ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا
ایک راستہ بزنس مین امریکی صدر نے ہمیں دکھایا تھا جو دو سال سے چل رہا تھا مگر خلق خدا پریشان تھی۔
- Read more about ڈیموکریٹس نے راستہ دکھادیا
- Log in to post comments
ایک راستہ بزنس مین امریکی صدر نے ہمیں دکھایا تھا جو دو سال سے چل رہا تھا مگر خلق خدا پریشان تھی۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
ہمارے مہربان پرچہ نویسوں نے تاریخ پر حسب منشا کاشی کاری کا خوب ڈھنگ دریافت کیا ہے۔ ایک جملہ اٹھا کے اسے آدھا سچ قرار دے دیاا ور پھر اس پر کسی عالی مرتبت ہستی کی آڑ لے کر ایسی گرہ لگائی کہ اصل قضیہ پاکستان میں ’منظور شدہ‘ تاریخ نویسی کی بھٹی سے نکلی نانک شاہی اینٹوں میں اوجھل ہو گیا اور اس خوبی سے کہ ’ہم تو مرشد تھے تم ولی نکلے‘۔ اس ضمن میں زیادہ تیر بہدف نسخہ تو ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی پناہ لینا ہے لیکن موقع محل کی مناسبت سے 1947 کے آتش فشاں سے برآمدہ دیگر ظروف سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔ خیر اگر کسی محب صادق کی دل آسائی کا ساماں اسی میں ہے تو سودا خسارے کا نہیں۔ اس کج مج بیاں نے عر
دنیا اس وقت جن سنگین مسائل سے دوچار ہے، ان میں موسمیاتی تبدیلی ایک ایسا بحران ہے جسکی سرحدیں کسی ایک ملک تک محدود نہیں۔ شدید گرمی، سیلاب، خشک سالی، پانی کی قلت اور قدرتی آفات نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر، دونوں طرح کے ممالک کو متاثر کیا ہے۔ ایسے حالات میں عالمی برادری کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقد ہونیوالی اقوام متحدہ کی 31ویں عالمی ماحولیاتی کانفرنس (cop31) اسی ضرورت کے تحت ایک اہم عالمی اجتماع ہے، لیکن اسکی اہمیت محض ماحولیاتی تحفظ تک محدود نہیں۔ یہ کانفرنس ترکیہ کیلئے عالمی سفارتکاری میں اپنی حیثیت مستحکم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر
آج سے چند سال پہلے تک پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی غیر ملکی شہریوں کیلئے ’نوگو ایریا‘ تھا ا ور اُنکی اپنی حکومتوں نے پاکستان سفر کے دوران جن علاقوں میں جانے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی ان میں یہ پورٹ سٹی بھی شامل تھا۔ جسکی بڑی وجہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تھےجن میں ’خود کش حملے‘ اور ٹارکٹ کلنگ شامل تھی جسکا شکار ایک امریکی صحافی سمیت، فرانسیسی انجینئرز اور امریکی سفارتکار بھی ہوئے یہاں تک کے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ایک 5اسٹار ہوٹل پر حملےکے بعد ٹیسٹ سیریز چھوڑ کے جانا پڑا۔ القاعدہ اورطالبان کے کئی سرکردہ مبینہ دہشت گرد اسی شہر سے پکڑے گئے۔ لسانی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات
چینیوں نے اس مرتبہ کچھ ایسی جلدی دعوتِ سفر دی کہ پہلے پاسپورٹ کی طرف دیکھا، کہا کہ بھائی !
میک اے وش چلڈرن فائونڈیشن پاکستان جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں کی خواہشات کی تکمیل کا ادارہ ہے جو اُمید، خوشی اور ناقابل فراموش لمحات لاکر ان بچوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتا ہے۔ فائونڈیشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہر بچے کو مسکرانے، خواب دیکھنے اور ایسا لمحہ ملنا چاہئے جس سے اِسے یہ احساس ہو کہ اس کی خواہش بھی اہمیت رکھتی ہے۔ گزشتہ دنوں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر (nicvd) میں زیر علاج 17 سالہ عباد نے ادارے سے اپنے دل میں چھپی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک نیوی میں شمولیت اختیارکرے اور سفید یونیفارم میں ملبوس ہوکر پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ کرے۔ عباد کی خواہش کے مدنظر فائونڈیشن
آبِ گُم میں مشتاق یوسفی لکھتے ہیں:”میاں احسان الٰہی اپنے گھر میں موسیقی صرف تین صورتوں میں جائز و مباح سمجھتے تھے۔ اول، گانے والی زندہ حالت میں نہ ہو۔ مطلب یہ کہ اسکے گانے کا صرف ریکارڈ یا ٹیپ ہو۔ دوم، انکے گھر میں گانے والا بالکل تنہا گائے۔ یعنی نہ طبلے کی سنگت ہو اور نہ ان کے علاوہ کوئی اور سننے والا موجود ہو۔ نیز یہ اندیشہ نہ ہو کہ گانے کے بول سمجھ آ جائینگے۔ یعنی راگنی پکی ہو۔ سوم، گانے والے کو داد کے سوا کچھ اور نہ دینا پڑے۔ مطلب یہ کہ گانے والا فی سبیل اللہ گلو کاری کرے۔ مرزا کہتے ہیں کہ ان پاکیزہ شرائط و قیود کے ساتھ جو شے ظہور میں آئیگی وہ والد مرحوم کی وصیت تو ہو سکتی ہے، موسیقی
حالیہ دنوں میں محکمۂ موسمیات کے ایک ڈائریکٹر کا بیان نظروں سے گزرا، جس میں انہوں نے سردیوں کے دورانیے میں نمایاں کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران شدید سردی کا دورانیہ تقریباً 75 دن سے کم ہو کر 50 دن کے قریب رہ گیا ہے۔ ان کے بیان کے مطابق پاکستان میں موسمِ سرما کا عمومی دورانیہ اگرچہ نومبر سے مارچ تک سمجھا جاتا ہے، تاہم شدید سردی کے دنوں میں بتدریج کمی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔ یہ بیان محض موسم کی تبدیلی سے متعلق ایک اطلاع نہیں بلکہ پاکستان بالخصوص صوبہ پنجاب کی زرعی معیشت، باغبانی، غذائی تحفظ اور انسانی صحت کے حوالے سے ایک اہم سوال بھی اٹھاتا ہے کہ اگر مستقبل میں پنجا
ملکی معیشت میں ایک مخصوص لابی کی جانب سے کپاس کا کردار با قاعدہ ایک منظم حکمت عملی کے تحت انتہائی کم کئے جانے سے سالانہ اربوں ڈالر روئی اور خوردنی تیل کی درآمدات کے باعث پچھلے کچھ سالوں سے پاکستانی معیشت جب بتدریج کمزور ہونا شروع ہوئی تو اب مختلف حکومتی اور نجی حلقوں کی جانب سے کپاس کی بحالی کا راگ الاپا جا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کپاس کی اس بحالی کے بارے وہی طریقہ اپنایا جارہا ہے کہ جس کے تحت کسی کنوئیں میں گرنے والے ایک ناپاک جانور کو نکالنے کی بجائے پانی پاک کرنے کے لئے گاؤں کے لوگ اس کنوئیں سے سینکڑوں ڈول پانی مسلسل نکالے جا رہے تھے۔
اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔