سیاست
بلدیات، اسمبلیاں اور ان کے نمائندے

پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی درجہ بندی کے مطابق پنجاب کی 8 سرکاری جامعات دنیا کی ٹاپ 1000 جامعات میں شامل ہیں، جبکہ اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازی

پنجاب کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کا مخالف ہوں، صرف جنوبی پنجاب صوبے کے حامی ہیں، یہ وقت انتقام کا نہیں، ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کا ہے، بلاول بھٹو

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں، ہم بھی ان کے نظریئے کے ساتھ کھڑے ہیں، کارکنوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش مخالفین کی چال ہے: اسد قیصر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے 26 نومبر کا جو افسوسناک سانحہ ہوا، جس میں ہمارے قیمتی اور بہادر ورکرز شہید ہوئے، آج اُس کی برسی ہے۔

26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم میں کسی کو استعمال نہیں کیا گیا، پارلیمان نے اپنا کردار ادا کیا، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو مسلم لیگ (ن )اپنا مؤقف دے گی، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور وفاقی وزیر بین الصوبائی امور رانا ثنااللہ نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ ان ترامیم میں کسی کو استعمال کیا گیا، کوئی ٹشو پیپر بنا یا کوئی کاغذی…

26 نومبر 2024 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن، ڈی چوک میں نہتے پاکستانیوں کو مارا گیا، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، علی محمد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے 26 نومبر 2024 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب ڈی چوک میں نہتے و معصوم پاکستانیوں کو مارا گیا اور جلیانوالہ باغ کے قتل عام کی یاد تازہ کی گئی۔

نہ ڈیل کرنی ہے نہ لینی ہے، تاہم عوام کے نقصان کے بغیر اصولی سیاسی راستہ نکلے تو عمران خان کے سامنے رکھیں گے، سینیٹر علی ظفر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے اگر کوئی ایسی سیاسی ونڈو نکلتی ہے جو عوام کے نقصان کے بغیر اور اصولوں پر مبنی ہو تو اسے عمران خان صاحب کے سامنے ضرور رکھنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، علی ظفر اور سلمان اکرم راجا آمنے سامنے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ، اندرونی اختلافات سامنے آگئے ہیں، بانی سے ملاقات کرنے والوں کو منظورِ نظر کہنے پر اراکین نے اعتراض کیا ، چار رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر بھی اختلاف ہوا، نئے صوبوں کی حمایت اور سیاسی کمیٹی میں…

نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہوگا، انتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو بھی شامل کیا جائے، بلاول بھٹو
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی اعتماد کی کمی ہے۔

عوامی منشاء کے خلاف قانون سازی ہمیشہ ناکام رہی ہے، اس سے مایوسی اور ادارے کمزور ہوتے ہیں، بیرسٹر گوہر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے عوامی جذبات اور منشاء کے برخلاف کی جانے والی قانون سازی ہمیشہ ناکام رہی ہے۔

نئے صوبوں کے قیام پر عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، عوام حق میں فیصلہ دیں تو ٹھیک ورنہ تجویز پر عمل نہ کیا جائے گا، عطااللہ تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں، اگر عوام اس کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں تو ٹھیک، بصورت دیگر اس تجویز پر عمل نہ کیا جائے۔

میں ریاستی حصار میں ہوں، کارکنوں پر جبر کیا جا رہا ہے، 26 نومبر کو سرگودھا کانفرنس ہر صورت ہوگی، معدنی ذخائر عوام کی ملکیت ہیں، مولانا فضل الرحمان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں، ہمارے کارکنوں کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

نئے صوبوں کا قیام جلد بازی میں نہیں ہونا چاہیے، فاٹا انضمام کے نتائج سے سبق سیکھنا ضروری ہے، گورنر پنجاب
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام جیسے حساس معاملے پر کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں کرنے کے بجائے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے، اور اس سلسلے میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے نتائج سے سبق حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔

نئے صوبوں کا قیام اتنا آسان نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں، ریفرنڈم آئینی ترمیم کا متبادل نہیں ہوسکتا، نئے صوبوں کے قیام کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو صاحب! عوامی ریفرنڈم کو چور دروازہ قرار دینا جمہوری سوچ نہیں، نظام پر تنقید کے ساتھ اپنی حکمرانی کا احتساب بھی ضروری ہے، عابد شیر علی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے بلاول بھٹو صاحب! جمہوریت میں نظام کی اصلاح اور تبدیلی کا راستہ عوام کی رائے سے ہو کر گزرتا ہے۔