Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

ایک ریفرنڈم جو نہ ہوسکا

پاکستان میں اب تک تین ریفرنڈم ہوئے اور چوتھی بار ریفرنڈم کی بازگشت سنائی دے رہی ہے ۔اگراس کا کریڈٹ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو دیا جائے بےجا نہ ہوگا۔ ایوب خان چمنستان سیاست سے تن آور درخت کاٹ کر فوجی کنٹرول شیڈ کے گملوں میں ایک نئی نرسری اُگانا چاہتے ہیں ،اسلیئے انہوں نے 7اگست 1959ء کو elective bodies (disqualification) orderجاری کیا ۔ ہر فوجی ڈکٹیٹر کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ آمریت پر جمہوریت کی ملمع کاری کرنے کیلئے جتنی جلد ممکن ہو،شیروانی پہن لی جائے اور کوئی ایسا متبادل نظام متعارف کروایا جائے کہ مارشل لا کو سویلین بہروپ میسر آسکے ۔ایوب خان نے ’’بیورو آف نیشنل ری کنسٹرکشن‘‘کے نام سے ا

ٹیگز

اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں…

اس کرہ ٔخاکی پر انسان کا وقفہ حیات، دریافت اور زیاں کے تارِ حریردو رنگ کی کہانی ہے۔ ہر گام پر زندگی کے شکن در شکن لبادے سے حسن کردار کی کٹھالی میں ڈھلے شفقت کے لعل و گہر برآمد ہوتے ہیں جنہیں بڑی بڑی آنکھوں والا بچہ اپنے ننھے ہاتھوں سے پکڑ کے شلوکے کی جیب میں رکھ لیتا ہے۔ سورج اپنے نصف النہار پر پہنچ کر زوال کے زینے کی طرف بڑھتاہے تو زیاں کا طلسماتی کھیل شروع ہوتا ہے۔ سفر کی دُھول میں اَٹے مسافر کے کِیسےمیں رکھے نیلم و مرجاں ایک ایک کر کے کسی ان دیکھے جادوئی دھاگے میں بندھے برآمد ہوتے ہیں اور ہوا میں ایک لکیرِ پیچاں بناتے غائب ہو جاتے ہیں۔تعاقب کی سعی ناکام رہتی ہے، ہانپتے ہوئے لوٹتے ہیں

ٹیگز

نئی سیاسی لیگ؟

حالات روبروز نئی کروٹ لے رہے ہیں، سیاسی درجہ حرارت تیز ہورہا ہے، فیصلوں پر عمل درآمد میں عجلت کارفرما نظر آرہی ہے ایسے میں مسترد شدہ جھوٹے صحافی کا تجزیہ یہ ہے کہ ایک نئی سیاسی لیگ وجود میں آنے کے حالات پیدا ہورہے ہیں، چاہے نہ چاہے اس نئی سیاسی لیگ کا دھڑا پہلے سے تشکیل پاچکا ہے آہستہ آہستہ اس خیال کے حامیوں کے نام سامنے آتے جارہے ہیں،اس نئی سیاسی قوت کا ایجنڈا مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف تینوں سے الگ ہے فی الحال یہ گروہ اتحادی حکومت کا حصہ ہے مگر بدلتی سیاست میں اتحادی حکومت کی دونوں بڑی جماعتیں نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس سیاسی بلاک کا مکمل بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ،کاب

ٹیگز

بھارت میں پاکستان کی شاندار سفارتکاری

موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں پاکستان دشمنی کا موسم بدل ڈالا۔ ہفتے کے روز بھارتی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے تہذیبی مکالمے یا سولائزیشنل ڈائیلاگ فورم میں اپنے خوبصورت خطاب کے ذریعے بھارت کی سیاسی اور سماجی فضا میں رچی بسی پاکستان دشمنی کے باوجود محفل میں خوشگواری کی خوشبو بکھیر کر جس طرح دلوں کو فتح کیا اور بھارت کے تاریخی مسلم ورثے کی قدر و منزلت واضح کی وہ بلاشبہ حیرت انگیز اور سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ بیرون ملک خطابات میںپاکستانی رہنما اور سفارتکار بالعموم انگریزی زبان کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ یہ طرزِعمل دراصل ذہنی غلامی کی عکاسی کرت

ٹیگز

’جدوجہد کا استعارہ‘ نہ رہا

حسین نقی شاید اس قافلے کے’ آخری سالار‘ تھے جس نے قیام پاکستان کے فوراً بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کی بنیاد رکھی ملک میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق اور عوام کے جاننے کے حق کی جدوجہد کی اور زندگی کی آخری سانس تک یہ لڑائی لڑتے رہے۔ انتقال سے ایک دن پہلے تک وہ متحرک تھے اور کانفرنس میں شریک ہوئے جس روز ان کے انتقال کی خبر آئی اسی شام انہیں جناب حمید اختر صاحب کے صد سالہ جشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونا تھا جوانکی جدوجہد کے ساتھی تھے۔ سوچتا ہوں نثار عثمانی صاحب گئے تو برنا صاحب موجود تھے، وہ رخصت ہوئے تو احفاظ الرحمان زندہ تھے، اب نقی صاحب گئے تو’ جرات انکار‘ کا

ٹیگز

نوخیزیاں

’اسے کہنا دسمبر آرہا ہے‘۔یہ ایڈوانس لائن خاکسار کی اپنی ہے۔ہمیشہ کی طرح میں نے 2027ءکی منصوبہ بندی بھی کرنا شروع کردی ہے اگرچہ امکان ہے کہ اگلے سال میری منصوبہ بندی پوری ہونے سے پہلے ’صوبہ بندی‘ ہوچکی ہوگی لیکن پھر بھی میں اپنے ارادے پر قائم ہوں۔پچھلے تیس سال سے میں ہر نئے سال کی منصوبہ بندی ایسے ہی کرتاہوں لیکن صد افسوس دنیا کے جھمیلے یہ منصوبہ بندی جنوری کے دوسرے تیسرے ہفتے ہی نیست و نابود کر دیتے ہیں۔ چونکہ میرے سارے کام الٹ ہوجاتے ہیں لہٰذا اِس بار میں نے جو لسٹ بنائی ہے وہ سارے اُلٹے کاموں کی ہے تاکہ تقدیر اگر ہمیشہ کی طرح پھر میرے ارادوں کے برخلاف چلے تو سارے کام ٹھیک ہوجائیں۔تواے می

ٹیگز

سمندر سے بھی گہرے پاک ترک تعلقات

عالمی سیاست میں دوستی کے دعوے تو بے شمار کیے جاتے ہیں، مگر حقیقی اور پائیدار رشتے وہی کہلاتے ہیں جو آزمائش کی گھڑی میں ٹھوس عملی تعاون کا روپ دھار لیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے مابین قائم تعلقات اسی لازوال جذبے کی روشن مثال ہیں۔ اب یہ تعلقات ایک نئے معاشی اور تزویراتی دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ ترکیہ نے پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دستِ تعاون بڑھاتے ہوئے اپنے جدید تحقیقی بحری جہاز ’’اُروچ رئیس‘‘ کو پاکستانی سمندری حدود میں روانہ کر کے اس دوستی کو نئی عملی جہت بخشی ہے۔ یہ محض ایک تحقیقی جہاز کی آمد نہیں، بلکہ دونوں برادر ممالک کے روشن اور مشترکہ مستقبل کی تلاش کا باقاعدہ آغاز ہ

ٹیگز

مصنوعی ذہانت بطور سلطانہ ڈاکو

”پُرمسرت زندگی کیلئے دو باتوں سے نجات ضروری ہے، بُرے مستقبل کا خوف اور یادِ ماضی کا عذاب۔“ حکیم سنیکا۔ اَن دیکھے مستقبل کا خوف تو غار میں رہنے والے انسان کو بھی تھا مگر آج کے دور میں یہ خوف ’ایکس کی طاقت سو‘ ہو گیا ہے (بحوالہ ریاضی کی کتاب برائے جماعت ہفتم، پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ)۔ ملزم کا نام مصنوعی ذہانت ہے اور استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد ذہانت انسانوں کی ذہانت کو لے ڈوبے گی۔ کوئی نہیں جانتا کل کیا ہوگا!

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔