Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک
کالم

روشنی کی حدیں حمید اختر سے شروع ہیں

یہ واقعہ 1988ءکا ہے لندن سے جناب حمید اختر کا فون موصول ہوا۔پوچھا ’’کیا کر رہے ہو؟‘‘میں نے جواب دیا ۔’’ان دنوں کرنے کو کچھ نہیں بچا‘‘ ــ کہنے لگے۔’’اگر فارغ ہو تو چند دنوں کے لیے لندن چلے آؤ‘‘۔ میں نے بغیر سوچے سمجھے جواب دیاـ ’’حاضر…

اسد مفتی ،ہالینڈ
اسد مفتی ،ہالینڈ منگل، 17 نومبر 2026 · مطالعہ 5 منٹ

یہ واقعہ 1988ءکا ہے لندن سے جناب حمید اختر کا فون موصول ہوا۔پوچھا ’’کیا کر رہے ہو؟‘‘میں نے جواب دیا ۔’’ان دنوں کرنے کو کچھ نہیں بچا‘‘ ــ کہنے لگے۔’’اگر فارغ ہو تو چند دنوں کے لیے لندن چلے آؤ‘‘۔ میں نے بغیر سوچے سمجھے جواب دیاـ ’’حاضر سائیں‘‘اور یوں اگلے روز میں لندن میں تھا۔

حمید اختر کا نام صحافت کی عہد ساز شخصیات میں شامل ہے 40 45 سال قبل روزنامہ امروز لاہور کے بعد امروز ملتان کے ایڈیٹر رہے۔صحیح الفاظ میں تاریخ رقم کرتے رہے ہندو پاک کی صحافت میں حمید اختر کا نام سنہری حروف میں نہ سہی نمایاں طور پر ضرور لکھا جائے گا تقسیم ملک سے پہلے لدھیانہ اسکول ایک نمایاں حیثیت رکھتا تھا جس میں ساحل لدھیانوی، ابن انشاء اور حمید اختر پیش پیش تھے انہی دنوں کی بات ہے حمید اختر اور ساحل لدھیانوی شعر و ادب پڑھتے پڑھتے ایک روز فلمی ہیرو بننے کے لیے ممبئی جا پہنچے ساحر کو لکھنے لکھانے کے شعبہ میں کام مل گیا اور حمید اختر پر تھوی راج کپور کے ساتھ ایک فلم میں سائیڈ ہیرو کا کردار ادا کرنے لگے۔ ابھی فلم مکمل بھی نہیں ہوئی تھی کہ اپنے قد کاٹھ اور مکالمے کی ادائیگی کی وجہ سے تین چار مزید فلموں میں سائن کر لیے گئے نہ صرف کاسٹ میں نام آگیا بلکہ ایڈوانس بھی مل گیا مگر فلم سازوں کی بد نصیبی دیکھیے کہ انہی دنوں پاکستان بن گیا اور یہ بمعہ ایڈوانس رقم کے پاکستان چلے آئے یہاں پہنچ کر صحافت ادب اور بغاوت کے نتیجے میں قید و بند کا سلسلہ جو چلا تو یہ ضیاء الحق کے عہد تک بدستور رہا پاکستان کی صحافتی تاریخ ان کی نظروں کے سامنے بنتی بگڑتی رہی لیکن یہ کچھ نہ کر سکے کوئی بھی کچھ نہ کر سکا میں نے کرید نے کے لیے پوچھا۔

حمید صاحب! اب ہمارا معاشرہ کس نہج پر جا رہا ہے؟ کہنے لگے۔ اسے آپ حالات، وقت سیاست یا عقیدے کا جبر کہہ لیجئے کہ ہمارے معاشرے میں افرا تفری بے راہ روی ،قید و بند، بندشیں ظلم اور جبر نے معاشرے کو موت کے دہانے تک پہنچا دیا ہے ہم اس عہد کے باسی ہیں جنہیں وقت حالات، زندگی نظام اور مسائل نے محصور کر رکھا ہے۔ غلط کار سیاست دانوں نے عام آدمی کی زندگی کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور رائج الوقت سیاسی نظام کے سامنے ان کی حیثیت صفر ہو کر رہ گئی ہے حمید اختر نے مرتے دم تک صداقت استقامت اور نظریے سے وابستگی کا دامن ایک لمحہ کیلئے بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں مکمل صلاحیت استقامت صداقت اور نظریے سے وابستگی یہی وہ وصف ہے جن کے ذریعے برائیوں کو خوفزدہ کیا جا سکتا ہے ۔

ہفتہ بھر میں حمید اختر کی باتوں لفظوں اور متحرک اور زندہ یادوں میں محو رہا اور پھر27نومبر 1988 کو کے ایل ایم(klm) کے ہوائی جہاز کے ذریعے ایمسٹر ڈیم کی طرف جا رہا تھا ہوائی جہاز میں میرے علاوہ اور بھی بہت سے مسافر سوار تھے لیکن مجھے یقین کامل تھا کہ ہمارے طیارے کو ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دیدی جائے گی کہ ہمارے طیارے میں کوئی بھی وی آئی پی یا وی وی آئی پی شخصیت سوار نہ تھی ورنہ اگر ارباب اختیار چاہتے تو لندن میں اڑنے سے پہلے ہی فنی وجوہات کی بنا پر دو چار گھنٹے لیٹ کروا سکتے تھے میں پُر اعتماد تھا کہ وقت مقررہ پر زمین کو چھو لوں گا سو زمین کی اونچ نیچ سے بے نیاز ہو کر ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ رہا تھا لندن سے ایمسٹرڈیم کی پرواز تمام کی تمام سمندر نارتھ سی کے اوپر سے ہوتی ہے ہمارا جہاز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا تھا نیچے سمندر کی سطح پر جگہ جگہ چھوٹے بڑے سمندری جہاز اور کشتیاں چل رہی تھیں بظاہر دونوں بالکل دو قسم کی سواریاں ہیں مگر حقیقتاً دونوں ایک ہیں دونوں کے دونوں تیر رہے ہوتے ہیں ایک ہوا کی سطح پر تہر رہا ہے اور دوسرا سمندر کی سطح پر۔ میں نے دوبارہ کھڑکی سے باہر جھانکا تو سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا تھا ہمارے یہاں گرمیوں میں سورج رات کے 10 بجے غروب ہوتا ہے بلکہ کبھی کبھی تو 11 بھی بج جاتے ہیں لیکن جب بھی ہوتا ہے تو خوب غروب ہوتا ہے ہالینڈ میں موسم کے بارے میں ایک کہاوت ہے کہ اگر آپ کو ڈچ موسم پسند نہیں آرہا تو آپ پانچ منٹ انتظار کر لیجئے ہوائی جہاز کی یہ پرواز لندن سے ایمسٹرڈیم 45 منٹ کی ہے سوائے تیز رفتاری کے ہوائی سفر میرے ذوق کیخلاف ہے آپ کار میں چل رہے ہیں تو اس کو کسی بھی جگہ روک کر باہر آ سکتے ہیں ٹرین میں یہ نفسیاتی اطمینان ہوتا ہے کہ ضرورت ہو تو زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روکا جا سکتا ہے مگر ہوائی جہاز کے اندر داخل ہونے کے بعد بس زنجیر میں بندھ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ خود ہی اعلان کر دے کہ منزل آگئی ہے اب آپ باہر نکلنے کے لیے آزاد ہیں۔ ورنہ اڑتے جہاز کو روکنا تو کیا آپ بازو تک باہر نہیں نکال سکتے اسی لیے عام ذوق کے برعکس میرے لیے ہوائی جہاز کوئی پسندیدہ سواری نہیں جب بھی میں ہوائی جہاز میں سفر کرتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں اڑن جیل میں بند ہو گیا ہوں کہ میری طبیعت میں آزادی پسندی بہت زیادہ ہے زندگی بھر دھکے کھانے کے بعد آج بھی خوش قسمتی یا بد قسمتی سے میں ذہنی کشادگی اور آزادی فکر کی جانب ہی پر رہنا پسند کروں گا ایسی کوئی زندگی مجھے عذاب معلوم ہوتی ہے جس میں میرے اوپر خارجی پابندیاں لگی ہوںخواہ اس پابندی کا مقام مملکت خداداد ہو یا پھولوں کا دیس ہالینڈ۔

بشکریہ: روزنامہ جنگ — اصل کالم ←

اشتہار
728 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

مزید: اداریہ

سب دیکھیں ←

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔