Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیبیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیالمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

پولٹری کی صنعت توجہ طلب

لائیواسٹاک اور زراعت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اہم ستون ہیں لیکن دونوں کو حکومتوں نے نظر انداز کیا جس سے نہ تو ملک کے کسان خوشحال ہو سکے اور نہ ہی لائیواسٹاک سیکٹر آگے بڑھ سکا ٹورازم کو بھی اگر اس میں شامل کر لیا جائے تو یورپی ممالک…

سید عارف نوناری
سید عارف نوناری پیر، 23 نومبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

لائیواسٹاک اور زراعت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اہم ستون ہیں لیکن دونوں کو حکومتوں نے نظر انداز کیا جس سے نہ تو ملک کے کسان خوشحال ہو سکے اور نہ ہی لائیواسٹاک سیکٹر آگے بڑھ سکا ٹورازم کو بھی اگر اس میں شامل کر لیا جائے تو یورپی ممالک ٹورازم سے اربوں ڈالر زر مبادلہ کماتے ہیں۔ گلگت بلتستان 'ہنزہ کے ٹو اور دیگر شمالی علاقہ جات کی طرف توجہ دی جائے تو ٹورازم باقاعدہ انڈسٹری بن جائے ۔پولٹری بھی اب انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکی ہے جس سے لاکھوں افراد روزگار کما رہے ہیں اور گائوں اور چھوٹے دیہات میں چھوٹے زمینداروں نے زرعی زمینوں پر پولٹری فارمز بنا رکھے ہیں اور تھوڑی سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت کو مضبوط کر رہے ہیں۔ لائیو اسٹاک پر اگر توجہ دی جائے تو یہ ایک منافع بخش صنعت کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ پولٹری کی ترقی اورخوشحالی کیلئے لاہور میںپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے لوگوں کی آگاہی کے لیے تین دن پولٹری ایکسپو کا اہتمام بھی کیا تاکہ پولٹری کے مسائل اور حکومت کی عدم توجہ کی نشاندہی کی جا سکے ۔ا سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے بھی اس میںشرکت کی تھی۔پولٹری مصنوعات کی غذائی اہمیت اور متوازن خوراک میں ان کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیاتھاانٹریکٹو سیشن میں معروف اینکرمجیب الرحمان شامی، اجمل جامی، زوہیب بٹ، ہارون رفیق،شاعر ڈاکٹر طاہر شہیر، اداکارہ سیمی راحیل، موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ سمیت دیگر سماجی و صحافتی شخصیات اور غذائی ماہرین نے شرکت کی تھی ماہرین نے اہم مشورے اور تجاویز بھی دیں جس سے پولٹری میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اب پولٹری میں ڈپلومے بھی کئی یونیورسٹیاں کروا رہی ہیں جو پہلے نہیں تھا اس ایکسپومیں ڈی جی پنجاب فوڈ ایگریکلچر اینڈ ڈرگ اتھارٹی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی لاہورپروفیسرڈاکٹر مسعود ربانی اور دیگر ماہرین بھی شریک ہوئے۔ مقررین نے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی غذائی اہمیت، پروٹین کی فراہمی اور صحت مند و متوازن خوراک میں پولٹری مصنوعات کے کردار پربھی گفتگو کی ۔ صارفین تک پولٹری مصنوعات سے متعلق درست اور حقائق پر مبنی سائنسی غذائی معلومات پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ نمائش میں ملکی اور غیرملکی اداروں، سرمایہ کاروں، ماہرین اور کاروباری شخصیات کی شرکت پولٹری انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ پولٹری کا شعبہ ادویات، جدید مشینری، انڈوں کی پیداوار، پراسیسنگ اور برآمدات سمیت متعدد کاروباری سرگرمیوں سے منسلک ہے، جو معیشت کی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چینی پویلین، جدید آلات اور پراسیسنگ پلانٹس کی نمائش بین الاقوامی کاروباری روابط کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسی نمائشیں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے، کاروباری روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔تین روزہ پولٹری ایکسپو کے دوسرے روز طلبہ و طالبات کیلئے کوئز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیاتھا جس کا مقصد نوجوانوں میں پولٹری مصنوعات خصوصاً انڈوں اور مرغی کے گوشت کی غذائی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ورلڈ ایگ ڈے کی مناسبت سے بھی خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیاتھا انڈے کو معیاری پروٹین، وٹامنز اور دیگر ضروری غذائی اجزا کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے صحت مند خوراک میں اس کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

دیہات میں جانوروں کی اچھی نسل پر حکومت نہ تو توجہ دیتی ہے اور نہ کسانوں کو آگاہی اورزیادہ اچھی نسلوں کی بھینسوں اور گائے کے متعلق پتا ہوتا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں لائیو اسٹاک میں جدید طریقے استعمال ہی نہیں کیے جاتے ہیں کسان اور لائیو اسٹاک کا آپس میں گہرا تعلق ہے ملک ترقی کی طرف اسی لیے نہیں جاتا کہ ہم کسان کو نظر انداز کرتے آئے ہیں یورپی چھوٹے ممالک کو دیکھ لیں وہاں ایک صنعت سے ہی ملک چل رہاہے ۔انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو میں پولٹری، فیڈ، فیڈ ایڈیٹیوز، ویٹرنری ادویات، ویکسینز، بریڈنگ، ہیچری ٹیکنالوجی، فارم آلات، آٹومیشن اور بائیوسکیورٹی سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کی بڑی تعداد نے اپنے اسٹالز بھی لگائے تھے لیکن حکومتی سطح پر بھی ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ شہریوں، صنعت سے وابستہ افراد، طلبہ اور دیگر شعبوں کے نمائندگان نے ایکسپو کا دورہ بھی کیا مختلف کمپنیوں کے ماہرین نے مصنوعات، ٹیکنالوجی اور جدید پولٹری فارمنگ کے حوالے سے آنے والے افراد کو رہنمائی فراہم کی۔ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے پولٹری ایکسپو کے پہلے روز پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاتھاجس میں پولٹری ماہرین، سائنسدانوں، ویٹرنری ڈاکٹرز اور محققین نے صنعت کو درپیش مسائل، جدید ٹیکنالوجی، بیماریوں کے کنٹرول، غذائیت اور پیداواری صلاحیت میں اضافے سے متعلق مختلف موضوعات روشنی ڈالی ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے بھی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2026 کا مقصد پولٹری صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور جدید معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دینا تھا ۔عوام کی آگاہی اور شعور کی بیداری کے لیے ایسے ایکسپو نمائش کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ کس طرح پولٹری انڈسٹری گرو کر رہی ہے اس کے مسائل کیا ہیں اور یہ بکرے گائے کے گوشت کا نعم البدل ہے۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔