Skip to main content
Mardan’s own newspaper
Advertisement
970 × 90Your shop, school or clinic here — reach readers across Mardan
Column

جاگتے رہو…تہذیبوں کا ٹکراؤ؟؟؟

والدِ محترم جنرل حمید گلؒ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ فرانسس فوکیامہ نے اپنی کتاب "اینڈ آف ہسٹری اینڈ لاسٹ مین" میں کہا کہ تاریخ اب ختم ہو گئی کیونکہ دو نظاموں کا ٹکراؤ ختم ہوگیا ہے۔ یعنی سوویت یونین ٹوٹنے سے دو نظاموں کا ٹکراؤ…

والدِ محترم جنرل حمید گلؒ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ فرانسس فوکیامہ نے اپنی کتاب "اینڈ آف ہسٹری اینڈ لاسٹ مین" میں کہا کہ تاریخ اب ختم ہو گئی کیونکہ دو نظاموں کا ٹکراؤ ختم ہوگیا ہے۔ یعنی سوویت یونین ٹوٹنے سے دو نظاموں کا ٹکراؤ ختم ہونے سے اب دنیا میں آزاد خیال جمہوریت کا نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔ تین سال بعد سیمیول پی ہنٹنگٹن نے اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نہیں! ابھی اسلام میدان میں ہے۔ جنرل حمید گلؒ واضح کرتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ اب ان کا نیا دشمن اسلام ہوگا۔ مزید فرما کہ من حیث الاسلام جسے ابھی(آب وتاب سے) نمودار ہونا ہے،ہے، جس کے وعدے کی بنیاد پر پاکستان دنیا کے نقشے پر آیا تھا کے وجود میں آنے سے یہ نظام(اسلام) کھل کر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ اس میں پاکستان کا کردار کیا ہوگا ؟ وہ کہتے ہیں قوم اس بات کو سمجھ جائے تو مایوسی کی جو فضا بنی ہوئی ہے وہ یکدم چھٹ جائے گی۔ یوں قوم کو ادراک ہوگا کہ وہ قربانیاں کیوں دے رہی ہے؟ اور کس قسم کی جنگ لڑ رہی ہے؟ مزید کہتے ہیں کہ یہ ایک نظر نہ آنے والی جنگ ہے جو مسلمان لڑ رہے ہیں لیکن اس میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہے، مغرب کا بھی اور مسلمانوں کا بھی۔ یعنی دنیا اس بات کو بغور جانچ رہی ہے کہ اس نادیدہ جنگ میں کون جیتے گا اور کون ہارے گا؟ اس پر اقوامِ عالم کی تاریخ کا انحصار ہے۔ وہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کی تقدیر اس کشمکش کے نتیجے سے منسلک ہے۔

1992 میں فرانسس فوکیامہ ایک امریکی فلسفی، سیاسی معیشت اور بین الاقوامی اقتصادیات کے ماہر، اپنی کتاب "اینڈ آف ٹائمز" میں لکھتے ہیں کہ آزاد خیال جمہوریت اب اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے کیونکہ تمام بڑے سوالات حل کیے جا چکے ہیں۔ لہٰذا یہ آزاد خیال جمہوریت اپنی ترویج و پھیلاؤ کے بعد ایک ایسے آخری انسان کو جنم دے گی جو اپنے تحفظ اور آسائش کے لیے رسک یعنی خطرے اور جاہ طلبی کی خواہش قربان کر دے گا۔ سویت یونین ٹوٹنے اور اشتراکی نظام کی ناکامی کے بعد ان کی کتاب کو بہت پذیرائی ملی جو دیرپا نہیں تھی۔ وہ ساڑھے تین دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنی کتاب اور تھیوری کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔ درحقیقت ان کا مؤقف، بدلتے ہوئے بین الاقوامی حالات کے تناظر میں اور اقوامِ عالم کے ردِعمل کے باعث عملاً مسترد ہو چکا ہے۔ ان کی تھیوری کو سیمیول پی ہنٹنگٹن ایک دوسرے امریکہ سیاسی فلسفی نے رد کر دیا تھا۔ آزاد خیال جمہوریت کی صرف 150 سال پرانی تاریخ ہے جس کے معنی مکمل شخصی آزادی، مغربی جمہوری نظام، بنا روک ٹوک آزادیٔ تجارت اور دینی پابندیوں سے آزاد زندگی کا پرچار ہے، نے بری طرح سے دنیا کو مایوس کیا۔ یہ نظام اپنی تمام تر خرابیوں ،خامیوں اور کمزوریوں کے باعث اقوامِ عالم کو اطمینان بخش اور بہتر زندگی، میرٹ کی ضمانت، حق و انصاف کی یقینی فراہمی، تجارتی و پیداواری صحت مند مسابقت، انسانی حقوق کی پاسداری اور حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکا۔ استعمار نے جمہوریت کی آڑ میں دنیا کو غیر ضروری جنگوں، اسلحے کی دوڑ اور باہمی چپقلشوں میں الجھایا تو کہیں ناجائز و غیر مقبول حکومتوں کو عوام پر مسلط کیا۔ اپنے مفاد میں آمریتوں کا تحفظ بھی کیا کہ کوئی قانون و اصول انکی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ جب تک دنیا میں اشراکیت اور استعمار کا ٹکراؤ رہا دونوں نظاموں نے اپنے اندر چھپی ازلی خامیوں پر پردہ ڈالے رکھا۔ تاہم دونوں نظام انسان کے تخلیق کردہ اور کسی طور ریاست، سیاست، انسانیت کی بقاء، عوامی فلاح، کفالت و حفاظت کے ہمہ جہت پہلوؤں پر مکمل گرفت نہیں رکھتے تھے۔ اشتراکی نظام کے غرق ہونے کے بعد استعماری نظام بھی تیزی سے گلنے سڑنے لگا۔ آج عوام جمہوری طرزِ حکومت سےتنگ، بیزار اور مایوس ہوچکے ہیں، انہیں مغربی جمہوریتوں نے کچھ نہیں دیا بلکہ ان کی نسلوں تک کو غلام بنا لیا ہے۔ عوام کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی تو ہے لیکن رائے منوانے کی نہیں! ان کی تقدیروں کے فیصلے پسِ پردہ چھپے طاقتور اور بین الاقوامی غاصبوں کے مرہونِ منت ہیں۔ کس ملک نے کب اور کس سے جنگ کرنی ہے؟ کب کس ملک میں جمہوریت لائی جائے گی یا آمریت کے ذریعے کام چلایا جائے گا؟ کوئی حکمران مرضی کے مطابق نتائج نہیں دے رہا تو سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے اسے دباؤ میں لایا جائے گا یا اگر عوام بے چین اور زچ ہو رہے ہیں تو اپنے ہی خدمت گزار، نئے قائدین کے طور پر لا کر عوام کو بہلایا جائے گا۔ ان طاقتوروں کے آگے حکمران، اسٹیبلشمنٹس سب ہی بے بس ہیں جو ان ممالک کی معیشتوں کو ایسا جھٹکا دے کر ڈور کھینچتے ہیں کہ سب منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔ شاہوں کو گھٹنوں کے بل گرا کر تو کبھی سر پر بٹھا کر یہ شاطر اپنی شطرنج کی چالیں چلتے رہتے ہیں۔

جوں جوں استعمار کا پردہ فاش ہوتا جائے گا دنیا متبادل نظام کی طرف رجوع کرے گی۔ ایسے میں اسلام وہ واحد نظریہ ہے (جسے سیمیول ہنٹنگٹن محض تہزیب گردانتے ہیں) جو اقوامِ عالم اور انسانیت کے فلاح و بقاء کا ضامن ہوگا۔ سیمیول ہنٹنگٹن نے اس حد تک ضرور درست کہا کہ ابھی اسلام میدان میں ہے۔ جس طرح امریکی عوام نے انسانیت کے لیے، اپنے حقوق کے لیے، دنیا کے امن کے لیے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور ریپبلکن جماعت کو رد کیا اور اس سے پہلے بھی انتخابات میں ڈیموکریٹ جماعت کو انہی بنیادوں پر رد کیا تھا وہ دراصل جمہوری طرزِ حکومت کے خلاف ویٹو کے مترادف ہے۔ اگر ڈیموکریٹ، ریپبلیکنز کی طرح ہی لین دین اور ذاتی مفادات کے چکر میں الجھے تو امریکہ میں ایسا عوامی انقلاب برپا ہوگا کہ دنیا کی سب جمہوریتیں دھڑن تختہ ہو جائیں گیں۔ پاکستان کو اپنے وجود کا جواز یعنی اسلام کی سربلندی، انسانیت کی فلاح، عوام کی کفالت، حفاظت، انصاف اور میرٹ پر عمل کر کے دنیا کو متبادل نظام سے متعارف کرانا ہے۔ حاکمِ اعلیٰ اللہ سبحانہ و تعالٰی کا الہامی نظام جو کسی غلطی، خرابی یا کمزوری سے پاک، دنیا کے امن و بقاء اور سلامتی کا ضامن ہے۔ اسی لیے دشمنانِ اسلام پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر کے اسے منزل مقصود سے بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں جو اسلام کے خلاف ایک مذموم سازش کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ریاست ہے جو ایٹمی صلاحیت اور قابل ترین افواج کی حامل ہے۔ اسی لئے سیاسی جماعتوں میں چپقلشیں اور بدگمانیاں پیدا کر کے، صوبائیت ، گروہی اور مزہبی اور فرقہ واری اختلافات بھڑکا کر، دہشت گردی کے بھرپور وار سے پاکستان کی پرواز روکنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس وقت نت نئے تجربے کرنے کے بجائے، باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر یکسوئی سے قائد اعظمؒ کے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

؎ترے سینے میں ہے پوشیدہ رازِ زندگی کہہ دے

مسلماں سے حدثِ سوزو سازِ زندگی کہہ دے

Courtesy: Jang — Original column →

Advertisement
728 × 90Your shop, school or clinic here — reach readers across Mardan

More from Editorial

See all →

Mardan in your inbox, every morning.

Top local stories, events and admissions — one short email at 7 am.