Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

AI بمقابلہ انسان ؟

اگرچہ ریت کے حقیر ذرات سے تیارکردہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ و موبائل وغیرہ کے ساتھ انسانوں کی صحبت عروج پر ہے۔ تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ یہ ایجاد اور مؤجد کا باہمی تعلق اور وارفتگی ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ خالق حقیقی کو اپنی مخلوق سے کس…

ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا
ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا اتوار، 25 اکتوبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

اگرچہ ریت کے حقیر ذرات سے تیارکردہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ و موبائل وغیرہ کے ساتھ انسانوں کی صحبت عروج پر ہے۔ تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ یہ ایجاد اور مؤجد کا باہمی تعلق اور وارفتگی ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ خالق حقیقی کو اپنی مخلوق سے کس نوع کی محبت ہو گی۔ وہ کیوں ہر وقت اپنی مخلوق کو زیرنظر رکھتا ہے۔ اسکے اعمال و افعال اور نظریات بارے آگاہ رہتا ہے، اس پر اپنی التفاقات جاری رکھتا ہے۔ لیکن شاید انسان اور اے آئی کی باہمی محبت اور تعلق خوئے بد کی ’’نذر‘‘ ہو رہا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹنے والوں نے انسان اور اے آئی کے درمیان مہلک جنگوں سے ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ علومِ انسانی کے ماہرین، جنگی گیمز کے مؤجدین اور کمپیوٹر ماہرین ایسی ممکنات سے انکاری ہیں۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سافٹ ویئرز کا سہارا لے کر مصنوعی ذہانت (ai) انسانی حیات و وسائل کو تباہ کر سکتی ہے، یقیناََ یہ خام خیالی ہے۔

ai کی بیالوجیکل ساخت ایسی نہیں کہ اس کے اندر انسانوں کے برعکس تحفظ ذات، خاندان یا قبیلہ کا احساس موجود ہو۔ نہ اس میںاپنے خاندان، قبیلے کیلئے وسائل اکٹھا کرنے کی حرص و ہوس ہے۔ نہ ہی نسل در نسل اقتدار پر تسلط کے جراثیم موجود ہیں۔ لہٰذا محض اپنی بقایا انسانوں پر تسلط کیلئے لڑائی کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔ وہ انسان جس کے اندر ایڈرنالین، ٹیسٹرون، کارٹی سول جیسے خطرناک ہارمونز ہر وقت کارفرما رہتے ہیں جن کی مدد سے انسان دیگر مخلوق کو زیرنگین کرنا چاہتا ہے۔ محض ریت کے ذرات ان عادات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ کہتے ہیں تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انسانی ساخت کے برعکس جب ai کی ساخت میں حربی خوبیاں موجود نہیں تو پھر باہمی جنگ کیسی؟ اے آئی میں جب انسانوں جیسا کینہ، بغض و عداوت، مخاصمت جیسے جذبات موجود نہیں وہ انسانوں کی طرح طاقت کی بھوکی (power hunger) نہیں۔ جاہ و حشمت اس کی کمزوری نہیں تو وہ کسی سے بھی جنگ کیوں کرے گی؟ ہاں البتہ کبھی غلطی سے ناپسندیدہ کمانڈ کی بنا پر کوئی وقتی نقصان ہوتا ہے تو وہ محض حادثاتی ہو سکتا ہے جس کی فوری درستی اور تلافی بھی ممکن ہے، یہ کوئی اعلانِ جنگ نہ ہو گا۔ درحقیقت مصنوعی ذہانت کے عمل کو ایسے ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ دریں صورت سسٹم خود درستی کا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔ خدانخواستہ اے آئی کبھی زورآوری پر اُتر آئے، مائل بہ نقصان ہو بھی جائے تو اس کا اتالیق انسان فوراً اس کے پاورگرڈز کو منقطع کر دیتا ہے۔

ہارڈویئر کو مفلوج کر سکتا ہے یا پھر ’’سرور‘‘ (server) کو معطل کر سکتا ہے۔ ایسی صورت میں aiکمپیوٹر ہنگامی طور پر کچھ کرنے سے عاری ہو جاتا ہے۔ اپنے تئیں متبادل بندوبست نہیں کر سکتا۔ نئے کاپر کانوں سے نکال سکتا، پاور بحال کر سکتا ہے، نہ ہی مشین کی مرمت کر سکتا ہے۔ ان تمام اُمور کیلئے وہ اپنے مؤجد و استاد حضرت انسان ہی کا محتاج ہے، تو پھر عداوت کیسی؟

ai اور انسان کے درمیان ساخت اور کارکردگی کے لحاظ سے زمین آسمان کا فرق ہے۔ دریں صورت aiکسی جنگ و جدل کا اعلان بھی نہیں کر سکتی۔ انسانی دماغ 86-ارب نیورون اور 100کھرب کے قریب اعصابی راہ داریوں پر مشتمل ایک پیچیدہ ڈبہ ہے۔ جب کہ مصنوعی ذہانت نیٹ ورک محض مصنوعی اور بناوٹی میٹریل پر مشتمل ہوتا ہے۔ انسانی شعور کی موجودہ معراج کروڑوں سال پر محیط اس کی نامیاتی تخلیق و ارتقاء ہنگاموں سے بھرپور تجربات، منفرد جسمانی ساخت اور خالق کی جانب سے تعلیمات کا منفرد حاصل اور مرکب ہے۔ کمپیوٹر ai میں یہ صفات نہیںہیں، وہ محض روایتی "stuffed trout" جیسا ڈھانچہ ہے جو ایک ذرا سی غلطی، غافل جنبش یا ضرب سے ٹوٹ کر انسانی قدموں میں ڈھیر ہو سکتا ہے۔ معافی کا خواست گار ہو سکتا ہے۔ انسانی تخلیق یعنی کمپیوٹر اور مؤجد انسان کے درمیان تباہ کن جنگ محض خام خیالی ہے۔ مثال کے طور پر انسان کے خلاف کسی بڑی یا طویل جنگ کی صورت میں بھی کمپیوٹر کو بھاری توانائی کی ضرورت ہو گی۔ انسانی دماغ محض 10واٹس پر دوڑتا ہے، جب کہ ai کے ڈیٹا سنٹرز سینکڑوں میگاواٹ توانائی کے محتاج رہتے ہیں۔ لازم ہو گا کہ اپنی بھاری توانائی ضروریات کیلئے وہ انسانی آپریٹرز کو ہی درخواست گزار ہو گا۔ یہ آپریٹرز ai کی خراب نیتوں کو بھانپ کر فوراً سپلائی لائن ختم کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں ai جال اس طرح تشکیل دیا جا رہا ہے کہ ایک کمپنی کا ایڈونچر دوسری ملحقہ کمپنی ناکارہ بنا سکتی ہے۔

اس عالمی پروٹوکول سے انحراف ہر تجارتی اور مقامی سرکاری کمپنیوںکیلئے مشروط ہے۔ شٹ ڈائون جیسے بھاری نقصان کا مطلب ہے، کمپنی کا عالمی تجارتی و ٹیکنیکل برادری سے اخراج، لہٰذا ai کے کارپردازان کبھی بھی انسانی لڑائیوں میں فریق نہ بن سکیں گے۔ مشہورِ زمانہ تحقیقی ادارہ "standford medicine" کے ماہرین کا خیال ہے کہ کبھی ai اور انسان کا جسمانی، دماغی اور حربی تقابل نہیں ہو سکتا۔ اسی لئے انسان اور اس کی ایجاد فریق مقابل نہیں بن سکتے۔ ان کے بقول ai محض ایک طاقت ور ٹول ہے جو انسانی محنتوں، مشقتوں کا مددگار رہے گا تو کامیاب رہیگا۔ یہ ہتھیار انسانی جسم، کارکردگی اور خیالات کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ ان پر حاوی نہیں ہو سکتا، تو پھر حریف کیسے؟مصنوعی ذہانت انسانی ذہانتوں اور بھولے بسرے ماضی کے علوم کو یکجا کر رہی ہے۔ اس پر جنگوں کی دشنام طرازی کیوں؟ انسانی حرص و ہوس ہی جنگوں کے ذریعے تباہی پھیلانے کیلئے کافی ہے۔

اس وقت وہ بخوبی اس صورتِ حال کو فروغ دے رہا ہے۔ زمینی وسائل یعنی قیمتی دھاتوں، تیل کے ذخائر پر قبضہ کیلئے فتنہ و فساد نے انسانوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ جبکہ دنیا بھر کی اشرافیہ، اقتداریہ، عسکریہ اور تیل کمپنیاں انسانی لاشوں اور جنگی حدت سے منافع کشید کر رہی ہیں۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔