سیاست
بلدیات، اسمبلیاں اور ان کے نمائندے

عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم بھی ان کے نظریئے کے ساتھ کھڑے ہیں، کارکنوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش مخالفین کی چال ہے: اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے 26 نومبر کا جو افسوسناک سانحہ ہوا، جس میں ہمارے قیمتی اور بہادر ورکرز شہید ہوئے، آج اُس کی برسی ہے۔
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں کسی کو استعمال نہیں کیا گیا، پارلیمان نے اپنا کردار ادا کیا، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو مسلم لیگ (ن )اپنا مؤقف دے گی، رانا ثنااللہ

26 نومبر 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن، ڈی چوک میں نہتے پاکستانیوں کو مارا گیا، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، علی محمد خان

نہ ڈیل کرنی ہے نہ لینی ہے، تاہم عوام کے نقصان کے بغیر اصولی سیاسی راستہ نکلے تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے، سینیٹر علی ظفر

تازہ ترین

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی ظفر اور سلمان اکرم راجا آمنے سامنے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ، اندرونی اختلافات سامنے آگئے ہیں، بانی سے ملاقات کرنے والوں کو منظورِ نظر کہنے پر اراکین نے اعتراض کیا ، چار رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اختلاف ہوا، نئے صوبوں کی حمایت اور سیاسی کمیٹی میں…

نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو بھی شامل کیا جائے، بلاول بھٹو
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی اعتماد کی کمی ہے۔

عوامی منشاء کے خلاف قانون سازی ہمیشہ ناکام رہی ہے، اس سے مایوسی اور ادارے کمزور ہوتے ہیں، بیرسٹر گوہر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے عوامی جذبات اور منشاء کے برخلاف کی جانے والی قانون سازی ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

نئے صوبوں کے قیام پر عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، عوام حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک ورنہ تجویز پر عمل نہ کیا جائے گا، عطااللہ تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، اگر عوام اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں تو ٹھیک، بصورت دیگر اس تجویز پر عمل نہ کیا جائے۔

میں ریاستی حصار میں ہوں، کارکنوں پر جبر کیا جا رہا ہے، 26 نومبر کو سرگودھا کانفرنس ہر صورت ہوگی، معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، ہمارے کارکنوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نئے صوبوں کا قیام جلد بازی میں نہیں ہونا چاہیے، فاٹا انضمام کے نتائج سے سبق سیکھنا ضروری ہے، گورنر پنجاب
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے حساس معاملے پر کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں کرنے کے بجائے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے، اور اس سلسلے میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے نتائج سے سبق حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔