Skip to main content
تازہ ترین
پشاور میں آٹے کا شدیدبحرانصوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے: بیرسٹر عقیل ملکپارٹی میں کارکردگی نہیں، صرف مائنس اور پلس کی بحث چل رہی ہے؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت کو آئینہ دکھا دیامردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

وہ لاہور کہیں کھو گیا

(گزشتہ سے پیوستہ) لالہ میلہ رام نے لاہور سے امرتسر اور امرتسر سے پٹھان کوٹ ریلوے کی لائنیں بچھائی تھیں وہ ریلوے کے بہت بڑے ٹھیکیدار تھے۔ لاہور کے چڑیا گھر کی ابتدا 1860ءمیں ایک چھوٹے سے menagerieسے ہوئی تھی انہوں نے اپنا ذاتی پرندوں کا گھر…

واصف ناگی
واصف ناگی اتوار، 18 اکتوبر 2026 · مطالعہ 6 منٹ

(گزشتہ سے پیوستہ)

لالہ میلہ رام نے لاہور سے امرتسر اور امرتسر سے پٹھان کوٹ ریلوے کی لائنیں بچھائی تھیں وہ ریلوے کے بہت بڑے ٹھیکیدار تھے۔ لاہور کے چڑیا گھر کی ابتدا 1860ءمیں ایک چھوٹے سے menagerieسے ہوئی تھی انہوں نے اپنا ذاتی پرندوں کا گھر یا آپ کہہ لیں پرندوں کا بہت بڑا گروپ بغیر کسی معاوضے کے لاہور پرنسپل کمیٹی کو تحفے میں دیدیا تھا ایک زمانے میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو پہلے لاہور کارپوریشن اس سے پہلے لاہور میونسپل کمیٹی کہا جاتا تھا جس طرح ایل ڈی اے کا پہلا نام ایل آئی ڈی یعنی لاہور امپروومنٹ ٹرسٹ تھا لاہور امپروومنٹ ٹرسٹ کے آخری سیکرٹری اختر سعید تھے، جو ماشاءاللہ حیات ہیں۔ وہ مشرف دور میںپنجاب کے نگران وزیر تعلیم رہے ۔ بڑے سینئر بیوروکریٹ ہیں۔ وہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج (اب یونیورسٹی )کے آئی آر بی کے ایک مدت تک ممبر رہے ہم تو آج بھی آئی آر بی کے ممبر ہیں کبھی آپ کو لاہور میڈیکل اسکول کی بھی دلچسپ تاریخ یادیں اور باتیں بتائیں گے۔ اس اسکول میں ایک ایسی توپ موجود ہے جسکے ذریعے 1857ء کی جنگ آزادی میں مسلمانوں پر گو لہ باری کی گئی تھی۔لاہور میں شاہی قلعہ کے علاوہ لاہور کے گورنر ہاؤس میں بھی گوروں کی کئی توپیں پڑی ہیں۔ بعض تاریخی حوالوں کے مطابق1872ء کو ہی لاہور چڑیا گھر کا قیام سمجھا جاتا ہے۔ 1872ء سے 1921ء تک چڑیا گھر کا انتظام لاہور میونسپل کمیٹی کے پاس رہا پھر لاہورکے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کی زیر نگرانی رہا اور 1962ء میں مغربی پاکستان محکمہ زراعت کے پاس پھر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس رہا حالانکہ چڑیا گھرکا ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ کوئی تعلق نہیں یعنی چڑیا گھر ایک لاوارث ادارے کی طرح کبھی کسی محکمے کے پاس توکبھی کسی محکمے کے پاس رہا جسکی وجہ سے یہ ایک بہترین چڑیا گھر نہ بن سکا اور کسی بھی حکومت نے اس میں کوئی خاص دلچسپی نہ لی۔ 1982ءمیں اسے وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا اب چڑیا گھر لائیو اسٹاک کمیٹی اور وائلڈ لائف اینڈ پارکس کے پاس ہے۔ کوئی یقین کر سکتا ہے کہ آج جس لال حویلی میں ایک مذہبی جماعت کے دفاتر اور رہائش گاہیں ہیں وہاں کبھی لالہ میلہ رام کی خوبصورت مل تھی جس میں بے شمار پرندے ہوتے تھے لالہ میلہ رام کو پرندوں سے بہت پیار تھا کبھی وہ یہاں اپنے خاندان کے افراد کیساتھ بیٹھ کر ان پرندوں کی خوبصورت آوازیں سنا کرتے تھے۔ وقت بڑا ظالم ہے انہیں کیا پتہ تھا کہ جس لال حویلی میں وہ بیٹھ کر سامنے اپنی مل میں مزدوروں کو کام کرتا دیکھتے ہیں ایک دن آئے گا کہ نہ مل رہے گی نہ مل کے دفاتر، البتہ یہ لال حویلی آج بھی قائم ہے اب اس کے آگے پوری مارکیٹ بن چکی ہے کبھی یہاں بے شمار گھنے درخت تھے لکڑی کے بڑے پنجرے تھے جس میں لالہ میلہ رام نے طرح طرح کے خوبصورت پرندے پال رکھے تھے۔ چوک داتاصاحب اوربھاٹی جو کبھی بہت خوبصورت تھا آج حکومت سمجھتی ہے کہ بھاٹی گیٹ چوک میں انڈر پاس بنا کر بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا جا رہا ہے ارے بابا اس علاقے کا تاریخی حسن ہی برباد کر دیاگیا ہے، کبھی یہاں تاریخی اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ بھی تھا یہاں پر مشہور پاکستانی ولن اسلم پرویز پنجاب یونیورسٹی کے دو سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق احمد اور پروفیسر ڈاکٹر منیر الدین چغتائی بھی زیر تعلیم رہے۔ یقین کریں بڑی خوبصورت لال اینٹ کی عمارت تھی اب کسی کا نام و نشان بھی نہیں رہا۔ یہ راوی روڈ کا علاقہ ہے کبھی بڑا پرسکون اور صاف ستھرا تھا کبھی اس راوی روڈ پر واقع باغ میں لوگ بیٹھ کر شام کو ہیر سنا کرتے تھے کوئی تاش اور گئی زمین پر لکیریں کھینچ کر کھیلا کرتے تھے اور یہیں قصہ گو بھی بیٹھا کرتے تھےویسے قصہ گوحضوری باغ میں بھی ہوتے تھے۔ چڑیا گھر میں ایک زمانے میں الو بھی ہوتا تھا ویسے تو ہمارے معاشرے میں ہر شاخ پر ایک الو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے اس ملک اور معاشرے کا یہ حال ہو گیا ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ چڑیا گھر میں انگریزوں کے دور میں کئی تاریخی اور خوبصورت پنجرے ہوتے تھے ہمیں یاد ہے کہ کسی بزرگ نے اپنا پالتو شیر چڑیا گھر کو تحفتاً دیا تھا اور ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ سب منظر دیکھا تھا جب وہ بزرگ شیر کے پنجرےکے قریب آتے تھے تو شیر بھاگ کر ان سے پیار لینے پہنچ جاتا تھا۔ یہ منظر ہم نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کیونکہ وہ صاحب اکثر اتوار کو آتے تھے ہمیں آج بھی انکا چہرہ یاد ہے وہ سفید شلوار قمیض میں ہوتے تھے اور بڑا شفقت بھرا چہرہ تھا ۔ اس زمانے میں ہر پنجرے کے آگے لوہے کے جنگلے لگے ہوتے تھے اور ان جنگلوں کو کراس کر کے شیر کے پنجرے تک جایا جاتا تھا بعض شرارتی لوگ بندروں کو تنگ کرنے کیلئے یہ جنگلے کراس کر کے ان تک پہنچ جاتے تھے اور ماضی میں ریچھ نے ایک بچے کو پکڑا بھی تھا جو بعد میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اس زمانے میں پنجرے کے پاس جانوروں کو پیار بھی کیا کرتے تھے مثلاََہرن اور زرافے کو لوگ اپنے ہاتھوں سے کانے کی اشیاء کھلایا کرتے تھے ۔ہم پھر یہ بات کریں گے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں کمی کیوں ہو گئی ہے؟ اس پر حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ لاہور چڑیا گھر کے جانور دوسرے ممالک کے جانوروں کی نسبت کمزور اور لاغر ہیں۔ بچوں کیلئے سب سے دلچسپی کا باعث بندر ہوتے ہیں اور بندروں کی بے شمار اقسام ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چڑیا گھر میں بندروں کے مزید پنجرے بنائے جائیں اور دوسرا یہ دیکھیں کہ 2016ءکے بعد چڑیا گھر میں کوئی ہاتھی نہیں ہے بچے ہاتھی، اونٹ اور گھوڑے کی سواری کرنا پسند کرتے ہیں۔چڑیا گھر میں شتر مرغ بھی ہوتے تھے وہ بھی نظر نہیں آرہے۔ اسی طرح چڑیا گھر میں ایک زمانے میں جنگلی بلیاں بھی تھیں۔ اب بندروں کے پنجروں کے نیچے شیشے لگا دیے گئے ہیں جو بد ذوقی کا منظر پیش کر رہے ہیں ہر جانور کے پنجرے کے باہر اس کی تاریخ لکھی ہونی چاہئے وہ جو دو خواتین جن کا پچھلے کالم میں ہم نے ذکر کیا تھا انکی تاریخ نہ ہونے کے برابر لکھی ہوئی ہے۔ (جاری ہے)

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔