اے مرے اقبال اپنے خواب کی تعبیر دیکھ
میں اذان کی آواز پر جاگااور دیر تک کنارِچشمہ ء ارمغانِ حجازعلامہ اقبال سے گفتگو کرتا رہا۔مجھے اس چشمے میں کبھی قرطبہ کے ستون دکھائی دیتے، کبھی اندلس کی محرابیں، کبھی بغداد کی خاک، کبھی لاہور کی گلیاں اور کبھی میانوالی کی اداس صبحیں، جن میں روشنی کسی اور گھر میں اترتی ہے۔جب اقبال نےکہاکہ’’فلسفی کوصرف سچائی نہیںجاننی،مسائل کاحل بھی تلاش کرنا ہے‘‘تومیں اٹھ کھڑا ہوااورفلسفہ اقبال پر لکھی ہوئی تمام کتابیں میانوالی میونسپل کمیٹی کی لائبریری میں دے آیا۔جہاں انقلاب کے کئی فلسفے منشی سیف اللہ نے بھاری بھرکم تالوں میں بند کررکھے تھے ۔الماریوں میں کتابیں کم اور خوابوں کے قیدی زیادہ دکھائی دیتے تھے۔
- Read more about اے مرے اقبال اپنے خواب کی تعبیر دیکھ
- Log in to post comments