خبریں
مردان اور خیبر پختونخوا کی اہم خبریں

پیٹرول 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے 15 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔
تازہ ترین

کراچی میں گھر سے کینیڈا پلٹ ضیعف العمر جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں گھر سے کینیڈا پلٹ ضیعف العمر جوڑے کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

خواتین کو با اختیار بنانا دراصل پورے معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے:صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر لائیو سٹاک و زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے کی خواتین بالخصوص جنوبی پنجاب کی مستحق اور محنت کش خواتین کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

عظمیٰ بخاری کاسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات، شکوے شکایات، گرفتار ارکان کو ایوان میں لانے کا مطالبہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

طلبا ءاور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) طلباء اور سرکاری ملازمین خوش ہوجائیں، کیونکہ نومبر کے مہینے میں3 چھٹیاں ایک ساتھ آنے کا امکان ہے۔

سٹیٹ بینک نے خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے نئی بینکاری پالیسی متعارف کرادی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی نظام میں خواتین کی شمولیت بڑھانے اور صنفی فرق کم کرنے کے لیے ’’برابری پر بینکاری پالیسی 2026‘‘ کا دوسرا ایڈیشن جاری کردیا۔

گرفتاریوں کے خوف کے پیش نظر سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد گرفتاریوں کے خوف سے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی، کابینہ کے 16 وزیر، چھ مشیر، آٹھ معاون خصوصی اور 23 پارلیمانی سیکرٹریز پانچ روز سے لاپتہ ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وقت بھی…

ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کی ممبر سرور شاہدہ مشن بریگیڈیئر (ر) منصور سعید شیخ سے ملاقات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سرور شاہدہ ٹرسٹ کے وولینٹئر صدر ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی کی ممبر سرور شاہدہ مشن بریگیڈیئر (ر) منصور سعید شیخ سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔

آئی میکس فلم کا سارا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوتا ہے لیکن یہ کام کسی لونڈے لپاڑے کی بس کی بات نہیں، ذمہ داری انتہائی تجربہ کار بزرگ آپریٹر کو سونپی جاتی ہے
مصنف : محمد سعید جاویدقسط:104لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ آئی میکس فلم میں یہ طریقہ بالکل مختلف ہوتا ہے ، اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ روایتی فلموں کی آٹھ دس ریلوں کے بجائے اس کا صرف ایک ہی بڑا اسپول یا ریل ہوتی ہے اور ساری فلم اسی میں لپٹی ہوئی ہوتی ہے اور یہ اسپول پروجیکٹر سے کئی فٹ دور ایک فولادی…

”اچانک محسوس ہوا مٹھی میں کچھ بند ہے، ہاتھ کھولا، اندر سرخ لکڑی کا وہی گھوڑا تھا، مگر اب اس پر نئی عبارت کندہ تھی، صرف 3 الفاظ: ”یہ تم نہیں ہو“
مصنف: ارشادالعصر جعفریقسط:41زاور نے کہا:”اور اگر میں تم پر یقین نہ کروں؟“انسانپ کی آنکھوں میں ایک عجیب سی اداسی ابھری۔

حالاتِ حاضرہ اور سماجی زندگی کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنی ہوں تو تانگے پر سفر کریں یا کسی سیانے حجام کی دوکان پر جا کر حجامت کرائیں
مصنف:اللہ دتہ نجمی قسط:88کبھی کہا جاتا تھا کہ حالاتِ حاضرہ اور سماجی زندگی کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنی ہوں تو تانگے پر سفر کریں یا کسی سیانے حجام کی دوکان پر جا کر حجامت کرائیں۔

ان قدموں کا کوئی اعتبار نہیں، شکست کے پیچھے لمبی داستان ہوتی ہے، لہروں نے چپ سادھ رکھی تھی، رچنا کا سفر طے ہوا، چناب پیچھے رہ گیا
مصنف:صادق حسینقسط:113سوگوار دوست، احباب، اختر جمال کے گھر جمع ہو گئے۔

ریاست مخالف مواد کا مقدمہ، ’’عوام راج پارٹی‘‘ کے سربراہ اقرارالحسن کے جسمانی ریمانڈ کا حکم چیلنج کر دیا گیا
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیشن عدالت شرقی میں ’’عوام راج پارٹی‘‘ کے سربراہ اور اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کا حکم چیلنج کردیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان ہاکی لیگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا، افتتاحی سیزن 2027 میں ہوگا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور میڈیا کاسٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ہاکی لیگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی آر اور گرفتاریوں کا حکم
پشاور ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف تشدد پر اکسانا، دہشتگردی کا پرچار کرنا اور نقصان دہ غلط معلومات پھیلانا اب سنگین قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

کارکنوں کو احتجاج کی دعوت دے کر خود پیچھے ہٹ جانا قیادت کی ذمہ داری نہیں، شیر افضل مروت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے سلمان اکرم راجا صاحب! جب قیادت کا وقت آیا تو آپ نے گرفتاری کے خدشے کو قیادت سے گریز کی دلیل بنا دیا۔

پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیئے جا رہےہیں، مالی معاملات مضبوط بنانا اولین ترجیح تھی، صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ہاکی کھلاڑیوں کو یومیہ 110 ڈالر دیئے جا رہے ہیں۔

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا نیٹ ورک بے نقاب، 3 لاکھ سعودی ریال برآمد کر کے بینک منیجر سمیت 5 افراد گرفتار کر لئے گئے
کراچی(ڈیل پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکس چینج اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے برانچ منیجر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر آئینی اقدامات پر تالیاں بجانے والوں کو سوچنا چاہیے، کل یہی وقت ان پر بھی آسکتا ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غیر آئینی اقدامات پر تالیاں بجا رہی تھی، لیکن ایسا کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ کل یہی وقت ان پر بھی آسکتا ہے۔

کراچی میں نومبر کا مہینہ بھی گرم رہنے کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں اکتوبر کے دوران موسم معمول سے گرم محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے نوبر کا پہلا ہفتہ بھی گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشت گردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔

سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کے لیگامنٹ کو نقصان پہنچا۔

آخری اوور میں افغان کھلاڑی کی ’مصنوعی انجری‘، کمنٹیٹرز بھی ہنسی نہ روک سکے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے کرکٹر قیس احمد نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آخری اوور میں میدان میں ایسا انداز اپنایا جس نے شائقین کو گل بدین نائب کے مشہور میم کی یاد دلا دی۔

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی بازیابی کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں پولیس کو ان کی بازیابی اور اسپیکر ہاؤس کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ بنانے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو کی حکومت کو اپوزیشن سے دوبارہ مذاکرات کی تجویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تجویز دے دی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر لڑائی لڑنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

ریاض میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے 4افراد زخمی، 15 گھروں کو بھی نقصان پہنچا: سعودی سول ڈیفنس
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2 کروز میزائلوں کو روکنے کے دوران ریاض میں 15 گھروں کو نقصان پہنچا اور 4 افراد زخمی ہوئے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش،آزاد کشمیر میں ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کا پبلک سروس کمیشن کے کامیاب امیدواروں سے متعلق بڑا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کامیاب ہوئے امیدواروں کا اسٹیٹس بحال کر دیا۔

سلمان خان نے باپ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
ممبئی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے پہلی مرتبہ اپنی اولاد کی خواہش سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا۔

پنجاب میں ناخواندہ قیدیوں کو تعلیم حاصل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی دینے کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جیل اصلاحات ایجنڈے کے تحت ناخواندہ سزا یافتہ قیدیوں کو بنیادی تعلیم حاصل کرنے پر 30 دن کی خصوصی سزا معافی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے مستقل سر ڈھانپنے کی وجہ بتادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مایہ ناز سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے سر کو مسلسل ڈھانپے رکھنے کی وجہ بتادی۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم اہم کھلاڑیوں سے محروم
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز نے رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

ہندوستانی تفریح کی عالمی رسائی کو بڑھاتے ہوئے JioHotstar نے MENA میں اسٹارز پلے پر لانچ کیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) جیو سٹار JioHotstar نے STARZPLAY کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) میں توسیع کی ہے، جس سے پورے خطے کے سامعین کے لیے ہندوستانی اور جنوبی ایشیائی تفریح کا سب سے بڑا مجموعہ لایا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں نافذ کئے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کی آئینی توثیق کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی۔

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی آئینی توثیق آج ، گورنر راج کی کل مشترکہ اجلاس میں توثیق لی جائے گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کیلئے متحرک ہو گئی۔

کے پی حکومت کا دہشتگردی کے خلاف رویہ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ تھا؛وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دوستوں نے کہا ایمرجنسی لگا کر منتخب حکومت کو باہر پھینک دیا گیا، کے پی حکومت کا دہشتگردی کے خلاف رویہ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ تھا،سیاسی جماعت کے نظریہ کی وجہ سے دہشتگردی کو ہوا ملی۔

لاہور، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا آغازہوگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے نجی یونیورسٹی کے تعاون سے خواتین کے لیے رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے تحت ڈرائیونگ اسکول بحریہ ٹاؤن اور مناواں میں 34 خواتین کو رکشہ…

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کیس: ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے ریکور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور روس نے منظم جرائم، منشیات اور سائبر کرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چودھری کی پنشن مراعات کی درخواست خارج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی پنشن مراعات سے متعلق درخواست خارج کر دی۔

چھوٹے بھائی نے سدھو موسے والا کا مشہور انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے 2 سالہ چھوٹے بھائی شبھ دیپ سنگھ سدھو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ اپنے بڑے بھائی کے مشہور انداز کی نقل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کراچی: پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے فیروز آباد، جمشید کوارٹرز اور کلاکوٹ پولیس نے مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

حوثی جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی ایران کے کہنے پر ’انتہائی برا رویہ‘ اختیار کیے ہوئے ہیں اور جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

پیمرا کا سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو ناخوشگوار واقعات کی براہ راست کوریج سے گریز کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کیلیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مقبوضہ کشمیر میں علماء ڈٹ گئے ، مذہبی معاملات میں مداخلت کی مودی سرکار کی کوشش ناکام
سرینگر ( مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں علماء ڈٹ گئے ، مذہبی معاملات میں مداخلت کی مودی سرکار کی کوشش ناکام ہو گئی۔

مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیا
40 بستروں کے وارڈ میں نوزائیدہ بچوں کا یونٹ اور بچوں کے لیے الگ ایمرجنسی شامل ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں بہار سے بی ایس مصنوعی ذہانت
پہلے بیچ کی 60 نشستوں کے لیے داخلے اگلے ماہ شروع ہوں گے۔

صدر مملکت نے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کے مشورے پر چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے بیرون ملک دوروں کی منظوری دے دی۔

ترک صدر کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی شکل دینے کی تیاری
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ریاض پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور خطے میں امن کے لیے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

پاکستان نے قرض لینے والے ممالک کے پلیٹ فارم کی گورننگ کونسل کی چیئرمین شپ سنبھال لی
بینکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے قرض لینے والے ممالک کے پلیٹ فارم (Borrowers’ Platform) کی گورننگ کونسل کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے۔

گنے کے کاشتکاروں کا کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کا مطالبہ
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ تاخیر سے وہ کم نرخوں پر آڑھتیوں کو بیچنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آج بڑا اچھا دن لگتا ہے آپ کو صبح سے ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جس طرح سے خطرات تھے وہ بھی انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے آپ بس خاموشی سے چلیں۔

13سال کی حکومت میں یہ فارنزک لیب، سیف سٹی نہیں بنا سکے،خیبر پختونخوا میں امن وامان پر لیے گئے پیسے کہاں گئے؟ طلال چودھری
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی کنٹرول کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں،13سال کی حکومت میں یہ فارنزک لیب، سیف سٹی نہیں بنا سکے،خیبر پختونخوا میں امن وامان پر لیے گئے پیسے کہاں گئے؟ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ...۔

افغان طالبان کو انسدادِ دہشتگردی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے:وزارت اطلاعات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت اطلاعات نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ٹھوس شواہد کا جواب دیں اور دہشت گردی کے خطرے سے انکار کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کریں۔

مالاکنڈ، لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیدار تبدیل
مالاکنڈ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیویز کے 10 تھانوں کے صوبیدار تبدیل کر دیئے گئے۔

کوئٹہ:میر ہوٹل کے قریب ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ، 1 اہلکار شہید، 4 زخمی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہید امیر محمد دستی پولیس تھانہ کوئٹہ کی حدود میں میر ہوٹل کے قریب ایس ایچ او سیٹیلائٹ ٹاؤن کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید ،4 اہلکار زخمی ہوگئے۔


