Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

یہ عقدہ دشوار، خدا کرے حل ہو!

انگریزی کے غیر ملکی اخباروں میں بڑی سی تصویر چھپی جس میں ایک مسلمان اور ایک سردار جی کھڑے ہیں۔پتہ چلا کہ مقامی سرداروں کے جتھوں نے 1947ءکی ٹوٹی ہوئی مسجد کو بنانے کے لئے فنڈز اکٹھے کئے اور مسلمانوں کی عبادت گاہ کو نئی سطح پر بنارہے ہیں…

کشور ناہید
کشور ناہید جمعہ، 6 نومبر 2026 · مطالعہ 4 منٹ

انگریزی کے غیر ملکی اخباروں میں بڑی سی تصویر چھپی جس میں ایک مسلمان اور ایک سردار جی کھڑے ہیں۔پتہ چلا کہ مقامی سرداروں کے جتھوں نے 1947ءکی ٹوٹی ہوئی مسجد کو بنانے کے لئے فنڈز اکٹھے کئے اور مسلمانوں کی عبادت گاہ کو نئی سطح پر بنارہے ہیں ساتھ میں یہ بھی کہہ رہے ہیں ’’اذان کی آواز آئے گی اور اچھی لگے گی‘‘ ۔

مجھے یہ خبر دیکھ کر منٹو کا ’’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘‘ کے علاوہ بہت سی پرانی اور اس سال کی بھی بہت سی باتیں یاد آئیں ۔’’ ٹھنڈا گوشت ‘‘کیساتھ خشونت سنگھ کی کتاب train to pakstan، امرتا پریتم کی نظم ’’اج آکھاں وارث شاہ نوں‘‘ ۔ان یادوں میں وہ ماضی بھی یاد آیا جب اندراگاندھی نے گولڈن ٹیمپل پر چڑھائی کی تھی بعدازاں اندراجی کو ان کے سردارمحافظ نےگولیاں مار کے بدلہ لیا تھا،دلی میں سرداروں کی خون کی ہولی کھیلی گئی ۔

یہ بھی دیکھا تھا1947ءاور 1948ءمیں کہ سکھوں اور ہندوؤں کی کوٹھیوں ،محل نما گھروں کے تالے توڑ کر مقامی لوگوں نے بتوں کو توڑنے کے بہانے سکھ،ہندو کی کوئی تمیز نہیں کی تھی اور گھروں پر قابض ہوگئے تھے ۔ اب مجھے جلیانوالہ باغ پر انگریزوں کی اندھا دھند چلائی گئی گولیاں یاد آئیں یہاں سب ہندو ،سکھ اور مسلمان مرد اور عورتیں ایسے قتل کئےگئے اور ایسی گولیاںچلائی گئیں کہ ان کےنشانات اب بھی ہیں ۔ انڈیا اور پاکستان میں واجپائی کی حکومت کے دوران خود واجپائی صاحب امن کی بس میں فنکاروں ،سیاسی لوگوں کو لے کر آئے اور جب مینار پاکستان کی سمت مڑے تو امن کے خلاف لوگوں نے گولیاں چلا کر پھر دراڑ ڈال دی ۔ کچھ عرصے تک امن کی بس بھی چلی، ٹرینیں بھی چلائی گئیں ۔ سارک کے تحت سارے ممالک میں ادب ،شاعری اور راگ رنگ کا سامان کیا گیا۔ دوستی میں پرویز مشرف مع بیگم تاج محل دیکھنے گئے مگر آٹھ سال سے جب سے مودی صاحب آئے ہیںتو گائے اور گائے کا پیشاب متبرک ہوگیا۔ ہم نے ان کے مقابلے میں سرداروں کیلئے کچھ سرحدیں اور کچھ مذہبی مقامات اتنی چاہت کیساتھ کھولے، جو اب تک رواں ہیں یہ دیکھ کر مودی دانت پیستا رہ جاتا ہے۔

مودی جی کی ہندوتوا نے کسی گلی میں مسلمان چاہے بچہ ہو کہ بوڑھا کہ خاتون ہر روز ظلم کئے ،ان آٹھ برسوں میںخاص طور پر مسلمانوں پر ،لکھتے ہوئے شرم آتی ہے برقع میں کالج جاتی بچیوں کی بے عزتی کی، بوڑھوں کو نماز پڑھتے دیکھ کر ان کے سامنے سور لاکر رکھ دیا اور اب تو مودی صاحب اور امیت شاہ مسلمانوں کی شہریت بھی ختم کرنے کے درپے ہیں، ان کی ہتک اور غلاموں سے بدتر سلوک کرنے، ان پڑھ بچوں اور نوجوانوں کو غلیظ گیت اور نعرے سکھائے یہ چلن کم ہونے کا تو نام ہی نہیں لیتا۔ ہرسال کھیت کھلیان والے فصل پکنے پر جلوس نکالتے ہیں کہ ہندو آڑھتی کے سامنے تو ہندو غریب بھی بے عزت ہوتا رہتا ہے ۔

پاکستان نے جواباً ہندوؤں کی ساری مذہبی تقریبات کو سرکاری سطح پر مناتے ہوئے ظاہر کیاکہ پاکستان سارے مذہبوں کی قدر کرتا ہے ۔البتہ ایک طبقےکیساتھ کچھ زیادتیاں ہوئیں ۔ اب امریکہ بلکہ ٹرمپ نے اسرائیل کو شہ دے کر ایران پرایسے حملے کئے کہ محترم و معزز شخصیات ختم کردیں اور بچیوں کے اسکول پر حملے کئے اور ابھی تک ٹرمپ چنگھاڑیں ایسے لگاتا رہا ہے ، جو ان سفید رنگت والے ، براؤن چہروں کو دیکھتے ہی گولی چلا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں یورپ میں بھی رنگتوں کے فرق کو اچھالا جارہا ہے یورپ میں تو لوگ رہنے کو گھر تک مانگ رہے ہیں کشتیوں میں بھر کر بھوکے ننگے لوگوں کو بھیک مانگنے پر مجبور چوراہوں پر پڑے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویسے میں نےبہت سارے چھوٹے اور غریب لوگوں کی عورتوں اور مردوں کو انگریزوں کے باتھ روم صاف کرتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن ایسے چھوٹے کام اپنے ہی ملک میں کرنے سے کتراتے ہیں ۔پرانی باتیں یاد کروں تو عظیم مصور شاکر علی سے لے کر سارے لوگ جو پڑھنے گئے انہوں نے اپنی فیس کے پیسے ہوٹلوں میں برتن دھو کر ہی کمائے تھے ۔

آج کے بچے بیٹھے تو لندن میں ہیں ابا کو ضد کرکے پیسے منگواتے ہیں اور ہمارے دوستوں کی اولادیں جائیداد کا قضیہ ختم کئے بالا ہی بالا گھروں کا سودا کرکے ، والدین کو رشتہ داروں کی دہلیز پر چھوڑ جاتی ہیں ۔ پاکستان میں تو کئی گروہ ہیں کچھ بھیک مانگنےکیلئے عورتوں کو لے کر جاتے ہیں اور کچھ جنسی ویڈیوز بنا کر ، دکھا کر قوم کو تباہ کیے جا رہے ہیں ۔

مجموعی طور پر ساری دنیا میں عمومی اور پاکستان میں خصوصی طور پر مہنگائی اور ذلت آمیز تقاریر جاری ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ انڈیا میں مودی اور امریکا میں ٹرمپ کے ڈھول بجنے کے زمانے اختتام کے نزدیک ہیں۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔