Skip to main content
تازہ ترین
پشاور میں آٹے کا شدیدبحرانصوبوں کا معاملہ جب تک پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے: بیرسٹر عقیل ملکپارٹی میں کارکردگی نہیں، صرف مائنس اور پلس کی بحث چل رہی ہے؟ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت کو آئینہ دکھا دیامردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیا
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

سرمائے کا فرار، تاریخی پس منظر

روزنامہ جنگ میں میری کالم نویسی کا آغاز ’’ڈالر میں اتار چڑھاؤ‘‘ سے ہوا، جس میں بیرونِ ملک رقوم کی منتقلی اور غیر ملکی کرنسی لے جانے کے قواعد کا جائزہ لیا گیا۔ اسی موضوع پر پاکستان سے سرمائے کے فرار کا یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں۔ قوانین اور اداروں کے باوجود بھاری رقوم بیرونِ ملک کیسے منتقل ہوتی ہیں، اور کتنی قانونی ذرائع سے جاتی ہیں؟ اس سوال کا جواب تاریخ میں ہے۔

ٹیگز

ساحل مکران اور پاکستان

یہ ایک ایسی خبر ہے جس نے پاکستان اور ایران میں تشویش پھیلا دی ہے اور ان دونوں ممالک کے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔ 18اکتوبر کے اخبارات میں یہ پریشان کن خبر شائع ہوئی ہے کہ پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ گبد پاکستانی بلوچستان کا علاقہ ہے اور ریمدان ایرانی بلوچستان کا علاقہ ہے۔ یہ راہداری پاکستان کے گوادر پورٹ سے صرف 87 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ کچھ ماہ قبل جب ایران اور امریکا میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز کے راستے تجارت متاثر ہوئی تو اچانک گوادر پورٹ پر ٹریفک بڑھ گئی۔ گوادر کی اہمیت میں اضافے کیساتھ ہی گبد اور ریمدان کے راستے پاکستان اور ایران میں بھی

ٹیگز

سانحۂ کارساز کی 19ویں برسی پر خصوصی کالم

زندگی میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ یادوں سے محو نہیں ہوتے بلکہ دل و دماغ پر اور گہرے نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ 18 اکتوبر 2007 بھی میری زندگی کا ایک ایسا ہی دن ہے۔ آج اس واقعے کو انیس برس بیت چکے ہیں، لیکن جب بھی اکتوبر کا مہینہ آتا ہے، میری یادیں ایک بار پھر دبئی کے ہوائی اڈے، کراچی کی سڑکوں اور کارساز کی اس قیامت خیز رات کی طرف لوٹ جاتی ہیں۔

ٹیگز

ہنسنا منع ہے ،مشاعرہ، گورنر کی محفلِ میلاد

10 اکتوبر کی شام ہم لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ایک عظیم الشان مشاعرہ پڑ ھ کر نکلے ہی تھے کہ نثار عثمانی مرحوم کی انقلابی سوچ سے مغلوب ہو کر بھٹو کے جیالے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی دعوت قبول کرنے کو جی چاہا۔ یہ نثار عثمانی ہی تھے جنہوں نے ڈکٹیٹر ضیاالحق کے عروج کے دنوں میں ضیاء کے لاہور ائیرپورٹ پہنچتے ہی پوچھ لیا تھا ”مارشل لا کی لعنت سے چھٹکارا کب ملے گا؟“ ہم دوستوں کیساتھ شام آٹھ بجے گورنر ہاؤس پہنچے تو محفلِ میلاد شروع ہو چکی تھی۔ نعت اِک واری مدینے بُلا سوہنیا ،قوالی آؤ آؤ مدینے چلیں اور سوہنا لگدا ے علی والا کے الفاظ زیرِ لب دہراتے ہوئے ہم بھی دیگر حاضرین کیسا

ٹیگز

شہدائے پختونخوا کے خون کا حقیقی تقاضا !

خدا کی پناہ ، سہیل آفریدی کی حکومت کے دوران دہشت گردی کے 3767؍ واقعات کے بعد مائوںنےاپنےپیاروںکے559جنازےاٹھائے،قانون نافذ کرنیوالے550اہلکارشہید ، 2595زخمی اور سینکڑوں والدین کے جوان سہارے ہمیشہ کیلئے معذور ہوگئے، بے شمار سہاگنیں بیوہ اور بچے یتیم ہوگئے،کیا خیبر پختونخوا کے عوام کا خون اتنا سستا ہے کہ انکےجنازے اٹھتے رہیں ۔خیبر پختونخوا کی مائیں اپنے لختِ جگر کھو رہی تھیں تو افسوس دوسری طرف سہیل آفریدی کی جانب سے عشق ِ عمران کی گردان اور سیاسی مفادات کی جنگ جاری تھی ، مجال ہے سہیل آفریدی حکومت شہیدوں کے جنازوں میں شریک ہوئی ہو یا کسی کیساتھ تعزیت کی ہو ۔عوام کا سوال ہے کہ وزیراعلیٰ کا منص

ٹیگز

گورنر راج کے نفاذ کا ذمہ دار کون؟

بالآخر خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ ہو گیا قبل ازیں خیبر پختونخوا(شمال مغربی سرحدی صوبہ)میں دوبار گورنر راج نافذہوا پہلی بار 1975ء میں نیشنل عوامی پارٹی کی حکومت ختم کر کے چند ہفتوں کے لئے ’’مرکزی راج ‘‘ لگا دیا گیا تھا بعض آئینی کتب میں اسے ’’گورنر راج‘‘ نہیں بلکہ ’’مرکز کا براہ راست کنٹرول‘‘ لکھا گیا ہے اگر اس آئینی تعریف کو پیش نظر رکھیںتو 1994ء میں صرف ایک بار ہی اس اختیار کا استعمال کیا گیا جبکہ سیاسی انداز میں اس کا جائزہ لیں تو1975 ء اور1994 ء میں دوبار اس اختیار کا استعمال کیا گیا ۔ اگرچہ آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں گورنرراج نافذ کیا گیا ہے اورآئین کے آرٹی

ٹیگز

سپر اے آئی،نام بدلنے سے خطرہ نہیں بدلتا

29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں کے ساتھ ظہرانہ ہوا۔ ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسن ہوانگ جیسے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ حکومت اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے بجائے سپر انٹیلی جنس کی اصطلاح استعمال کرے گی۔ ان کا مؤقف تھا کہ لفظ آرٹیفیشل سے ٹیکنالوجی نقلی محسوس ہوتی ہے، حالانکہ اسکی صلاحیتیں حقیقت ہیں۔ بات اپنی جگہ، مگر سوال یہ ہے کہ نام بدلنے سے کیا خطرات بھی بدل جاتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کی اصل طاقت اسکے نام میں نہیں، اسکے استعمال اور اس پر ہماری گرفت میں ہوتی ہے۔

ٹیگز

سیاسی کشیدگی اور ملکی منظر نامہ !

وطن عزیز پاکستان اس وقت سنگین معاشی مشکلات اور سیاسی بے یقینی سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے حکومتی اخراجات نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور وہاں بارہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ سے بھی متعلق اقدامات نے سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تصادم اور محاذ آرائی کے بجائے قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔جمہوری نظام کی مضبوطی کا تقاضا ہے کہ سیاسی اختلافات کو برداشت کیا جائے اور عوام کے منتخب نمائندوں کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کرد

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔