Skip to main content
تازہ ترین
پشاور میں آٹے کا شدیدبحرانصوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے: بیرسٹر عقیل ملکپارٹی میں کارکردگی نہیں، صرف مائنس اور پلس کی بحث چل رہی ہے؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت کو آئینہ دکھا دیامردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

جامعات کی خودمختاری اور قیادت کی ذمہ داریاں

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان

اپنے گزشتہ کالموں میں میں نے اعلیٰ تعلیم، جامعات کے تدریسی و تحقیقی معیار، عالمی درجہ بندی اور چیلنجز پر اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بعض جامعات کے امتحانی نظام، مالیاتی معاملات، انتظامی اختیارات اور وائس چانسلرز کی مدتِ ملازمت سے متعلق قومی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں نے میری توجہ یونیورسٹی گورننس کے اہم موضوع کی طرف مبذول کرائی ہے۔ اپنے تجربے کی روشنی میں اپنا نقطۂ نظر پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں تاکہ خودمختاری اور جواب دہی سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوں۔

ٹیگز

اسلام آباد میں شنگھائی اجلاس، رابطوں کی امید؟

کبھی کبھی تاریخ کے بڑے دروازے کسی عظیم الشان معاہدے سے نہیں بلکہ ایک معمولی سی ملاقات، چند خوش گوار جملوں اور برسوں بعد دوبارہ قائم ہونے والے رابطے سے کھلتے ہیں۔ سفارتکاری کی دنیا میں ایسے لمحات بظاہر مختصر ہوتے ہیں، مگر ان کے اندر امکانات کی ایک طویل راہ پوشیدہ ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی رابطہ کاروں کے اجلاس کے موقع پر پاکستانی اور بھارتی وفود کے درمیان پیدا ہونے والا نسبتاََ خوش گوار ماحول بھی اسی نوعیت کا ایک لمحہ ہے۔

ٹیگز

یورپ احتجاج کی زد میں

میں ان دنوں یورپ کے دورے پر ہوں لیکن یہاں اس مرتبہ مختلف مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔طلبہ،مزدور،ملازمین اور عام شہری سڑکوں پر ہیں حکومتیں ششدر ہیں بعض تجزیہ نگار ان مظاہروں کو آئندہ انتخابات سے بھی جوڑ رہے ہیں لیکن میرا خیال قدرے مختلف ہے۔یورپ کو دنیا بھر میں جمہوریت، انسانی حقوق، سماجی تحفظ، قانون کی حکمرانی اور خوش حالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اکتوبر 2026ء کے وسط میں یورپ کے مختلف ممالک میں احتجاجی لہر نے ایک اہم سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا ترقی یافتہ معیشتیں اپنے عام شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں؟

ٹیگز

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں

پاکستان ایک تقسیم کے نتیجے میں قائم ہوا۔ یہ تقسیم متفقہ نہیں تھی۔ چنانچہ ہمیں نسل در نسل ایک منقسم ذہنیت کی میراث ملی۔ 25برس ہم بنگالی ہم وطنوں سے دست و گریبان رہے۔ خود مغربی پاکستان میں زبان، سیاسی رائے، معاشی مفادات اور سماجی ترجیحات کی بنیاد پر صف بندیوں کا شکار رہے۔ قوم کی تعمیر حقوق، اختیار، مواقع اور احترام میں شمولیت مانگتی ہے۔ ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ ریاست نے قوم کو مفتوحہ قلمرو میں بدل دیا۔ ایسی ریاست کے شہری اپنے تعصبات کے اسیر ہو کر ایک دوسرے پر تہمت تراشی میں پناہ لیتے ہیں۔

ٹیگز

دل کی بیماریوں سے بچنا کیسے ممکن ہے؟

ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ قلب (world heart day) منایا جاتا ہے اس دن کا بنیادی مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہے دل انسانی جسم کا ایک اہم ترین عضو ہے یہ مسلسل خون کو پورے جسم میں پہنچاتا ہے لیکن غیر صحت مند طرزِ زندگی، غیر متوازن غذا، جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے دل کی صحت متاثر ہو سکتی ہے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہم بیماری پیدا ہونے سے پہلے ہی اپنی صحت کا خیال رکھنا شروع کر دیں پاکستان میں دل کی بیماریوں کا بڑھتا ہوا بوجھ پاکستان

ٹیگز

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکے مسائل

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر ایک بار پھر نئے بحران کے دہانے پر کھڑا ہے جسکی وجہ سے برآمدات میں کمی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری کو جہاں بلند پیداواری لاگت، بھاری ٹیکسوں، پالیسیوں میں عدم تسلسل، ریفنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے وہیں عالمی حالات نے اس صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ تاہم یہ حقیقت ہے کہ طویل عرصے سے ان مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر بالخصوص نٹ وئیر سیکٹر نے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ نٹ وئیر سیکٹر گزشتہ کئی دہائیوں سے نہ صرف روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے بلکہ

ٹیگز

میں معافی مانگتا ہوں!

آج کے دور میں سوشل میڈیا ہماری زندگی کا ایک ایسا حصہ بن چکا ہے جہاں خبر کی رفتار تو غیر معمولی ہے، مگر خبر کے نام پر پھیلایا جانے والا جھوٹ سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ سچائی کہیں گم ہو کر رہ گئی ہے۔ کسی کیخلاف کوئی بات سامنے آئے تو تحقیق سے پہلے ہی اسے آگے بڑھانے، الزام کو حقیقت سمجھنے اور دوسروں تک پہنچانے کی دوڑ شروع ہو جاتی ہے جس میں ہم سب شامل ہوتے ہیں۔ کسی کی عزت اچھالنے والی تحریر ہو، کوئی غیر مصدقہ خبر ہو یا کسی کی کردار کشی پر مبنی ویڈیو، لوگ اسے پڑھتے، دیکھتے، اس پر یقین کرتے اور پھر دوسروں تک پہنچا دیتے ہیں۔ اپنی سیاسی وابستگی یا پسندوناپسند کی بنیاد پر جو سنتے ہیں، دیکھتے ہیں اُ

ٹیگز

پنجاب: توانائی میں خودکفالت ناگزیر!

میں حیران ہوں کہ اتنی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پنجاب کی توانائی کی ضروریات کا دیرپا حل تلاش کرنے پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کی ضرورت تھی۔ پنجاب صدیوں سے اپنی زرعی خوشحالی اور معاشی خود کفالت کے حوالے سے پہچانا جاتا رہا ہے لیکن بدلتے وقت اور جدید دور کی ضروریات کے مطابق اسے توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانا بھی ضروری تھا۔ بدقسمتی سے اس اہم ضرورت کو طویل المدتی منصوبہ بندی میں وہ مقام نہیں مل سکا جسکی یہ مستحق تھی۔پنجاب کے عوام پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دنیا بھر میں کاروبار اور محنت مزدوری کرنیوالے پنجابی پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں، پنجاب ٹیکسوں، زرعی

ٹیگز

مفتی محمود اور پاکستان بنانے کا گناہ

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جب بھی راندہ درگاہ ہوتے ہیں تو ان کے والد مفتی محمود سے منسوب یہ جملہ زبان زدعام ہوجاتا ہے کہ’’ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہیں تھے۔‘‘کیا واقعی مولانا مفتی محمود نے یہ بات کہی تھی ؟اس سوال کا جواب تلاش کرنے سے پہلے جمعیت علمائے اسلام کی تاریخ کنگھالنا اور تناظر جاننا بہت ضروری ہے۔علمائے دیوبند کی برطانوی استعمار کے خلاف جدوجہد کا آغاز شاہ ولی اللہ کے فرزندشاہ عبدالعزیز دہلوی کے اس فتوے سے ہوتا ہے جس میں انہوں نے ہندوستان کو دارالحرب قرار دیااور پھرجذبہ حریت سے سرشار سید احمد شہید ،مولانا قاسم نانوتوی،حاجی صاحب ترنگ زئی اور فقیر

ٹیگز

اسلامی معیشت۔ حلال مالز

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (fpcci) نے 7اکتوبر کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ’’اسلامی معیشت ‘‘ پر ایک کانفرنس منعقد کی جس میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو، البرکہ بینک کے صدر عاطف حنیف، ملائیشیا، انڈونیشیا، ایران، عمان، یو اے ای، ترکیہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان کے قونصل جنرلز اور وسط ایشیائی ریاستوں کے چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجھے بھی اس کانفرنس میں خصوصی اسپیکر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر اسلامک چیمبرز آف کامرس کے سیکریٹری جنرل یوسف حسن خلاوی نے سعودی عرب سے بذریعہ زوم لنک کانفرنس سے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔