Skip to main content
تازہ ترین
پشاور میں آٹے کا شدیدبحرانپاکستان اے نے بنگلادیش اے کو شکست دے کر رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لیپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

دنیا کی پہلی یونیورسٹی جامعہ القرویین

میں یہ کالم مراکو سے تحریر کررہا ہوں۔ میرا حالیہ دورہ مراکو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دورے میںمجھے دنیا کی پہلی اور قدیم ترین القرویین یونیورسٹی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ مسلمانوں کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ دنیا کی پہلی اور قدیم یونیورسٹی آکسفورڈ، ہاورڈ اور yale نہیں بلکہ مراکو کے شہر فاس میں قائم ’’القرویین یونیورسٹی‘‘ ہے جسکی بنیاد 859ء میں تقریباً 1200سال قبل رکھی گئی۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور یونیسکو کے مطابق القرویین یونیورسٹی تعلیمی ڈگری جاری کرنیوالا دنیا کا پہلا ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ اور دنیا کا قدیم ترین تعلیمی ادارہ ہے جو اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلسل تع

ٹیگز

ہماری دیگ لذید کیوں نہیں ہے؟

نہ جانے مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہمارا حال ایک ایسے پرانے باورچی جیسا ہے جسے کھانا پکانا نہیں آتا! جب بھی ہانڈی خراب ہوتی ہے، وہ اپنی ناکامی ماننے کے بجائے کسی نئے مسالے یا برتن پر ملبہ ڈال دیتا ہے۔ کبھی وہ بالکل پھیکا پکوان بنا کر سامنے رکھ دیتا ہے تو کبھی حد سے زیادہ تیکھا، کبھی کہتا ہے کہ اصل لذت کالی مرچ کی کڑاہی سے آئیگی تو کبھی دعویٰ کرتا ہے کہ پیکٹ والے تیار مسالے سے ذائقہ بدلے گا۔ لیکن اصل مسئلہ مسالوں کا نہیں، بلکہ اسکی نیت اور توجہ کا ہے۔

ٹیگز

گورنر راج کے بعد

بالآخر وہی ہوا جس کا خطرہ ظاہر کیا جارہا تھا ۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی منتخب حکومت معطل کرکے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیاگیا۔ اس کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے جواز یہ بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت (وفاقی وزرا کے بقول) ٹی ٹی پی کی سہولت کاربنی ہوئی تھی۔ اس کے دور میں دہشت گردی کے واقعات میں تقریباََ دو سو فی صد اضافہ ہوا۔ سہیل آفریدی کی حکومت نے پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوبہ وسائل فراہم نہیں کئے اور بارہ اضلاع میں حکومتی رٹ عملاََ ختم ہوچکی ہے ۔ چنانچہ وفاقی حکومت نے بیک وقت آئین کے آرٹیکل 232اور 234کا اطلاق کرکے صوبے میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی اور گورنر راج

ٹیگز

نوبیل کا خواب اور ہماری علمی ہیرے؟

اکتوبر آتا ہے تو دنیا اپنے اُن لوگوں کے نام سناتی ہے جنہوں نے انسان کو بیماری، جہالت، خوف یا کائنات کے کسی راز سے نجات دلانے میں حصہ ڈالا ہوتا ہے۔ نوبیل انعامات کی خبریں پڑھتے ہوئے ہم بھی خوش ہوتے ہیں، مگر اس خوشی کے پیچھے ایک کسک رہ جاتی ہے: ان ناموں میں ہمارے لوگ زیادہ کیوں نہیں ہوتے؟

ٹیگز

پاکستانی جامعات کی عالمی درجہ بندی

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ 2027 ءکے اجرا کے بعد پاکستانی جامعات کی کارکردگی کے بارے میں مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ اس پر اظہارِ تشویش بھی ہوا اور بڑھتی ہوئی نمائندگی کو سراہا بھی گیا۔ میری رائے میں اس معاملے کو تاریخی پس منظر، دستیاب وسائل اور عالمی مسابقت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ٹائمز ہائر ایجوکیشن اور کیو ایس جیسے عالمی رینکنگ اداروں کے اپنے طریقۂ کار اور معیار ہیں، اسلئے ان کے نتائج میں فرق ہو سکتا ہے۔

ٹیگز

جنریشن زی اور الحادی فکر

جس طرح بعض علمی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، اسی طرح بعض فکری کتابیں بھی صدیوں بعد لکھی جاتی ہیں ۔ انہی کتابوں میں سے ایک شاندار علمی، فکری اور تحقیقی کتاب ’’تھافتُ الملاحدۃ ‘‘ ہے۔ ردِّ الحاد، ارتداد اور جدیدیت پر یہ ایک جامع دستاویز ہے۔ اس میں مغربی تہذیب و ثقافت کا بہترین انداز میں تعارف کروایا گیا ہے۔ علمیات، الہٰیات اور ما بعد الطبعیات کو عام فہم اور سلیس اُسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ نئی جنریشن جو تیزی سے فکری گمراہی کا شکار ہو رہی ہے، ان کو سیدھا راستہ دکھا یا گیا ہے۔ معاشرے میں پھیلتے ہوئے عصر حاضر کے الحادی و فکری چیلنجز کے تناظر میں ایک وقیع علمی و تحقیقی کاوش ہے ۔ اس خوبصورت کتاب

ٹیگز

غربت کا بڑھتا ہوا عفریت

غربت کسی قوم کا مقدر نہیں ہوتی، یہ اکثر غلط معاشی ترجیحات، کمزور حکمرانی، سیاسی عدم استحکام اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا نتیجہ ہوتی ہے۔ پاکستان آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ایک طرف اشرافیہ کیلئے مراعات، بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے اور حکومتی اخراجات ہیں، تو دوسری طرف عام آدمی کے لئے آٹا، بجلی، گیس، علاج اور بچوں کی تعلیم کا حصول روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی بینک کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت سے متعلق رپورٹ پاکستان کی سیاسی اشرافیہ کے لئے ایک سنجیدہ سوال ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہمارے خطے میں یومیہ تین ڈالر سے کم آمدن پر زندگی گزارنے والے افراد میں سے تقریباً نصف پاکستان میں رہتے

ٹیگز

قومیں دکھ سے کیسے نکلتی ہیں

جب انسان اپنے دکھ سے صلح کرتے ہیں تو وہ جو ہوا اسے مٹاتے نہیں اور نہ ہی ہونیوالے ظلم کو معاف کرتے ہیں۔ وہ صرف اس زخم کو حال پر حکمرانی کرنے سے روک دیتے ہیں۔ خوف، ذلت اور بے بسی میں صرف ہونیوالی توانائی دوبارہ آزاد ہو جاتی ہے، جو حوصلے، تخلیق اور اتحاد میں بدل جاتی ہے۔ جن قوموں نے یہ کیا، انہوں نے انکار سے نہیں بلکہ سچائی کا سامنا کرتے ہوئے، اور پھر یہ سوچ کر کہ وہ آگے کیا بننا چاہتی ہیں، ایسا کیا۔ جاپان دوسری عالمی جنگ کے بعد مقبوضہ اور برباد حالت میں نکلا، مگر اس نے وہی نظم و ضبط جو کبھی فوجی عزائم میں صرف ہوتا تھا، تعلیم، صنعت اور معیار کی طرف موڑ دیا، اور دو دہائیوں کے اندر دنیا کی دوس

ٹیگز

دو قطروں سے روشن مستقبل

تاریخ کے بعض واقعات بظاہر بہت معمولی ہوتے ہیں، مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ قوموں کی اجتماعی زندگی میں غیر معمولی اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ 1994ء میں جب پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کم سن بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تو شاید کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ یہ منظر آنے والی نسلوں کیلئے ایک تاریخی علامت بن جائیگا۔ ایک ماں اپنی بیٹی کو بیماری سے محفوظ بنا رہی تھی، جبکہ ایک وزیراعظم پوری قوم کو صحتمند مستقبل کا راستہ دکھا رہی تھی۔بے نظیر بھٹو کی سیاست کا ایک نمایاں پہلو یہ تھا کہ انہوں نے عوامی فلاح کو محض معاشی امداد تک محدود نہی

ٹیگز

کرپشن!

پاکستان پاک لوگوں کی سرزمین ہے مگر پاکیزہ زندگی گزارنا ان کیلئے مشکل تر ہورہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے امتحان (سروے) میں ہمارے ملک نے سو میں سے صرف 27نمبر حاصل کئے اور 182ملکوں میں 136 ویں نمبر پر رہا ۔ یعنی 135ممالک اس سے زیادہ ایماندار نکلے۔ وزیراعظم پاکستان نے حکم دیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ کا زیادہ گہرائی سے جائزہ لیا جائے۔ آزاد اور غیر جانبدار افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو ان شعبوں کی نشاندہی کرے جن میں پاکستان بدعنوانی کے خلاف اقدامات میں دوسرے ملکوں سے پیچھے ہے۔

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔