Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

خاموشی سکھانے پہ کام ہو رہا ہے

سوشل میڈیا، اخباروں، ٹی وی پر اپنے کرتا دھرتا دانشور جو مجھے بھی بہت عزیز ہیں۔ تصویروں سے لے کر عبارت آرائی اور ٹی وی پرباقی سارے گفتگو کرنے والےناپختہ سےہیںکیونکہ تمام تر گفتگو بے مقصد اوربے معنی ہوتی ہے۔ اس لیے بریک کیلئے کبھی ہنسنا منع ہے یا پھر کسی کی پیشین گوئیاں، لطیفوں کی طرف سن کر بلڈپریشر سنبھل جاتا ہے۔

ٹیگز

ریاست بچاؤ اور سیاست بچاؤ

ریاست اور سیاست میں ٹھن چکی ہے ، دونوں کو غصہ تھوکنا ہوگا کہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہیں ۔ قوموں ملکوں کے عروج و زوال کی کہانی سیاسی استحکام اور عدم استحکام سے منسلک ہے ۔ دنیا کی 20بڑی اقتصادی طاقتوں میں ایک قدر مشترک ، انکا سیاسی استحکام ہے ۔ پوری دنیا کے193ممالک کا ٹوٹل جی ڈی پی 128 ٹریلین ڈالرز جبکہ سرفہرست g-20کی کُل دولت تقریباً 100ٹریلین ڈالرز ہے جو پوری دنیا کے gdpکا تقریباً 80فیصد ہے ۔ تصویر کا ایک اور رُخ ، دو ممالک ونیزویلا اور نائیجریاکی مثال سامنے ، بالترتیب ( معلوم ) تیل ، گیس ، معدنیات کے ذخائر 25ٹریلین ڈالرز اور 5ٹریلین ڈالرز ہیں ۔ دولت سے مالا مال دونوں ممالک غربت میں نمایاں

ٹیگز

خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں

سوشل میڈیا پہ اخروٹ کی جنگ جاری ہے ۔ یہ تو خیر سفید جھوٹ ہے کہ محض اخروٹ کلینیکل ڈپریشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔اس ماہرِ نظامِ انہضام کی دوسری اکثر باتیں البتہ درست ہیں ۔غذا پہ نظر رکھی جائے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔چالیس برس کی عمر تک پہنچتے پہنچتے ہم شوگر ، بلڈ پریشر، کولیسٹرول ، یورک ایسڈ اور فیٹی لیور کا شکار کیوں ہو جاتے ہیں ؛حالانکہ یہ بھرپورطاقت کی عمر ہوتی ہے ۔ جاپان میں ساٹھ پینسٹھ برس کا آدمی جوان تصور کیا جاتاہے ۔

ٹیگز

ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں

گزشتہ روز ایک عزیز ہمارے پاس آئے اور کہا کہ وہ ایک اخبار کیلئے ’’طالب علم امتحانوں میں فیل کیوں ہوتے ہیں؟‘‘ کے موضوع پر سروے کر رہے ہیں لہٰذا آپ بھی اس سلسلہ میں اپنی ماہرانہ رائے سے آگاہ کریں،میں نے سوچا کہ اگر رائے دینی ہی ہے تو کیوں نہ اپنے کالم میں اس کا اظہار کریں،سو میرے نزدیک امتحانوں میں طلبا کے فیل ہونے کی بنیادی وجہ خود امتحان ہے یعنی اگر عزیز طلبا کا امتحان نہ لیا جائے تو ہم پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ان میں سے ایک طالبعلم بھی فیل نہ ہو۔ دراصل طلباء کا امتحان لینا،طلبا کی صلاحیتوں اور انکی تعلیمی استعداد پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے کے مترادف ہے۔طلبا کے امتحانوں میں فیل ہونے

ٹیگز

سوالات کا ہجوم!

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سالگرۂ شاہ چارلس میں شرکت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی موجودگی نے اس تقریب کو محض ایک رسمی سفارتی اجتماع کے بجائے دو ملکوں کے مابین دیرینہ تعلقات اور باہمی گرم جوشی کے اظہار کا موقع بنا دیا۔ سفارتکاری کی دنیا بھی عجب دنیا ہے؛ یہاں کبھی ایک جملہ تاریخ کا رخ بیان کردیتا ہے اور کبھی ایک تبسم وہ بات کہہ گزرتا ہے جس کیلئے دفتر کے دفتر سیاہ کیے جائیں۔برطانوی ہائی کمشنر کے فوٹوگرافر نے جب میری اور انکی تصاویر بنانا چاہیں تو ہائی کمشنر نےکہا کہ مہدی صاحب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نہیں، بلکہ مسکراتے ہوئے تصویر بنائی جائے۔ یہ بظاہر

ٹیگز

بلاول کی بغاوت؟

پاکستان میں ایسے سیاستدان بہت کم رہ گئے ہیں جو کسی بڑے پریس کلب میں صحافیوں کے سامنے کھڑے ہو کر ہر قسم کے سوال کا سامنا کر سکتے ہیں۔ 17 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پریس کلب میں جو دھماکہ خیز گفتگو کی وہ دراصل ایک اعتراف جرم بھی تھا اور وارننگ بھی تھی۔ وہ جانتے تھے کہ سامنے بیٹھے صحافی ان کی گفتگو میں سے کئی تضادات تلاش کر لیں گے لہٰذا انہوں نے خود ہی تسلیم کر لیا کہ نظام کی تباہی میں انکا بھی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام ادارے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور اب ان سب کو مل کر یہ اعتماد بحال کرنا ہ

ٹیگز

سرحدیں کھولیں!

پاکستان کی معیشت آج جس دوراہے پر کھڑی ہے، وہاں ہمیں روایتی اقتصادی پالیسیوں سے آگےبڑھ کر غیر معمولی اور تخلیقی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ قرضوں، بیرونی امداد اور محدود داخلی منڈی پر انحصار کرنے کے بجائے ہمیں اپنے جغرافیے، محل و قوع اور علاقائی اہمیت کو معاشی قوت میں تبدیل کرنا ہوگا۔ قدرت نے پاکستان کو ایک ایسا جغرافیہ عطا کیا ہے جس کی بدولت ہم جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور چین کے درمیان ایک عظیم تجارتی پل بن سکتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ہم نے اس قدرتی نعمت سے کتنا فائدہ اٹھایا ہے؟گزشتہ روز ممتاز صنعت کار اور معروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشاءسے ملاقات کے دوران ملکی معیشت اور علاقائی

ٹیگز

صوبے، اختیار، ترقی

پاکستان کی سیاست میں نئے صوبوں کا قیام کوئی نیا مطالبہ نہیں، لیکن افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ کئی دہائیوں سے یہ معاملہ سیاسی نعروں، انتخابی وعدوں اور علاقائی جذبات کی نذر ہوتا آ رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اس بحث کو سیاسی مفادات کے بجائے قومی ضرورت، انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کے تناظر میں دیکھا جائے۔ پاکستان جیسے وسیع رقبے، متنوع آبادی اور پیچیدہ معاشی و سماجی مسائل رکھنے والے ملک میں کیا چار صوبے واقعی عوام کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں؟

ٹیگز

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر

تین سال پہلے ہماری ہارٹ بائی پاس سرجری ہوئی تھی۔ آپریشن پر لگ بھگ آٹھ لاکھ روپے خرچ آیا تھا۔ پچھلے سال برادرِ بزرگ سید جنید غزنوی کی یہی سرجری ہوئی اور قریباً 10لاکھ روپے ہسپتال کا بِل آیا۔ ہمارے آپریشن کے کچھ ہی دن بعد ہمارے ڈرائیور الطاف بھائی نے ایک روز سینے میں کھچاؤ کی شکایت کی، پہلے تو ہم سمجھے کہ وہ فقط ہم سے "اظہارِ یک جہتی" کرنا چاہ رہے ہیں، مگر اگلے روز پھر انہوں نے وہی شکایت کی تو ہم نے انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) جانے کا مشورہ دیا۔

ٹیگز

جیل سے ایک خط

آزادی کی تحریکیں ہوں یا جمہوریت کی بحالی کی۔ جیل تو جانا پڑتا ہے۔ آزادی عدلیہ کی تحریکیں چلیں یا آزادی اظہار کی۔ کامیابی کا راستہ پس دیوار زندہ ہی کھلتا ہے۔

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔