Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

نہری پانی چوری کیخلاف مہم اور حقائق

مفادات، امن و امان اور مہنگائی کے حوالے سے پوری دنیا براہ راست یابالواسطہ آجکل جنگوں یا مظاہروں کی زد میں ہے۔مفادات کے حوالے سے جاری جنگوں میں کئی عوامل کر فرما ہو سکتے ہیں مگر امن و امان کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کی جڑ مہنگائی ہی ہے اور پاکستان چونکہ ایک زرعی ملک ہے اور یہاں زمیندار کی فی ایکڑ کم ہو یاپیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہو ، اس کے منفی اثرات مہنگائی کی شکل میں ہوں یا امن و امان کی بگڑتی صورت حال کی شکل میں اس کے منفی اثرات اور مضمرات ہماری ملکی معیشت پر ضرور مرتب ہوتے ہیں پھر اسے کم ہوتی ہوئی جی ڈی پی کا نام دیا جائے یا ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ہوتی ہوئی قدر ا

ٹیگز

وطنی آئیڈیلزم ابدی نیند میں!

ایک زمانہ تھا کہ آئیڈیلزم (idealism) وطنی سیاست کی بنیادتھا ۔ آئیڈیلزم انسانی فکر اور عمل کا وہ محرک ہے جو فرد کو ذاتی مفادات ، وقتی مصلحتوں اور مادی منفعت سے بالاتر کسی اعلیٰ نصب العین ، نظریے یا مقصد سے منسلک رکھتاہے ۔ اصول یقین ، فکری وابستگی اور عملی عزم موجود ہو تو استقامت ، ایثار اور قربانی اوڑھنا بچھونابنتی ہے ۔ یہ سب عناصر یک جا ہوں تو ایک مشن اور بامعنی جدوجہد عمل میں آتی ہے ۔

ٹیگز

موہن جو دڑو اور مصنوعی ذہانت

سندھ کی سرزمین ہزاروں سال پرانی تہذیب، انسانی ذہانت، اجتماعی نظم و نسق اور ترقی یافتہ شہری زندگی کی گواہ ہے۔ موہن جو دڑو محض ماضی کے آثار کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک ایسی تہذیب کی علامت ہے جس نے اپنے دور میں شہری منصوبہ بندی، نکاسیٔ آب، صفائی، تعمیرات، تجارت اور اجتماعی زندگی کے انتظام میں غیرمعمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آج جب دنیا مصنوعی ذہانت (artificial intelligence) اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی سمت طے کر رہی ہے تو یہ سوال اہم ہو جاتا ہے کہ کیا سندھ اپنی قدیم تہذیبی دانش کو جدید سائنسی ترقی کے ساتھ جوڑ کر ایک نئی ترقی کی بنیاد رکھ سکتا ہے؟موہن جو دڑو کی نمایاں خصوصیت اس کا منظم شہ

ٹیگز

ڈپریشن کی سرزمین، بلی اور اخروٹ

سوال یہ ہے کہ ایک قوم ، جس کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد ڈپریشن کا شکار ہو، دنیا میں کوئی مقام حاصل کر سکتی ہے ؟ 2022ءمیں پاکستان سائکیٹرک سوسائٹی اور ہمدرد یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف فلوریڈاسمیت عالمی جامعات کے اشتراک سے ایک تحقیق کی ۔ یہ تحقیق برطانوی طبی جریدے bmj public health میں شائع ہوئی۔یہ تحقیق بتاتی ہے کہ پاکستان کا ہر دسواں بالغ شخص کلینکل ڈپریشن کا شکارہے ۔دیگر ذہنی امراض کو شمار کیا جائے تو ہر تیسرا ۔ ہر 16میں سے ایک شخص کو خودکشی کے خیالات آتے ہیں ۔ سو میں سے صرف پانچ مریض علاج کروا پاتے ہیں ۔باقی رسائی نہیں رکھتے یاذہنی علاج کو اپنی توہین سمجھتے ہیں ۔

ٹیگز

گمشدہ ووٹروں کی تلاش میں

جمہوریت کی لغت میں ووٹر حکومت منتخب کرتے ہیں، مگر نریندر مودی نے شاید اس لغت کی نئی تدوین کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب حکومت اپنے ووٹر منتخب کرے گی۔ انتخابی انجینئرنگ کی اس سے زیادہ ترقی یافتہ صورت اور کیا ہوگی کہ مخالف ووٹ کو صندوقِ رائے دہی تک پہنچنے سے پہلے ہی کاغذ پر قتل کردیا جائے۔ دھاندلی کے روایتی طریقے بھی کتنے فرسودہ ہوگئے ہیں۔ ووٹ خریدنے، صندوق بدلنے اور نتائج میں ردوبدل کرنے کی زحمت ہی کیوں اٹھائی جائے، جب ووٹر کا وجود سرکاری قلم کی ایک جنبش سے معدوم کیا جاسکتا ہو۔بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کا تازہ بیان بھارتی جمہوریت کے میک اپ زدہ چہرے کا ایکسرے ہے۔ کمیشن کے چیئرمی

ٹیگز

سرحد پارنفرت کا پرچار، آخر کب تک…؟

عالمی میڈیا میں فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ملائیشیا کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی سفارت کاری، علاقائی اہمیت اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ ذمہ دارانہ کردار کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیاجارہا ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کے مابین ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ سکیورٹی شراکت داری کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، مزید براں پاکستان کے فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں بطور رکن شامل کرنے کی خبربھی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ

ٹیگز

نئے صوبے یا نظام کی اصلاح؟

ملک میں نئے صوبوں کی بحث ایک بار پھر گرم ہے۔ کہا جاتا ہے کہ موجودہ انتظامی بندوبست عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہو چکا، لہٰذا نئے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر موجودہ نظام اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہے تو اس کا علاج نظام کے اجزا بڑھانے میں ہے یا اس بوسیدگی دور کرنے میں؟ عمارت کی بنیادیں کمزور ہوں تو اس پر نئی منزلیں تعمیر کی جاتی ہیں، یا پہلے اس کی بنیادوں کومضبوط کیا جاتا ہے؟

ٹیگز

پاکستان کو پاکستان ہی رہنے دیں

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔ مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، خواتین اساتذہ کیلئے بغیر آستینوں کے لباس اور ہیل والی جوتیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور دوپٹہ یا اسکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکولوں میں جینز، شارٹس اور اندرونی مقامات پر سن گلاسز پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن پر ہمیشہ کی طرح لبرلز کا ایک طبقہ سیخ پا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ آخر پاکستان کے تعلیمی اداروں میں حیا، تہذیب، شائستگی اور اسلامی اقدار کے فروغ کی بات کرنا اتنا غیر معمولی کیوں سمجھا جاتا ہے؟

ٹیگز

رفیع بٹ: ایک اَن دیکھا محسن

والد محترم محمد رفیع بٹ، قائداعظم کے معتمد ساتھی، تحریکِ پاکستان کے سرگرم رکن اور برصغیر کے مسلمانوں کی معاشی خودمختاری کےعلمبردار تھے۔26 نومبر 1948ء کو کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز کے فضائی حادثے میں انکی وفات محض ایک خاندان نہیں بلکہ پاکستان کے صنعتی اور معاشی مستقبل کیلئے بھی ایک بہت بڑا نقصان تھا۔1909ء میں اندرونِ لاہورشہر نیواں کٹرا میں پیدا ہونے والے رفیع بٹ کے والد غلام نبی آلات جراحی تیار کرنے کا ایک چھوٹا سا کاروبار کرتے تھے۔ والد کے انتقال کے بعد، محض سولہ برس کی عمر میں انہیں کاروبار اور خاندان کی ذمہ داریاں سنبھالنا پڑیں تواپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث انہوں نے خاندانی کارو

ٹیگز

علامہ اقبال، جناح اور بھگت سنگھ

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایشیا میں وکلاء کی سب سے قدیم اور بڑی نمائندہ تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اس بار ایسوسی ایشن کے پہلے صدر سر ولیم ہنری رٹی گن پنجاب یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر بھی رہے۔ رٹی گن کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ جب وہ لاہور ہائی کورٹ بار کے 1893ء میں صدر تھے تو سپریم لیجسلیٹو کونسل آف انڈیا کے بھی رکن تھے، پھر وہ پنجاب لیجسلیٹو کونسل کے رکن بنے اور برطانیہ واپس جا کر لنکاشائر سے برطانوی ہاؤس آف کامنز کے رکن منتخب ہوگئے۔ انکے نام پر آج بھی لاہور میں رٹی گن روڈ موجود ہے جو ضلع کچہری کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے ملاتی ہے۔ عرض صرف اتنی ہے کہ ایک زمانے میں لاہور ہائی کور

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔