Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

خدمتِ خلق

طفیل جاخواہ جس طرح دین اسلام میں کوئی جبر نہیں بالکل اُسی طرح حقوق العباد کی پیروی میں کوتاہی کی ذرا بھر بھی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ رحمت اللعالمین حضور پُرنور حضرت محمد ﷺ رحیم و کریم نے خود پر نازل ہونے والی چوتھی آسمانی الہامی کتاب قرآن…

سردار عباس
سردار عباس اتوار، 15 نومبر 2026 · مطالعہ 4 منٹ

طفیل جاخواہ

جس طرح دین اسلام میں کوئی جبر نہیں بالکل اُسی طرح حقوق العباد کی پیروی میں کوتاہی کی ذرا بھر بھی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ رحمت اللعالمین حضور پُرنور حضرت محمد ﷺ رحیم و کریم نے خود پر نازل ہونے والی چوتھی آسمانی الہامی کتاب قرآن مجید سے مطابقت رکھنے والے اپنے ارشادات میں خلق خدا کی سیوا کو بہت ہی زیادہ ترجیح دی ہے۔اسی لئے آپ ﷺ کی شریعت و طریقت کے عین مطابق بزرگانِ دین نے قولی و فعلی سطحوں پر حقوق العباد کی پیروی کے فائدوں کو عام طور پر نمایاں کیا ہوا ہے۔ برِصغیر پاک و ہند کے عظیم ترین مبلغ دین اسلام سرتاج الفقراء حضور السخی السیّد احمد شاہ (غوث) کاظمی مشہدی کے پنجم سجادہ نشیں و فیض رساں السخی السیّد علی احمد شاہ کاظمی مشہدی المعروف باباجی غریب نواز نے اپنی حیات پاک کا مقصد اوّل قرآن و صاحبِ قرآن ﷺ کے اس مشترکہ فرمان پاک کہ تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو اپنی طرح کے باقی انسانوں اور دیگر خلق خدا کے لئے فوائد پیدا کرے۔ آپ کی بھرپور روحانی خدمات کے علاوہ دنیا میں آسان زندگیاں گزارنے میں انسانوں کی بلا تفریق خدمات کا دائرہ کار بھی آپ بہت وسیع رکھتے ہیں آپؒ نے اپنے شہر بدوملہی شریف (نارووال) میں آج سے تقریباً آدھی صدی سے زیادہ پہلے مرکز دیہی صحت کے لئے 16 ایکٹر ذاتی اراضی محکمہ صحت کو دان کر دی۔ آج یہی ہسپتال تیزی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ رورل ماڈل ہسپتال کی خوبصورت شکل اختیار کر چکا ہے۔ اور بیمار انسانیت کے لئے عمدہ اور دیرپا مفید ترین ہسپتال بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے بھی رفاہی منصوبہ جات مثلاً گرلز ہائی اسکولز کی تعمیر و قیام میں بھی باباؒ جی نے بھرپور معاونت فرمائی۔ ذاتی اراضی کے علاوہ مالی خدمات بھی پیش کیں۔ انٹرنیشنل سید فقیر اللہ شاہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی بھی بنیاد رکھی جسے فاؤنڈیشن بنانے میں آپ کے اکلوتے فرزند ارجمند فخرِ خاندانِ سادات کاظمیہ اور آپ کے بعد عالمی عقیدتوں کی مرکز درگاہ عالیہ (حضور السخی السیّد احمد شاہ (غوث) کے موجودہ ششم سجادہ نشیں و فیض رساں صاحبزادہ السخی السیّد سلمان نیاز احمد عالی سرکار کاظمی مشہدی تاجدارِ بدوملہی شریف نے اپنے مرشد و مربی اپنے پاک باباجی غریب نوازؒ کی طریقت کی روشنی میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

ان گنت فری طبی ہومیو پیتھک، آئی کیمپس کے ذریعے بیمار انسانیت کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی سیّد علی احمد شاہ ہسپتال بدوملہی عالی بابا کا اہم ترین کارنامہ ہے آپ بھی اپنے آباؤ اجداد کی طرح ملک بھر کے صوفی ثناء خوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ بشیر راہی، طالب حسین روگی (پنجابی شاعر نمبردار فنکار برادری)، پرویز مہدی، آصف علی سنتو خاں (قوال)، شہباز حسین خاں فیاج حسین خاں (قوال)، احمد انیس (شاعر)، شاہان مظفر (قوال)، عمران فرید (قوال)، سردار عباس طفیل جاخواہ (صحافی و شاعر) صوفی میوزک کی دنیا میں درگاہ عالیہ بدوملہی شریف کے فیض یافتگان میں سرِفہرست ہیں۔مرشد عالی بابا نے اپنی خاندانی انسانی خدمات کو وسعت دینے کے لئے سیاست میں داخلے کا ایک دور میں اعلان فرمایا تھا لیکن باباجی غریب نوازؒ کی دعاؤں سے مرشد عالی بابا نے سلسلۂ خدمات کو وسعتیں تو دیں پر سیاست میں داخلے کے ارادے کو ترک کر دیا آپ کے فرسٹ کزن السخی السیّد فواد رضا کاظمی بدوملہی سٹی کے پہلے ناظم منتخب ہوئے بعد میں وہ بھی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے امریکہ چلے گئے ان کے حصّے کی سیاسی سماجی مذہبی روحانی انسانی خدمات کی ذمہ داریاں آپ کے چھوٹے بھائی السخی السیّد فہد رضاء کاظمی مشہدی انجام دے رہے ہیں۔مرشد عالی بابا نہ صرف خدمت خلق کو آج بھی اپنا وتیرہ بنائے ہوئے ہیں بلکہ میدان سیاست میں جو سیاست دان دل سے خدمت خلق کا ارادہ رکھ کر اسے پورا کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے، جو سیاست دان خدمت خلق میں پیش پیش رہتے ہیں وہ مرشد عالی بابا کے تعاون پیار محبت اور حوصلہ افزائی کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز سیاست میں نیک شہرت رکھنے کے سبب اور عوامی مسائل کے حل کی وجہ بننے کے نتیجے میں وفاقی وزیر مملکت برائے عوامی مسائل رانا مبشر اقبال کو انٹرنیشنل سیّد فقیر اللہ شاہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مرشد عالی بابا نے صفِ اوّل کے صحافی اور فنکار برادری کی موجودگی میں ان گنت صاحبانِ نظر و فقرا احبابِ طریقت کے سامنے خدمتِ خلق ایوارڈ سے نوازا جس کی مبارکباد راقم الحروف بھی رانا مبشر اقبال کی خدمت میں پیش کرتا ہے۔ رانا مبشر اقبال سیاست کے میدان میں قابل تعریف اور قابل تقلید بن چکے ہیں اسی لئے مرشد عالی بابا نے اُنھیں خدمتِ خلق کے ایوارڈ سے نوازا۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔