Skip to main content
تازہ ترین
پشاور میں آٹے کا شدیدبحرانصوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے: بیرسٹر عقیل ملکپارٹی میں کارکردگی نہیں، صرف مائنس اور پلس کی بحث چل رہی ہے؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت کو آئینہ دکھا دیامردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

جامعہ کے نئے وائس چانسلر سے توقعات

کراچی یونیورسٹی کا معیار تعلیم اور ماحول بہتر ہوتا تو آج کراچی شہر میں یہ بدحالی نہ ہوتی۔ نئے وائس چانسلر سے میری توقعات اسلئے ہیں کہ وہ فلسفے کے استاد ہیں، کیا وہ اس درسگاہ کا معیار اس حد تک لے جا سکیں گے کہ یہ طلبہ و طالبات کراچی کو محبت ہم آہنگی اور تعصبات سے پاک بنا سکیں۔

ٹیگز

صنعتی ترقی کے لئے ’’شینزن ماڈل‘‘

پاکستان کو درپیش معاشی مسائل میں بڑھتا ہوا قرض، سست رفتار صنعتی ترقی، بیروزگاری، سرمایہ کاری میں کمی اور برآمدات میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونا اہم ہیں۔ ان مسائل کا حل ایسے معاشی نظام کی تشکیل میں پوشیدہ ہے جو سرمایہ کاری کو فروغ دے، صنعتوں کے قیام کو آسان بنائے، پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے۔ اس سلسلے میں حکومتی طریقہ کار اور کاروباری ماحول میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں جس کیلئے چین کے شہر شینزن کا ماڈل اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے چند دہائیوں میں اپنی معیشت کو جس تیزی سے تبدیل کیا ہے اس میں ’شینزن ماڈل‘ خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ایک ایسا

ٹیگز

انتخابی سرمایہ کاری!

بل کھاتی آئینی پگڈنڈیوں پر چلتے ہوئے کانٹے دار جھاڑیوں سے دامن بچانا ہی سیاسی دانشمندی ہے۔ سیاسی چالوں میں کپڑے اور دامن تار تار ہو جائیں یہ تشویش والا معاملہ ہے۔مزا تو تب ہے جب منزل بھی ہاتھ لگے اور دامن بھی داغدار نہ ہو۔ آج کل ایک تشویش نے امریکہ میں بھی گھر کیا ہوا ہے کہ لوگوں نے مڈٹرم الیکشن میں دھڑا دھڑ سرمایہ کاری شروع کردی ۔ یہ وسط مدتی انتخابات نومبر 2026ءکے پہلے منگل کو ہیں، یہ اس منگل کو ہوا کرتے ہیں جو پیر کے بعد آئے گا ( فرض کریں کبھی منگل یکم نومبر کو آ جائے پھر نہیں، پھر اگلے منگل)۔ حالانکہ امریکی آئین کمال کی زندہ دستاویز ہے جو دنیا کے مضبوط ترین صدر کو دو ہی سال بعد کسو

ٹیگز

’مزاحمتی تحریکیں‘ خفیہ فائلوں میں

یہ پمفلٹ، دستاویزات اب ماضی کا حصہ ہیں مگر ان کو پڑھ اور دیکھ کر انداز ہوتا ہے کہ صرف کردار بدلے ہیں ۔آئیں آپ کو ویتنام جنگ کیخلاف پاکستان میں امریکی سامراج کیخلاف مغربیت کی ایک جھلک پیش کرتا ہوں، ایسی کئی دستاویزات اس زمانے میں بھی ضبط کرلی جاتی تھیں اور پھر وہ فائلوں کا حصہ بنادی جاتی تھیں۔ بہت سی ایسی فائلیں ضائع ہوگئیں مگر کچھ اب بھی ’آرکائیو‘ میں مل جاتی ہیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ’’مغربیت‘‘ بھی اک نظریہ تھا اور ہم عالمی سامراج کا حصہ تھے۔اب اس پمفلٹ کی اک جھلک، ’’امریکی سامراجیو!

ٹیگز

ترکیہ: دکھی انسانیت کا مسیحا

کسی باوقار قوم کی عظمت کا اصل پیمانہ اس کے محلات نہیں بلکہ شہریوں کی سانسوں کی حفاظت اور تندرستی کی ضمانت ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ وہی ریاستیں امر ہوتی ہیں جنکے حکمرانوں کے سینے میں رعایا کا دردمند دل دھڑکتا ہو اور فیصلوں میں فولادی عزم ہو۔یہ سوال دنیا کو کچوکے لگاتا تھا کہ کیا روئے زمین پر کوئی ایسا ملک بھی ہو سکتا ہے جہاں جدید ترین ٹیکنالوجی، عالیشان شفا خانے، مسیحا صفت طبیب اور سستا علاج میسر آ سکے؟

ٹیگز

ملاقاتیں اور بدلتی ہوئی دنیا

اسلام آباد میں جرمن اتحاد کے دن کی تقریب تھی، چنانچہ ناسازی طبع کے باوجود شرکت ضروری سمجھی۔ جرمنی سے میرا پرانا تعلق ہے۔ تعلق بھی کیا، ایک ایسی محبت ہے جو وقت گزرنے کیساتھ کم نہیں ہوئی۔ کسی یورپی ملک کی دعوت پر میرا پہلا سفر بھی جرمنی ہی کا تھا، جرمن سفیر اینا لیپل پاکستان میں دوسری مرتبہ سفیر بن کر آئی ہیں، اس سے پہلے نائب سفیر کی ذمہ داری بھی ادا کر چکی ہیں۔ سن 2010ء میں جرمنی گیا تو ان کے گھر قیام رہا۔ اسٹیشن پر لینے اور ایئر پورٹ پر الوداع کہنے کیلئے بھی خود موجود تھیں ۔ بعض ملاقاتیں وقت گزرنے کے باوجود پرانی نہیں ہوتیں؛ ان میں وقت جیسے ٹھہرسا جاتا ہے۔اسلام آباد موجودگی کے دوران سفار

ٹیگز

مراکو کی پہلی خاتون وزیراعظم

میرے قیام کے دوران مراکو اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا جب مراکو کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ زہرہ المنصوری کو وزیراعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس طرح فاطمہ زہرہ المنصوری کو مراکو کی پہلی اور عرب دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سے قبل تیونس کی نجلا بودن 2021ءسے 2023ءتک وزیراعظم کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل فاطمہ زہرہ المنصوری مراکو کی سیاست میں نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔ وہ 2009ءمیں مراکو کے شہر مراکش کی پہلی خاتون میئر منتخب ہوئیں اور ان کے دور میں مراکش دنیا کے نقشے پر ایک سیاحتی شہر کے طور پر بن کر ابھرا۔ فاطمہ زہرہ اس سے قبل وزیر ہائوسنگ اور من

ٹیگز

لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار کون؟

کامیابی کے ہزار باپ ہوتے ہیں جبکہ ناکامی یتیم ہوا کرتی ہے ۔ چونکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ناکامی سے دوچار ہوا اور کچھ حاصل کرنے کی بجائے الٹا اسے خیبر پختونخوا کی حکومت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ، اس لئے اب پی ٹی آئی کے رہنما لانگ مارچ کی ناکامی کیلئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی کورکمیٹی میں زیادہ تر لوگوں نے سہیل آفریدی، جو گیارہ اکتوبر کے بعد قید میں ہیں، کو ذمہ دار قرار دیا۔ بعض نے اشاروں کنایوں میں محمود خان اچکزئی کو ذمہ دار قرار دیا تو کچھ کے نزدیک بیرسٹر گوہر وغیرہ ذمہ دار قرار پائے ۔ حالانکہ بغیر کسی تعصب کے غور سے دیکھا جائے تو یہ سب اپنی اپنی جگہ ذمہ دار قرا

ٹیگز

قانون نہیں انسان کو سمجھئے

ریاست کی کامیابی کا انحصار محض قوانین،وسائل اور سرکاری منصوبوں ُر نہیں بلکہ انسانی نفسیات، معاشرتی رویوں اور عوامی طرز عمل کی تقسیم پر ہے۔ بعض اوقات سرکاری نظام خود بھی عمل درآمد کو مشکل بنا دیتا ہے۔ چنانچہ مسئلے کا حل قانون بنانے تک محدود نہیں رہ سکتا۔قانون پر اعتماد، اس کی پابندی کی ترغیب اور عمل درآمد کے موثر طریقے بھی ضروری ہیں۔

ٹیگز

گوشوارے مجھے اب معاف فرمائیں

بڑھتی عمر کے ساتھ بہت سی باتیں بہت سے قصے، بہت سی کہانیاں، عادتیں اطوار، گلے شکوے، شکاتیں، حکایتیں، نفرتیں، محبتیں، قربتیں فاصلے، ہم سے چھوٹ جاتے ہیں۔ مگر اس بات کو اگر اس طرح لکھا جائے تو بات بہتر بنے گی۔ آپ سنیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ بہت سے عوامل ہمیں چھوڑنے پڑ جاتے ہیں۔ بہت سے مشاغل ہمیں بس سے باہر محسوس ہونے لگتے ہیں۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی بے بسی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ چھوٹی سی بات ہے۔ عالم شباب میں ہم سب تھوڑے بہت ٹارزن بنے پھرتے ہیں۔ مگر بڑھاپے کی دہلیز تک پہنچتے پہنچتے ہم لڑکھڑا کر چلنے لگتے ہیں۔ اس ڈر میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ پڑیں اور ہپ بون

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔