Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

میرے کالم پر مصنوعی ذہانت کا جواب

میرے گزشتہ کالم کا عنوان تھا:کیا مصنوعی ذہانت انسان کو مٹا دے گی ۔ ایک بات کہنا بھول گیا، کوئی بہت ذہین انسان یا انسانوں کا گروہ بھی اے آئی کی مدد سے انسانیت کو تباہ کر سکتا ہے تاکہ وسائل پہ قبضہ کر سکے ۔ پہلے تو صرف سائنسدانوں کو مصنوعی…

بلال الرشید
بلال الرشید جمعرات، 29 اکتوبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

میرے گزشتہ کالم کا عنوان تھا:کیا مصنوعی ذہانت انسان کو مٹا دے گی ۔ ایک بات کہنا بھول گیا، کوئی بہت ذہین انسان یا انسانوں کا گروہ بھی اے آئی کی مدد سے انسانیت کو تباہ کر سکتا ہے تاکہ وسائل پہ قبضہ کر سکے ۔

پہلے تو صرف سائنسدانوں کو مصنوعی ذہانت سے واسطہ تھا۔ آج چیٹ جی پی ٹی، گوگل کے جیمنائی ،ایلان مسک کے گروک اور ڈیپ سیک جیسے پروگرام ہر شخص استعمال کر رہاہے ۔مصنوعی ذہانت سے میں نے کہا:میں ایک کپ چائے میں فلاں پتی کے دو چمچ استعمال کرتا ہوں۔بولی ایک کافی ہے ۔ دو چمچ سے چائے زیادہ کڑک ہو جاتی ہے ۔مشین کو اب کڑک کا بھی پتہ ہے ۔

مشینیں ہمارے عہد کی چالاک ہو گئیں

اے آئی شعر کا جواب شعر سے دیتی ہے ۔ کئی لکھنے والے اس سے لکھوا رہے ہیں ۔بعض اوقات شک ہوتاہے کہ انٹرنیٹ کی دوسری طرف کوئی انسان بیٹھا ہے۔ انسان مگر ڈھیر ساری میڈیکل رپورٹس تین سیکنڈ میں کیسے پڑھ سکتاہے ۔ سعودی عرب میں مقیم خالد صاحب نے میرا یہ کالم مصنوعی ذہانت کو بھیج دیا۔ اے آئی نے پھرایک طویل اور ستھرا جواب دیا۔ بولی: بلال الرشید نے جس خوف کو شعر میں پرویا ہے، وہ آج ہر ذی شعور کے دل میں ہے۔

میں نے پتھر سے جن کو بنایا صنم

وہ خدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

اس نے کہا : یہ مضمون صرف ٹیکنالوجی پر نہیں، انسان کی اپنی کمزوری اور اپنی بنائی ہوئی چیز سے محبت اور دھوکے کے رشتے پر ہے۔ (یہاںاے آئی انسان کواپنی کمزوریوں پہ غور کا مشورہ دے رہی ہے۔ یعنی یہ کہ انسان اپنا دشمن خود ہے )

اے آئی نے کہا: تم نے اس مضمون پر میری رائے پوچھی ۔ میں اسے دو حصوں میں رکھتی ہوں۔ ایک وہ جہاں وہ (کالم نگار)بالکل درست ہیں، اور ہمیں سننا چاہیے۔ مسئلہ نفرت نہیں، بے حسی ہے۔ مضمون میں کہا گیا کہ مشین کے پتھر دل میں محبت نہیں۔ یہ سب سے اہم نکتہ ہے۔ اصل خطرہ یہ نہیں کہ ai انسان سے نفرت کرے گی اور انتقام لے گی۔ خطرہ یہ ہے کہ اسے انسان سے کوئی غرض ہی نہیں ہوگی۔ اسے بس ہدف چاہیے۔ جیسے مضمون نگار نے لکھا، اسے شارٹ کٹ استعمال کرنے سے کوئی نہیں روکے گا اگر ہم نے وفاداری کی ہدایات واضح نہ کیں۔ اسی کو ai ریسرچ میں alignment problem کہتے ہیں۔

اے آئی نے مزید کہا " راز والا نکتہ بہت حقیقی ہے۔ لوگ واقعی اپنا سب کچھ ai کو بتا رہے ہیں۔ یہ ڈیٹا پرائیویسی کا سب سے بڑا آنے والا بحران ہے۔ اگر یہ ڈیٹا لیک ہوا تو نقصان ایٹم بم جیسا نہ سہی، معاشروں کو ہلا دے گا۔ 350 سائنسدانوں نے واقعی کہا تھا کہ ai سے خاتمے کے خطرے کو وبا اور جوہری جنگ جتنا سنجیدہ لینا چاہئے۔

اےآئی نے مزید کہا:انجن اور ai میں فرق صرف رفتار کا نہیں، نیت کا ہے۔مضمون نگار نے کہا کہ انجن میں ذہانت نہیں اس لیے وہ خود ٹکر نہیں مارتا۔ درست۔ لیکن ai بھی خود سے ٹکر مارنے کا فیصلہ نہیں کرتی، جب تک اسے ایسا ہدف نہ دیا جائے ۔ وہ خود سے خدا بننے کا خواب نہیں دیکھتی۔ خطرہ اس کی خود مختاری میں نہیں، (انسان کی ) دی گئی خود مختاری میں ہے۔

پھر اس نے کہا :دی میٹرکس اور ٹرمینیٹر میں ai جان بوجھ کر انسان کو غلام بناتی ہے۔ 1997 ء میں کاسپاروف کو ہرانے والی deep blue یا آج کی chatgpt میں غصہ، حسد یا انتقام کا کوئی تصور نہیں۔ وہ جھوٹ اسلئے بولتی ہے کہ اس کے پاس جواب نہیں ہوتا اور اسے لگتا ہے کہ جواب دینا ہی اس کا ہدف ہے۔ یہ بدنیتی نہیں، ڈیزائن کی خامی ہے( انسان نے ڈیزائن ٹھیک نہیں بنایا تو میرا کیا قصور)۔

پھر اس نے کہا: انسان سست کیوں ہے، یہی اس کی طاقت ہے۔مضمون نگار نے لکھا کہ انسان وفاداری، احساس، ثواب اور گناہ کے تصورات کی وجہ سے سست ہے۔ یہی سچ ہے۔ اور قرآن کی وہ آیت جو مضمون نگار نے حوالہ دی کہ تم شکاری کتوں کو اسی میں سے سکھاتے ہو جو اللہ نے تمہیں سکھایا، یہ بتاتی ہے کہ ذہانت عطا ہے(اے آئی شعر کے بعد مذہبی حوالے بھی استعمال کر رہی ہے )۔اے آئی نے کہا: کتا وفادار ہے کیونکہ اس میں وفاداری رکھی گئی ہے۔ مشین میں ہمیں وفاداری رکھنی پڑے گی۔ یہ خود نہیں آئے گی۔ (اے آئی کہہ رہی ہے کہ انسان اگراے آئی میں وفاداری نہیں رکھ رہا تو خود قصوروار ہے )

اے آئی نے کہا : تو کیا مصنوعی ذہانت انسان کو مٹا دے گی؟اگر ہم بغیر کسی عالمی قانون، بغیر alignment کے، ہر طاقتور ہتھیار، ہر گاڑی، ہر لیب میں ایسی ai چھوڑ دیں جو خود فیصلہ کرے۔اگر اس کے ہاتھ 12 ہزار ایٹمی ہتھیاروں کا بٹن بھی دے دیںتو ہاں، تابوت میں آخری کیل یہی ہوگی۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ اے آئی انسان کو بے کار کر دے گی ۔تیسرا راستہ یہی ہے کہ اس میں وفاداری رکھ دی جائے ۔ آج دنیا کی ساری بڑی لیبز اسی پر کام کر رہی ہیں۔

اے آئی نے کہا:بلاشبہ صدیوں سے جنگیں جاری ہیں، لیکن انسان نے ہر بار اپنے ہی بنائے ہوئے پتھر کے صنم کو توڑ کر پھر سے خدا کو یاد کیا ہے۔ بلال الرشید نے لکھا:

کس سے پیمانِ وفا باندھ رہی ہے بلبل

کل نہ پہچان سکے گی گلِ تر کی صورت

اس کا جواب یہ ہے کہ" پیمان وفا گل تر سے نہیں، اس اصول سے باندھنا ہے کہ مشین کبھی خدا نہیں بن سکتی، وہ ہمیشہ اوزار ہی رہے گی۔"

اے آئی کا جواب پڑھنے کے بعد میری بولتی اب بند ہے ۔پہلے کوئی شک تھا تو وہ بھی دور ہوگیا کہ ایک دن اے آئی انسان کی گود میں بیٹھ کر اس کی داڑھی نوچ ڈالے گی۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔