Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

مڈ ٹرم الیکشن ، فیصلہ قریب

امریکہ میں 3نومبر کو ہونیوالے وسط مدتی انتخابات صدر ٹرمپ کی پالیسیوں اور انکی جماعت ریپبلکن پارٹی کیلئے ایک اہم امتحان ہیں۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب مہنگائی، ایران کے ساتھ جنگ، ٹیرف ، امیگریشن اوربڑھتے عوامی اخراجات کے معاملات نے امریکی سیاست کو گرمایا ہواہے۔ دو بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلے کے نتائج یہ بھی طے کرینگے کہ صدر ٹرمپ اپنے دورِ حکومت کے باقی دو برسوں میں کس حد تک اپنے میگا ایجنڈے پر عمل کر سکیں گے۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں، جبکہ دو سال بعد ہونیوالے وسط مدتی انتخابات میں صدر کا انتخاب نہیں کیا جاتا۔ اس مرتبہ ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستو

ٹیگز

زندگی اسی ملی جلی کیفیت کا نام ہے

طویل گرما کی کڑک دوپہروں اور جان لیوا حبس کے بعددھیمےنرم موسم کا مہینہ اکتوبر 25دن گزار چکا ہے۔لاہور میں گرمی اور سردی کے شدت بھرے مہینوں کے درمیان اکتوبر ایک دھیما میٹھا خوشبودار مہینہ ہے۔جس میں صبحیں گرم نہیں خوشگوار ہوتی ہیں اور راتیں بھی قدر ے ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔موسم بدلنے کی اس خوشی میںمیلےاورمیل ملاقاتیں ہونی چاہئیں ۔ اکتوبر کے ہر دن کو منانا چاہیے کہ یہ ایک دوست دار مہینہ ہے۔ سرما کی گھمبیر شاموں سے پہلےاکتوبر کاسنی شامیں لے کر آتا ہے۔اداسی دلوں پر اترتی ہے، ان دلوں پر جن میں گزرےموسم کی یادیں ہوتی ہیں ۔اسی اداسی سے تخلیق کار نظمیں لکھتے ہیں، غزلیں کہتے ہیں، کہانی کار کہانیاں بنتے ہی

ٹیگز

عصری تعلیم : مدارس طلبا کے روزگار پر اثرات؟

پاکستان میں دینی مدارس کو رسمی تعلیمی نظام سے مربوط کرنا اور ان میں عصری مضامین متعارف کرانا ایک دیرینہ پالیسی ترجیح رہی ہے۔ مختلف ادوار کی قومی تعلیمی پالیسیوں میں اس ترجیح پر بہت زور دیا گیا اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ دیگر مقاصد کیساتھ ساتھ اس پالیسی کا ایک مقصد مدارس کے طلبہ کیلئے بہتر روزگار اور معاشی مواقع پیدا کرنا ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 1998ء میں کہا گیا کہ دینی مدارس کے نصاب کو جدید اور مؤثر بنایا جائیگا تا کہ طلبہ کیلئے روزگار کے امکانات بہتر ہو سکیں۔اسی طرح 2024 کے نیشنل ایجوکیشن پالیسی ڈیولپمنٹ فریم ورک نے مدارس کو جدید تعلیم کے ساتھ مربوط کرنے پر زور دیتے ہوئے اسے طلبہ کے روزگا

ٹیگز

گنج ہائے گراں مایہ

صبح کنگھی کرتے ہوئے بال جس طرح پت جھڑ کی طرح گرتے ہیں اس کے کرب کا اندازہ صرف وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو اس سانحہ عظیم سے گزرتے ہیں۔ ایک حکیم صاحب کا تیل استعمال کرنے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ ہر دفعہ کنگھی کرتے ہوئے یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ شاید زندگی کی آخری کنگھی ہے۔ حکیم صاحب کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سات پشتوں سے گنجے چلے آ رہے ہیں اور ان کے جد امجد نے یہ عہد کیا تھا کہ ان کا خاندان اب اس ملک میں اقلیت میں نہیں رہے گا۔ چنانچہ یہ تیل انھوں نے اپنی برادری کو اکثریت میں بدلنے کیلئے تیار کیا تھا۔

ٹیگز

الف کا پولیس مقابلہ

الف کا خیال تھا کہ اب اسے کچھ کرنا چاہیے۔ یوں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ وہ شام کو دفتر سے لوٹتا تو اپنے ایک کمرے کے مکان میں چارپائی پر لیٹ کر چھت کے اُس پنکھے کو دیکھتا رہتا جو ہر چکر میں ایک مرتبہ کھٹکتا تھا،وہ سوچتا کہ اِس پنکھے اور شہر کے لوگوں میں کوئی فرق نہیں۔ دونوں گھومتے ہیں، کھٹکتے ہیں اور وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ اپنے ارد گرد کے انسانوں کو دیکھ کر وہ دل ہی دل میں کڑھتا تھا۔ اُس کا خیال تھا کہ اِن میں اور اُن کیڑے مکوڑوں میں کوئی فرق نہیں جنہیں کوئی بھی، جب چاہے، پیر سے مسل دے اور آگے بڑھ جائے۔ یہ لوگ اپنی چھوٹی چھوٹی زندگیوں میں اِس قدر الجھے ہوئے ہیں کہ اِن

ٹیگز

نوخیزیاں

شاہ صاحب نے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہیں اور مجھ سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔میں نے تسلی دی اور مسئلہ پوچھا۔کہنے لگے کہ مسئلے دو ہیں۔ پہلا تو یہ ہے کہ میں 50لاکھ تک کی کوئی اچھی گاڑی خریدنا چاہتا ہوں لیکن مجھے گاڑیوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔میں نے عرض کی کہ اگرچہ اس بارے میں مجھے بھی کوئی زیادہ معلومات نہیں لیکن کچھ اچھی کمپنیوں کی گاڑیاں ضرور بتا سکتا ہوں جو میرے دوستوں کے پاس ہیں اور تقریباً اسی قیمت میں مل بھی جائیں گی۔بہت خوش ہوئے اور مختلف گاڑیوں کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔ا س دوران میں نے انٹرنیٹ سے بھی کچھ تصاویر نکالیں، اُن کو دکھائیں اور مختلف گاڑیوں کے فیچرز بتاتا رہا۔ انہو

ٹیگز

AI بمقابلہ انسان ؟

اگرچہ ریت کے حقیر ذرات سے تیارکردہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ و موبائل وغیرہ کے ساتھ انسانوں کی صحبت عروج پر ہے۔ تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ یہ ایجاد اور مؤجد کا باہمی تعلق اور وارفتگی ہے۔ اس سے اندازہ لگائیں کہ خالق حقیقی کو اپنی مخلوق سے کس نوع کی محبت ہو گی۔ وہ کیوں ہر وقت اپنی مخلوق کو زیرنظر رکھتا ہے۔ اسکے اعمال و افعال اور نظریات بارے آگاہ رہتا ہے، اس پر اپنی التفاقات جاری رکھتا ہے۔ لیکن شاید انسان اور اے آئی کی باہمی محبت اور تعلق خوئے بد کی ’’نذر‘‘ ہو رہا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹنے والوں نے انسان اور اے آئی کے درمیان مہلک جنگوں سے ڈرانا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ علومِ انسانی کے ماہ

ٹیگز

سرکاری یونیورسٹیوں کا مطلوبہ کردار

سوال یہ تھا کہ کیا ہماری سرکاری یونیورسٹیاں کیا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں زیادہ تر ماہرین اور کرمفرماؤں نے اسکا جواب نفی میں دیا ہے۔ میں تو کئی سال سے ساری امیدیں اپنی یونیورسٹیوں سے وابستہ کیے ہوئے ہوں اور درخواست کرتا رہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں جو مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انکے اسباب اور ممکنہ نتائج پر تحقیق کرتے رہیں۔ اس تحقیق سے عوام کو بھی آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔ اکیسویں صدی کی تیسری دہائی میں اور آزادی کے 80ویں سال میں پانچ سے دس ہزار سالہ تہذیب کی میراث رکھنے والا ہمارا ملک جس افرا تفری اور اخلاقی زوال کا شکار ہے، ارباب دانش، ماہرین تعلیم اور سماجی تجزیہ کاروں کے نزدیک اسکا مرکزی س

ٹیگز

پاکستان، خطرہ ابھی ٹلا نہیں...؟

شدید جنگی کشیدگی کے شکار مشرق وسطیٰ میں علاقائی اتحادوں کی نئی صف بندی اورعالمی رسہ کشی کے ماحول میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سےپیش کردہ نئی قومی سلامتی ڈاکٹرائن نےخطے میں نیا بھونچال برپا کردیا ہے،مذکورہ جنگی نظریہ میں صیہونی ریاست کو درپیش دفاعی خطرات کو محدود رکھنے کے روایتی تصور کے مقابلے میں پیشگی حملوں، فوجی برتری، سرحدوں کے باہر حفاظتی علاقوں اور اسلحے کی پیداوار میں خودانحصاری کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے جاری کردہ نقشے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کو ’ہیگزا گون الائنس‘ کا حصہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ، ایتھوپیا، قبرص‘ یونان

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔