Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

ایران اور پڑوسی ممالک پر ممکنہ تابکاری اثرات

اگرچہ اوائل ستمبر میں صدر ٹرمپ نے ایران پر کسی بھی قسم کے ایٹمی حملے کی تردید کی تھی، لیکن تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ اس حماقت پر دوبارہ سوچ بچار کر رہا ہے۔ امریکہ میں حالیہ وسط مدتی چنائو اور اسرائیلی انتخابات میں حالیہ ہزیمتوں کے…

ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا
ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا اتوار، 8 نومبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

اگرچہ اوائل ستمبر میں صدر ٹرمپ نے ایران پر کسی بھی قسم کے ایٹمی حملے کی تردید کی تھی، لیکن تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ اس حماقت پر دوبارہ سوچ بچار کر رہا ہے۔ امریکہ میں حالیہ وسط مدتی چنائو اور اسرائیلی انتخابات میں حالیہ ہزیمتوں کے ردعمل میں کچھ بھی ممکن ہے۔ ایٹمی حملے کی یہ دھمکیاں امریکہ اور اسرائیل کی قابل قبول شرائط پر مبنی صلح نامہ کیلئے ایران پر دبائو ڈالنے کا حربہ بھی ہو سکتا ہے تاکہ جلدازجلد حالت جنگ سے فرار حاصل کیا جا سکے، کیوں کہ ڈرامہ نما جنگوں کے مالیاتی فوائد سے مالامال بین الاقوامی تجارتی ادارے ٹریلین ڈالرز کی منفعت کے مقاصد حاصل کر چکے ہیں۔ جب کہ مہنگائی کی وجہ سے دنیا بھر کو افلاس میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دھمکایا ہے کہ امریکہ کوہِ پیکیس (pickax) پر کیمیائی یا ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کر سکتا ہے، کیوں کہ اس کا دیرینہ الزام ہے کہ یہاں پہاڑی غاروں اور پناہ گاہوں میں ایران کیمیائی اور ایٹمی ہتھیار تیار کرنے میں مصروف ہے یا ہتھیار ذخیرہ شدہ ہیں۔ یہ مؤقف یقیناََ تباہ کن ہو سکتا ہے، اگر پہاڑوں میں کیمیائی یا ایٹمی ہتھیار بھی موجود ہیں تو اس مخدوش حملے کے اثرات دوچند ہو سکتے ہیں۔ امریکہ شاید خدانخواستہ اس حملے کے ذریعے ایرانی شہری آبادیوں کے دَرپے آزار ہے تاکہ شہری تباہیوں سے گھبرا کر ایران دبائو میں آ کر جھک جائے، جب کہ درحقیقت ایسا ہرگز ممکن نہ ہے۔ روایتی جنگ کے بعد امریکہ، اسرائیل و ایران کے مابین کسی قسم کے ایٹمی ایڈونچر کی روک تھام کیلئے اقوامِ عالم کو فوری طور پر انسدادی اقدام کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ اسلامی دنیا بالخصوص پاکستانی صلح جو عسکری قیادت کو دوبارہ قابل قبول حل پر پہنچنے کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کر دینی چاہئیں۔ خطے کے عوام حالیہ روایتی جنگ کے سنگین نتائج بھگت رہے ہیں۔ خدانخواستہ ایران پر ایٹمی حملہ شدید ماحولیاتی اور تمدنی تباہ کاریوں کا طویل سلسلہ شروع کر دے گا، جس کے اثرات عالمی اُفق تک پھیل جائیں گے۔ ایران پر ایٹمی حملہ کی صورت میں گرائونڈ زیرو تک فوری اور مکمل تباہی ہو سکتی ہے، بلکہ شہری تنصیبات، عمارات، ہسپتال، ایمرجنسی سنٹرز، خوراک و پانی کے ذخائر معدوم ہو سکتے ہیں، آلودہ ہو سکتے ہیں۔ دریں صورت خدشہ ہے کہ نہ صرف ایران بلکہ قرب و جوار کے کروڑوں انسان اپاہج یا ہلاک ہو جائیں گے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کا استعمال یا مشکوک نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ پڑوسی ممالک کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایٹمی فال آئوٹ کے دوران تابکاری ذرات، راکھ یا آلودہ گیس جو فضا میں کھمبی کی صورت نمودار ہوتی ہے، پھر پھیلتی ہے، اسے پڑوسی ممالک کی سرحدوں کے پار جانے کیلئے کسی بین الاقوامی ویزے وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تابکاریاں ہوائوں کے دوش پر پھیلتی ہیں۔ یہ بھی لازم نہیں کہ روایتی ہوائوں کے رُخ پر سفر کریں، ایٹمی حملہ کے بعد مسلسل دھماکوں کی وجہ سے یہ ہوائوں کے برعکس رُخ پر بھی چڑھ دوڑتی ہیں۔ گویا تمام پڑوسی علاقائی ممالک میں زہرفشانی کر سکتی ہیں۔ ماضی میں چرنوبل کے مقام پر ایٹمی بجلی گھر کی خرابیوں سے ظاہر ہے کہ تابکاری بادل مضافات میں سینکڑوں کلومیٹر تک اثراتِ تابکاری پھیلا سکتے ہیں۔ تابکاری طوفانوں کی پیدائش کے نتیجے میں بارشیں مزید اُفتاد کا باعث بن جاتی ہیں۔ تابکاری آلودگیاں بارش کے پانی کے ذریعے پڑوسی ممالک کی زمینوں، پانیوں اور فصلوں کو ناقابل استعمال بنا دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر حالیہ خلیج فارس جنگ میں ساحلی بمباری کی وجہ سے نہ صرف پورے خطہ کے گرم پانیوں میں آبی حیات کو تباہ کر سکتی ہے، بلکہ سمندری پانی سے آب نوشی مزید تابکاریوں کا مؤجب بن سکتی ہے۔ ہمیں اپنے دشمن ملک کیلئے بھی ایٹم زدگی کی حمایت نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ جدید ایٹم بموں کا استعمال پانی اور ہوا میں سیزیم، آئیوڈین اور اسٹورمینیم نامی ایٹمی ذرات کی پیدائش نو کر دیتا ہے جن کی وجہ سے متاثرہ ممالک میں انسانی اور نباتاتی کینسر اور جنیاتی خرابیاں کئی دہائیوں تک اثرپذیر رہتی ہیں۔ ایٹمی حملوں کے اثرات کبھی بھی اندازوں میں نہیں سما سکتے، یہ ناقابل یقین بھی ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر محض ایک چھوٹے سے ایٹمی ہتھیار کا استعمال جو غنیم کو ڈرانے کیلئے آزمایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال اپنے ہی اتحادیوں اور عوام کیلئے بھی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ ایٹمی حملہ اپنی حدود سے نکل کر پوری افلاکِ عالم کو کاربن کے ذرات کی صورت میں سیاہ چادر کی لپیٹ میں لے سکتا ہے جسکی وجہ سے سورج کی روشنی اور تمازت بلاک ہو سکتی ہے۔ یوں دنیا بھر کے موسمیات تہہ و بالا ہو سکتے ہیں اور فصلوں کی کاشت برداشت پر منفی اثرات پیداوار کم کر سکتے ہیں۔ پاکستان اپنی توانائی کی زیادہ تر ضروریات آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل شدہ تیل اور گیس سے پوری کرتا ہے۔ حالیہ روایتی جنگ کے دوران تیل اور گیس کی بے قاعدہ ترسیلات کی وجہ سے پاکستانی عوام پہلے سے ہی سخت مہنگائی کا شکار ہیں، لیکن خدانخواستہ جنگ کی مزید طوالت یا ایٹمی حملہ ہمارے لئے ماحولیاتی اور فضائی بربادیوں کا باعث بنے گا۔ بدقسمتی سے جنگ زدہ موجود مخدوش ایام یعنی نومبر سے مارچ تک چلنے والی مغربی ہوائیاں ایٹمی تابکاری اثرات کو بڑی تیزی کے ساتھ ہمارے مغربی علاقوں تک پہنچا سکتی ہیں۔ اس دوران معمولی بارشیں تابکاری اثرات کو دریائے سندھ کے ذریعے پورے ملک کو زہرآلود کر سکتی ہیں۔ جنگ میں ایٹمی شدت کے زیراثر ایک کثیر آبادی نقل مکانی کر کے پاکستانی علاقوں میں پناہ لے سکتی ہے۔ یوں مہاجرین کی ایک کثیر تعداد ہماری مالیاتی زبوں حالی پر مزید بوجھ کا باعث بن سکتی ہے۔ لہٰذا ہماری عسکری، سیاسی و قومی قیادت کو علاقائی اور امن عالم کی بقا کیلئے مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔