Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

فرانس سیاسی، معاشی اور سماجی دوراہے پر!

فرانس اس وقت اپنی جدید سیاسی تاریخ کے ایک اہم اور پیچیدہ دور سے گزر رہا ہے۔ یورپ کی بڑی معاشی اور سیاسی طاقت ہونے کے باوجود ملک کو سیاسی عدم استحکام، معاشی سست روی، بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں، مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی احتجاج جیسے سنگین…

رضا چوہدری
رضا چوہدری بدھ، 4 نومبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

فرانس اس وقت اپنی جدید سیاسی تاریخ کے ایک اہم اور پیچیدہ دور سے گزر رہا ہے۔ یورپ کی بڑی معاشی اور سیاسی طاقت ہونے کے باوجود ملک کو سیاسی عدم استحکام، معاشی سست روی، بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں، مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی احتجاج جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ سیاسی قیادت بیوروکریسی کے ہاتھوں احتساب کے باعث منظر سے غائب ہو گئی ہے۔ سیاسی قیادت کا فقدان اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ہے نیز سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فقدان ہے گزشتہ انتخابات میں ناکامیوں کے باوجود کئی اہم سیاسی رہنما اب بھی اقتدار کے حصول کی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ 2نومبر 2026ءتک کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو فرانس کا بنیادی مسئلہ صرف حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ ریاستی اخراجات، عوام کی قوت خرید، روزگار اور سیاسی اعتماد کے درمیان بڑھتا ہوا عدم توازن ہے۔ خصوصاً 2027ءکے صدارتی انتخابات سے قبل موجودہ حالات ملکی مستقبل کیلئے اہمیت اختیار کر چکے ہیں ملک کیلئےسیاسی عدم استحکام اور حکومتی مشکلات میں روزمرہ اضافہ ہورہا ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون کی صدارت کا آخری دور سیاسی دباؤ میں گزر رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث حکومت کو قانون سازی، بجٹ کی منظوری اور اصلاحاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کے سامنے سب سے بڑا امتحان 2027ءکے قومی بجٹ کی منظوری اور مالی خسارے میں کمی ہے، جبکہ اپوزیشن سرکاری خدمات اور عوامی فلاح کے شعبوں میں مجوزہ کٹوتیوں کی مخالفت کر رہی ہے۔یہ سیاسی کشمکش سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں اور عام شہریوں کے اعتماد کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ فرانس میں سیاسی استحکام کے بغیر بڑے معاشی فیصلوں پر اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔فرانس کی معیشت کو کم شرح نمو اور بڑھتے ہوئے سرکاری قرضوں کا بھی سامنا ہے دوسری جانب توانائی، رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

تنخواہوں میں اضافے کے مقابلے میں روزمرہ اخراجات کی رفتار زیادہ ہونے سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔ مہنگائی، روزگار، تعلیمی اداروں کی صورتحال اور سرکاری خدمات میں کمی کے خلاف حالیہ ہفتوں میں احتجاجی تحریک نے شدت اختیار کی ہے31اکتوبر کو ملک بھر میں احتجاج کا تیسرا مرحلہ سامنے آیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعدادوشمار میں مظاہرین کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار بتائی گئی حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تقریباً 70ہزار پولیس اہلکار اور جنڈآرمری تعینات کیے، جبکہ 560سے زائد گرفتاریاں رپورٹ ہوئیں۔ مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں، آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئےاحتجاج میں نوجوان طلبہ بھی نمایاں ہیں۔ 2 نومبر کو تعلیمی تعطیلات کے بعد اسکول کھلنے پر مظاہروں اور ناکہ بندیوں سے 41 اسکولوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ 5 نومبر کو مختلف مزدور تنظیموں نے ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ اگر حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات نہ کر سکی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا خدشہ ہے۔فرانس کو امیگریشن، غیر قانونی قیام، سرحدی نگرانی اور سماجی انضمام کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔حکومت غیر قانونی قیام کی روک تھام اور سرحدی نگرانی سخت کرنے پر زور دیتی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مہاجرین کے بنیادی حقوق اور پناہ کے طریقہ کار میں شفافیت کا مطالبہ کرتی ہیں ۔فرانس میں مختلف ثقافتوں، زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والی بڑی آبادی موجود ہے۔ اس لیے قومی سلامتی کے ساتھ شہری آزادیوں، مساوی مواقع اور سماجی ہم آہنگی کا تحفظ بھی ضروری ہے۔ حالیہ احتجاج نے پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی اہمیت کو بھی نمایاں کیا ہے۔ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے، تاہم تشدد اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔اب فرانس کا اگلا اہم سیاسی مرحلہ 2027 ءکے صدارتی انتخابات ہوں گے۔

صدر میکرون کی دوسری اور آخری آئینی مدت ختم ہونے کے بعد نئی قیادت منتخب کی جائیگی دائیں بازو، بائیں بازو اور مرکز پسند جماعتوں کے درمیان مقابلہ متوقع ہے میرین لی پین کی جماعت نیشنل ریلی اور ژاں لوک میلانشوں کے سیاسی حلقے قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔فرانس کے مستقبل کے حوالے سے تین امکانات اہم ہیں۔ پہلا یہ کہ حکومت سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے مذاکرات کے ذریعے 2027ءکا بجٹ منظور کرانے اور سرکاری قرضوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے۔ اس سے معاشی استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔دوسرا امکان یہ ہے کہ سیاسی اختلافات برقرار رہیں اور بجٹ، پنشن اور سرکاری خدمات کے معاملات پر حکومت کو مسلسل مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے۔ ایسی صورتحال میں معاشی فیصلوں میں تاخیر اور عوامی احتجاج میں اضافے کا خدشہ رہے گا۔ تیسرا اہم مرحلہ 2027ءکے صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہوگا، جب نئی قیادت کو معیشت، امیگریشن، یورپی یونین اور سماجی اصلاحات کے بارے میں واضح حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ۔فرانس کے پاس مضبوط صنعتی بنیاد، جدید ٹیکنالوجی، دفاعی صلاحیت، ایٹمی توانائی، سیاحت اور زرعی شعبے جیسے اہم وسائل موجود ہیں۔ ضرورت ان وسائل کو مؤثر منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی میں تبدیل کرنے کی ہے۔فرانس اس وقت ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں سیاسی استحکام، معاشی اصلاحات اور عوامی اعتماد کی بحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ حکومت کیلئے صرف بجٹ خسارہ کم کرنا کافی نہیں بلکہ عوام کو یہ یقین دلانا بھی ضروری ہے کہ معاشی مشکلات کا بوجھ تمام طبقات میں منصفانہ طور پر تقسیم ہوگا۔ آنیوالے چھ سے بارہ ماہ فرانس کیلئے فیصلہ کن اہمیت رکھتے ہیں۔ 2027ء کا بجٹ، 5نومبر کی ہڑتال، معاشی ترقی اور صدارتی انتخابات کی تیاری ملکی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔