Skip to main content
تازہ ترین
پنجاب کی 8، اسلام آباد کی 5 اور خیبرپختونخوا کی 3 سرکاری جامعات عالمی درجہ بندی میں شامل، سندھ صفر پر کیوں؟ اسد عمر کا سوالسندھ اسمبلی میدانِ جنگ بن گئی، شرجیل میمن کی تقریر پر ایم کیو ایم ارکان کی شدید نعرے بازیمردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

سندھ کی تقسیم، انتظامی اصلاح یا تاریخ سے انکار؟

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث ایک مرتبہ پھر سیاسی ایوانوں سے نکل کر عوامی حلقوں تک پہنچ چکی ہے۔ بعض حلقے اسے بہتر حکمرانی، انتظامی سہولت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا ذریعہ قرار دیتے ہیں، جبکہ سندھ کے عوام کیلئے یہ معاملہ محض انتظامی حدود کا نہیں بلکہ تاریخی شناخت، تہذیبی تسلسل اور قومی وجود کا سوال ہے۔ سوال یہ نہیں کہ پاکستان میں انتظامی اصلاحات ہونی چاہئیں یا نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ کیا انتظامی ناکامیوں کا علاج صدیوں پرانی تاریخی وحدتوں کی تقسیم میں تلاش کیا جانا چاہیے؟سندھ محض پاکستان کے نقشے پر کھینچی گئی ایک صوبائی لکیر نہیں۔ یہ موہنجو دڑو کی تہذیب، دریائے سندھ کی روانی، شاہ عبد

ٹیگز

آبنائے ہرمز اور عالمی سیاست

امریکی مڈٹرم الیکشن ٹرمپ کی شکست کے بعد یہ امید بندھی تھی کہ شائد اس کشیدگی میں کمی آے اور عالمی معیشت جنگ سے پہلے کے معمول پر واپس آ جائے۔ لیکن تاحال عالمی معاشی شہ رگ آبنائے ہرمز بدستور دباؤ کا شکار ہے۔ ایران امریکہ جاری کشیدگی میں آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی معیشت پر مسلسل اثر انداز ہوتی رہی۔ خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملانے والا یہ سمندری راستہ بظاہر محدود جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے، لیکن اسکی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں پیدا ہونیوالی معمولی کشیدگی بھی عالمی منڈیوں، تیل کی قیمتوں، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت کو ہلا کر رکھ سکتی ہے۔

ٹیگز

آئینی ادلا بدلی

قلم اور خیال کے گھوڑے بڑے بڑے ایشوز پر دوڑ رہے ہیں مگر سطح آب کے نیچے کچھ اور بھی ہو رہا ہے جو سب کے قلم وخیال کا سرے سے موضوع ہی نہیں ہے۔ صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان لاہور میں ہونے والی غیرمعمولی ملاقات میں نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ادلا بدلی اہم ترین موضوع رہا۔ نون پیپلی مخلوط حکومت کے معاہدے میں طے ہوا تھا کہ اڑھائی سال تک آئینی عہدے ایک جماعت کے پاس رہیں گے اور پھر ان میں ادلا بدلی ہوگی چیئرمین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ملا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی نون کے ہاتھ آئی تھی اقتدار کے اڑھائی سال گزر چکے اب پیپلز پارٹی چاہ رہی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی

ٹیگز

بیانیے کی جنگ

پاکستان کی سیاست میں اقتدار کی جنگ اب صرف اسمبلیوں، جلسوں اور انتخابی میدانوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اصل مقابلہ بیانیے کی جنگ بن چکا ہے۔ کون عوام کو اپنی بات پر قائل کرتا ہے، کون مخالف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے اور کون آنے والے انتخابات سے پہلے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں کامیاب ہوتا ہے، اس کا فیصلہ اب سے شروع ہونے والی سیاسی صف بندیوں سے ہوگا۔ پنجاب میں مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے درمیان پیدا ہونے والی تلخی بظاہرسیاسی مفادات اور بیانیے کا ٹکراؤ دکھائی دیتی ہے، لیکن اس تنازعے کے پس منظر میں جو سیاسی اشارے سامنے آ رہے ہیں وہ محض دو شخصیات کی باہمی ناراضی سے ک

ٹیگز

خان کی جیل کب تک!

عمران خان کو جیل میں تین سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ ان کے متعلق ایک تاثر بڑے شدومد سے پھیلایا جاتا رہا کہ وہ زیادہ دیر جیل میں نہیں رہ سکیں گے۔ کہا جاتا تھا کہ عمران خان جیل کی سختیاں برداشت نہیں کر سکتے، مچھروں سے پریشان ہو جائیں گے، انہیں آرام و آسائش والی زندگی کی عادت ہے اور وہ طویل قید کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔ ان کے بارے میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا کہ وہ نشہ کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پی ڈی ایم حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس میں ان کے طبی نمونوں کا حوالہ دے کر منشیات کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا تھا جو اُسی وقت میری شائع ہونے والی خبر کے مطابق غلط

ٹیگز

میرا لاہور، میری ذمہ داری

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں اکثر اول نمبر پر شمار ہونیوالے لاہور کی فضائی آلودگی اب محض ماحولیاتی مسئلہ نہیں رہی بلکہ یہ ہماری صحت، زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال بن چکی ہے۔ایک تو دنیا کے چارٹ پر سب سے آلودہ شہروں میں اپنے شہر کو دیکھنا شدید شرمندگی کا باعث محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس سے صرف حکومت کی ترجیح نہیں بلکہ ہماری طرزِ زندگی اور جہالت بھی عیاں ہوتی ہے ۔جب کبھی ملک سے باہر اس پر مکالمہ ہوتا ہے تو لوگ ہمیں حیرت سے دیکھتے اور سوچتے ہیں کہ ہمارے قول وفعل میں کس قدر تضاد ہے۔ہم زبانی طور پر صفائی نصف ایمان کا ورد کرتے نہیں تھکتے اور عملی طور پر صفائی کو بالکل اہمیت نہیں دیتے۔

ٹیگز

یاسمین آپا

بہت سال پہلے جب ڈاکٹر یاسمین راشد برطانیہ میں گائنا کالوجی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی تھیں تو انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ ایک دن وہ عالمی ریکارڈ ہولڈر بن جائیں گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے طب کے شعبے میں تو نہیں البتہ سیاست کے میدان میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ 2010 ءمیں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئیں اور مئی 2023ء سے لاہور کی سینٹرل جیل (کوٹ لکھپت) میں قید ہیں۔ 76سالہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گزشتہ تین سال کے دوران آٹھ مختلف مقدمات میں دس سال قید کی آٹھ سزائیں سنائی جا چکی ہیں جن کا مجموعی دورانیہ 80سال بنتا ہے۔ انکے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ان آٹھ مقدمات میں مخ

ٹیگز

پاکستان میں LPG کا بحران

سردیوں کی آمد ہے، گھروں میں گیس کی ضرورت بڑھ رہی ہے، ہوٹلوں، تندوروں، ٹیکسٹائل، کھاد، سیمنٹ کی صنعتوں، بجلی گھروں اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار lpg سے وابستہ ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں لاکھوں خاندانوں کیلئے lpg زندگی کی بنیادی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ جب بھی گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، عوام کو مہنگے سلنڈروں کی صورت میں ایک نئے معاشی بحران سے گزرنا پڑتا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس بحران پر قابو پانے کیلئے 4حکومتی اداروں پاکستان اسٹیٹ آئل (pso)، پاکستان lng، سوئی سدرن گیس کمپنی (ssgc) ایل پی جی اور پارکو پرل گیس کو lpg امپورٹ کرنے کے لائسنس جاری کئے ہیں۔ پاکستان کی سالانہ lpg طلب 24 لاکھ میٹرک ٹن

ٹیگز

لاہور جم خانہ کلب کا قضیہ

ان دنوں لاہور جم خانہ کلب قومی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے 117 ایکڑ سرکاری اراضی کی لیز، پانچ ہزار روپے سالانہ کرائے، زمین کی مبینہ 218ارب روپے مالیت اور کلب کی مالی و انتظامی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اعتراض ہے کہ شہر کے قیمتی مقام پر اتنی بڑی سرکاری اراضی نجی کلب کو محض پانچ ہزار روپے سالانہ پر کیسے دی جا سکتی ہے؟

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔