Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

مینار پاکستان سے اٹھنے والی صدا

مینارِ پاکستان کی سرزمین محض اینٹوں، پتھروں اور بلند و بالا مینار کا نام نہیں، یہ ایک ایسی تاریخی یادگار ہے جس کے دامن میں برصغیر کے مسلمانوں کی اجتماعی جدوجہد، خوابوں کی تعبیر اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کی داستان محفوظ ہے۔ اسی تاریخی مقام پر جب ہزاروں علمائے کرام، دینی رہنما اور اہلِ ایمان تحفظِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے عنوان سے جمع ہوں تو یہ اجتماع صرف ایک کانفرنس نہیں رہتا بلکہ ایک ایسے فکری اور نظریاتی پیغام کی صورت اختیار کر لیتا ہے جس کے مخاطب پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ ہوتی ہے۔ لاہور کے مینارِ پاکستان گرائو نڈ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ز

ٹیگز

حمید اختر کا فکری و ادبی سفر

حمید اختر کا تعلق ترقی پسند ادیبوں کی اس نسل سے تھا، جس نے ادب کو زندگی کے مسائل سے جوڑنے کی کوشش کی۔ حال ہی میں لاہور میں حمید اختر کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں ان کی چار کتابوں کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مجھے بھی دعوت دی گئی تھی۔ امتیاز عالم، مظہر عباس، صبا اختر، اکرم قائم خانی اور لاہور کے دیگر کئی نامور ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور اہل قلم سے ملاقاتیں اور گفتگو بھی ہوئی۔ یہ تقریب اردو ادب، صحافت اور ترقی پسند فکری روایت سے وابستہ ایک اہم شخصیت کو یاد کرنے اور ان کے ادبی و صحافتی ورثے پر گفتگو کرنے کا موقع بھی تھی۔

ٹیگز

امن و آشتی

19نومبر کو تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ ، چین اور روس کے رہنمائوں جو کہ دنیا کے90فیصد سے زائد جوہری ہتھیاروں کے مالک ہیں، نے اپنے شدید اختلافات کے باوجود ایک ساتھ بیٹھنے کافیصلہ کیا۔ اگرچہ اس ملاقات سے کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن ان راہنمائوںنے جوہری خطرات میں کمی جیسے اہداف کو اپناتے ہوئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے ۔لیکن یہ بات اب تک واضح نہیں ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے سلسلے میں مسلسل بات چیت کا آغازکب ہوگا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ ملاقات دنیا سے تخفیف اسلحہ اور جنگوں کو روکنے کی طرف پہلا قدم ثابت ہوسکتی ہے۔

ٹیگز

غالب ڈپلومیسی

ڈاکٹر مصدق ملک کو سینیٹ میں کی گئی انکی ایک تقریر سے جانا تھا۔چالیس منٹ کی اس تقریر میں زبان وبیان، روانی، دلیل، شعر، طنز و مزاح،بے ساختگی، ربط ضبط اور مشاہدے سمیت کیا کچھ تھا جو نہیں تھا۔تسلی ہوئی کہ سلیقے سے فضائوں میں وہ خوشبو گھول سکتے ہیں۔ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں۔خیال آیا، تقریب کچھ تو بہر ملاقات چاہیے۔ انہیں کراچی ائیرپورٹ پر دیکھ لیا۔سلام کرنے کو جی چاہا۔اس خیال نے روک لیا کہ کہیں یہ گمان نہ کرلیا جائے کہ سلام شاہ کے مصاحب کو کیا جارہا ہے۔جہاز پہ سوار ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ جناب میری برابر والی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔انکے ہاتھ میں انگریزی کا کوئی کتابچہ تھا۔انہوں نے سو

ٹیگز

بحران سے کیسے بچیں؟

اس وقت دنیا سنجیدہ خطرات کی طرف بڑھ رہی ہے۔ دنیا ایک ایسے دورِ غیریقینی میں داخل ہو چکی ہے جہاں قومی سلامتی کا روایتی تصور تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ کبھی قومی سلامتی کا مطلب سرحدوں کا دفاع، فوجی طاقت، سفارتی اتحاد اور طاقت کا توازن سمجھا جاتا تھا۔ آج ریاستوں کی کمزوریاں سرحدوں اور روایتی جنگی محاذوں سے کہیں آگے پھیل چکی ہیں۔ کسی ملک کو کمزور کرنے کیلئےضروری نہیں کہ دشمن کا ایک بھی فوجی اسکی سرحد عبور کرے۔ اسکی توانائی کی فراہمی متاثر کی جا سکتی ہے، مالیاتی نظام مفلوج کیا جا سکتا ہے، خوراک کی ترسیل میں خلل ڈالا جا سکتا ہے، مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ۔ سائبر حملے، معاشی دباؤ، ٹ

ٹیگز

دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

کچھ لوگوں کے لفظوں میں بسی تاثیر قاری کے ساتھ ایک خاص رشتہ قائم کر لیتی ہے،محمد خان ابڑو بھی ایسی ہی ایک شخصیت ہیں جنہوں نےلکھنا شروع کیا تو لفظوں کو برکت،محبت اور احساس کے نئے معانی سے آشنا کر دیا،ابھی ان کی پہلی کتاب کا سحر برقرار تھا کہ ان کی ایک اور خوبصورت تحریر ’’دیارِ حرم کی داستان‘‘ منظرِ عام پر آ گئی جو ایک سفرنامے کی صورت میں ہے۔ دیارِ حرم کی داستان محض الف سے ی تک سفر کی روداد نہیں، نہ ہی کسی روایتی قصے کی طرح اسکا کوئی طے شدہ آغاز اور اختتام ہے،یہ دراصل دل پر گزرنے والی مختلف کیفیات، احساسات، عقیدت اور روحانیت کے ثمرات سے سجی ایسی تحریر ہے جس میں سفر صرف راستوں اور مقامات کا

ٹیگز

پانچ سیاسی قیدیوں کا خط

یونیورسٹی آف شکاگو کےہیرس اسکول آف پبلک پالیسی میں پاکستان سمٹ کا انعقاد امریکا کے اہم تعلیمی اداروں میں پاکستان کے متعلق بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر تھا ۔ ہفتہ کو اس سمٹ کے افتتاحی سیشن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گفتگو کی جبکہ دوسرے سیشن میں افراسیاب خٹک، مفتاح اسماعیل، تیمور سلیم جھگڑا اور مجھے گفتگو کرنی تھی۔ میں اس سمٹ میں زوم کے ذریعہ شریک تھا۔ اس سیشن میں تیمور سلیم جھگڑا شریک نہیں ہو سکے کیونکہ چند دن قبل انہیں پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ سیشن کے ہر مقرر کو گفتگو کے آغاز سے قبل یہ کہنا پڑ رہا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے تین سابق وزرا تیمور سلیم

ٹیگز

دیرپا معاشی استحکام کیلئے اصلاحات

پاکستان کی معیشت گزشتہ دہائیوں میں کئی بار ایسے بحرانوں سے گزری ہےجنہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وقتی طور پر آئی ایم ایف سے امداد، چین اور سعودی عرب کے 12ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں عارضی اضافے، زرمبادلہ میں کمی کے مدنظر امپورٹ پر پابندیوں، سپر ٹیکس اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (PDL) کی وصولی سے ٹیکس اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے بلکہ پاکستان کو دیریا معاشی استحکام کیلئے ایک جامع حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی جس کیلئے مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات، ایکسپورٹ پر مبنی گروتھ، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری، گردشی قرضوں پر قابو پانا،متبادل توانائی کا ف

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔