خدا کی پناہ ، سہیل آفریدی کی حکومت کے دوران دہشت گردی کے 3767؍ واقعات کے بعد مائوںنےاپنےپیاروںکے559جنازےاٹھائے،قانون نافذ کرنیوالے550اہلکارشہید ، 2595زخمی اور سینکڑوں والدین کے جوان سہارے ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے، بے شمار سہاگنیں بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے،کیا خیبر پختونخوا کے عوام کا خون اتنا سستا ہے کہ انکےجنازے اٹھتے رہیں ۔خیبر پختونخوا کی مائیں اپنے لختِ جگر کھو رہی تھیں تو افسوس دوسری طرف سہیل آفریدی کی جانب سے عشق ِ عمران کی گردان اور سیاسی مفادات کی جنگ جاری تھی ، مجال ہے سہیل آفریدی حکومت شہیدوں کے جنازوں میں شریک ہوئی ہو یا کسی کیساتھ تعزیت کی ہو ۔عوام کا سوال ہے کہ وزیراعلیٰ کا منصب صرف اپنی جماعت کی سیاست چمکانے کا نام ہے یا عوام کی جان و مال کا تحفظ بھی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے؟ اگر کوئی صوبائی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہو جائے تو کیا ریاست خاموش تماشائی بنی رہے؟خیبر پختونخوا آج انہی سوالات کے کٹہرے میں کھڑا ہے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی کا معاملہ محض وفاق اور صوبے کی سیاسی کشمکش نہیں، بلکہ قومی سلامتی، آئینی ذمہ داریوں اور عوام کے بنیادی حقِ زندگی کا سوال ہے۔ دہشت گردی ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس میں سرحد پار عوامل کا کردار شامل ہے،اسکے باوجود صوبائی حکومت یہ کہہ کر اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتی کہ دہشت گردی وفاق کا مسئلہ ہے۔ کیا کسی شہید پولیس اہلکار کی ماں کو اس بات سے تسلی ہو سکتی ہے کہ اس کا بیٹا وفاق اور صوبے کی سیاسی لڑائی کے دوران شہید ہوا؟ کیا یتیم بچوں کے آنسو کسی سیاسی تقریر سے خشک ہو سکتے ہیں؟
گورنر راج لگنے کے بعد خبیر پختونخوا کے عوام نے باہر نہ نکل کر ثابت کردیا ہے کہ سہیل آفریدی اور اس کے ہمنوائوں کے دعوے سچے نہیںتھے کہ گورنر راج لگانے پر لوگ ترکیہ کے مظاہروں کو بھول جائیں گے ،واقعی خیبر پختونخوا کے عوام کو ترکیہ ماڈل یاد ہی نہیں آیا، عوام اب یہ سوال کررہے ہیں علی امین گنڈاپور سے پوچھا جانا چاہیے کہ ان کے دور میں دہشت گردی کے خلاف کیا اقدامات کئے گئے؟ سہیل آفریدی سے پوچھا جانا چاہیے کہ انھوں نے صوبے کے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے کیا لائحۂ عمل اپنایا ؟ عوام کا صائب مطالبہ ہے کہ گنڈا پور اور آفریدی کی کوتاہیوں کا بے لاگ احتساب ہونا چاہیے۔
خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، اب وہ مزید سیاسی وعدے نہیں چاہتے بلکہ امن چاہتے ہیں، وہ الزام تراشیاں نہیں عملی نتائج چاہتے ہیں، انھیں اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ اپنے پیاروں کیلئے باعزت روزگار اور محفوظ زندگی چاہیے۔خیبر پختونخوا کے عوام یہ اعتراض نہیں کر رہے کہ گورنر راج کیوں لگایا وہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ دہشت گردی کیوں نہ رکی؟صوبائی حکومت نے اپنے فرائض سر انجام کیوں نہیں دیئے؟ کونسے صوبائی اداروںنے کیا نتائج دئیے اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکامی کاحقیقی ذمہ دار کون ہے ؟اقتدار عارضی ہے، سیاسی جماعتیں بدلتی رہتی ہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، لیکن شہید ہونے والے واپس نہیں آتے، ان کے بچوں کا بچپن، ان کی ماؤں کا سکون اور ان کے خاندانوں کی خوشیاں دوبارہ نہیں لوٹتیں، خیبر پختونخوا کے عوام کہہ رہے ہیںکہ وقت آگیا ہےکہ سیاست سے پہلے پاکستان، اقتدار سے پہلے عوام اور اختلافات سے پہلے انسانی جان کو ترجیح دی جائے، خیبر پختونخوا کے عوام کا یہ حق ہے کہ وہ خوف کے بغیر زندگی گزاریں، ہر اس شخص کو جواب دہ ہونا پڑےگا کہ جسکے فیصلوں سے امن کے قیام میں مدد ملی یا رکاوٹ پیدا ہوئی؟ یہی اصل احتساب ہے، یہی قومی مفاد ہے اور یہی شہداء کے خون کا حقیقی تقاضا ہے۔
Courtesy: Jang — Original column →
Advertisement



