Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

رقم بیرونِ ملک کیسے جاتی ہے؟

پاکستان سے سرمائے کا فرار زرمبادلہ کے ذخائر، ٹیکس وصولیوں، سرمایہ کاری، روپے کی قدر اور معاشی استحکام کو متاثر کرتا ہے۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ سرمایہ ملک سے نکلتا کیسے ہے؟

سرمائے کی بیرونِ ملک منتقلی بذاتِ خود غیر قانونی نہیں۔ پاکستانی شہری اور کاروباری ادارے قوانین، زرمبادلہ کے ضوابط اور ٹیکس کی پابندی کرتے ہوئے بیرونِ ملک سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب جرائم سے حاصل شدہ آمدنی، ٹیکس سے بچائی گئی رقوم یا غیر ظاہر شدہ سرمایہ غیر قانونی ذرائع سے منتقل کیا جائے۔

ٹیگز

صوبے اور منصوبے

قیام پاکستان کے وقت مغربی پنجاب کے اضلاع کی تعداد 16جبکہ کل تین ڈویژن تھے۔ لاہور ڈویژن میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ کے اضلاع شامل تھے اور ملتان ڈویژن میں ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، جھنگ، مظفر گڑھ، لائل پور اور ساہیوال کے اضلاع، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں راولپنڈی، جہلم، میانوالی، شاہپور (سرگودھا)، کیمبلپور (اٹک) شامل تھے۔ بہاولپور ایک علیحدہ ریاست تھی جسکے نوابین نے رضاکارانہ طور پر 1955 میں پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب میں اِس وقت اضلاع کی کل تعداد 41 ہے اور یہ اضلاع ملک کی سیاسی جماعتوں اور انکے لیڈروں نے اپنے سیاسی اور ذاتی فائدوں کیلئے بنوائے۔

ٹیگز

صحافت: تاریخ کو شکست دینے والا لفظ

قیام پاکستان سے قبل ہی صحافت میں مذہبی بنیاد پر دو دھارے نمایاں ہو چکے تھے۔ ہندو صحافت، بالخصوص ہندوستان ٹائمز، پرتاپ، ملاپ وغیرہ کے پس پشت اکالی اور آریہ سماجی جیسے سیاسی گروہوں نیز برلا گھرانے جیسے صنعت کاروں کی دولت تھی، پیشہ ورانہ اصول ضابطے تھے۔ صحافیوں کو بروقت اور مناسب معاوضہ دینے کا رجحان تھا۔ ’مسلم صحافت‘ کہلانے والے اردو اخبارات اور جرائد کی عمومی حالت وہی تھی جو منٹو نے باری علیگ کے خاکے میں بیان کی ہے۔ نیم خود مختار ریاستوں اور رجواڑوں کے عطیات نیز چندوں کے بل پر نکلنے والے اردو اخبارات میں معاوضے سے زیادہ ’قومی خدمت‘ جیسے جذباتی ڈھکوسلوں سے کام چلایا جاتا تھا۔ 1927ءمیں مولانا

ٹیگز

فرنگ کا ہر قریہ ہے فردوس کی مانند

یہ گورے کتنے دلچسپ لوگ ہیں، اپنے کام سے کام رکھتے ہیں، کسی دوسرے کے معاملات میں قطعی ٹانگ نہیں اڑاتے، خاص طور پر کسی کی پرائیویسی کا شدید حد تک احترام ہے، ساتھ بیٹھے ہوں یا پاس سے گزریں آئی کنٹیکٹ تک نہیں کریں گے، کوئی ناآشنالڑکی آپ کو کتنی ہی اچھی لگی ہے آپ ہلکی سی ترچھی نظر ڈال کر آنکھیں آگے لے جائیں گے، چند سیکنڈز سے زیادہ اگر آپ نے نظریں ٹکانے کی کاوش کی تو اسے ہراسمنٹ گردانا جائیگا جو قابل تعزیر جرم ہے،آپ کسی کی توہین نہیں کر سکتے؟

ٹیگز

تحریک انصاف کا امتحان شروع

تحریک انصاف کی اندرونی سیاست اور مستقبل کی حکمت عملی ایک امتحان بن چکا ہے اور اب اس کے بعض پہلو زیادہ نمایاں ہورہے ہیں۔ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی ناکامی، لانگ مارچ کے مقاصد اور حکمت عملی پر اختلافات، صوبائی حکومت کی معطلی اور ایمرجنسی کے نفاذ نے پی ٹی آئی کے سامنے ایک نئی صورت حال پیدا کردی ہے۔ تحریک انصاف کیلئے خیبر پختونخوا محض ایک صوبہ نہیں تھا بلکہ اسکی حکومتی کارکردگی، سیاسی قوت اور عوامی حمایت کا ایک اہم مرکز بھی تھا۔ اب اس صوبے میں اقتدار سے محرومی نے پارٹی کیلئے سیاسی اور تنظیمی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

ٹیگز

گھڑی کی بے وفائی

1817ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے جھانسی کے راجا سے معاہدہ کیا کہ ریاست اُس کی اور اُس کے وارثوں کی رہے گی، نسل در نسل۔ تب کمپنی کئی طاقتوں میں ایک تھی اور ایسا معاہدہ اُس کا سب سے سستا سودا تھا؛ راجا نے فوج گھٹا لی۔ تیس برس میں کمپنی اکیلی طاقت رہ گئی اور 1848ء میں ڈلہوزی نے وارث کی نئی تعبیر نکالی؛ صلبی بیٹا ہاں، لے پالک نہیں۔ ستارا، ناگپور، جھانسی، آٹھ برس میں درجن بھر ریاستیں کمپنی کے نقشے میں لکھ لی گئیں، بندوق ایک نہ چلی، بس ایک لفظ کی تعبیر بدلی۔ کمپنی کی طاقت کا بڑھنا کوئی نئی خبر نہ تھی، اُسی معاہدے کا پھل تھا؛ 1817ء میں معاہدہ کرنا اور 1848ء میں اُسے توڑنا ہی کمپنی کے حساب سے بہترین

ٹیگز

پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی

نہیں نہیں ۔ ایسا ہر گز نہیں کہ پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کی بی ٹیم ہے ۔ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پی ٹی آئی، ٹی ٹی پی کی سہولت کار ہے ۔ ٹی ٹی پی کی کارروائیوں میں کبھی پی ٹی آئی نے حصہ نہیں لیا اور پی ٹی آئی کو ٹی ٹی پی کوئی براہ راست سپورٹ فراہم نہیں کررہی ۔ بات فقط اتنی ہے کہ دونوں کے مابین ایک دوسرے کیلئے ایک گڈول ہے۔ اس میں بھی فرق یہ ہے کہ ٹی ٹی پی کا گڈول پی ٹی آئی کے اقدامات کی وجہ سے ہے جبکہ پی ٹی آئی کا گڈول بادل ناخواستہ اور خوف کی وجہ سے ہے ۔ اس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ ٹی ٹی پی کو سب سے زیادہ نقصان امریکی ڈرونز نے پہنچایا ۔ ٹی ٹی پی کا کوئی لیڈر کسی فوجی آپریشن میں نہیں مارا گیا

ٹیگز

اقوام متحدہ اور مسئلہ کشمیر

تقویم کا کوئی بھی مہینہ اہم واقعات سے خالی نہیں ہوتا۔ مگر اکتوبر کا مہینہ دنیا کے مختلف خطوں میں رونما ہونیوالے انقلابات، تبدیلیوں اور تاریخی واقعات کی ایک طویل فہرست رکھتا ہے جن میں سے بیشتر کی تفصیلات پر تاحال کتابیں لکھی جارہی ہیں۔ یہ مہینہ ابھی جاری ہے جبکہ اسکی24۔تاریخ دو الگ الگ مقامات اور الگ الگ برسوں سے ایسے پیغامات لائی جو پوری دنیا کیلئے مرکز توجہ بنے مگر پاکستان کیلئے اسکی سلامتی کے تقاضوں سمیت کئی پہلوؤں سے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ سال 1945ءمیں سان فرانسسکو سے دنیا کو جنگوں کی تباہ کاریوں سے بچانے اور باہمی تعاون کے ذریعے امن کی راہ پر گامزن کرنیکا مضبوط عہد نامہ سامنے آیا جس

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔