Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

فرینڈز ناٹ ماسٹرز

پاکستان کے پہلے فوجی حکمران ایوب خان عنان اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ پہنچے تو ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا وہ بعدازاں امریکہ گئےتو اپنائیت کا جواز ختم ہوچکا تھا اسلئے کسی نے اہمیت نہ دی ۔ 24ستمبر1962ء کو نیویارک کا دورہ تو چلیں غیر رسمی تھا مگر14سے16دسمبر 1965ء کے سرکاری دورے میں بھی امریکی حکام جنرل ایوب خان کیساتھ نہایت سردمہری کےساتھ پیش آئے اور ماضی کے استقبال جیسی کوئی جھلک دکھائی نہ دی۔ایوب خان کے پہلے دورے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے حالانکہ ظاہری چمک دمک کے برخلاف اس دورے میں کوئی مقصد حاصل نہ ہوسکا۔ایوب خان اس امید کیساتھ گئے تھے کہ وہ بھارت کیلئے امریکی امداد رکوائیں گے اور مسئل

ٹیگز

سالک کا کون مالک؟

تصوف میں سالک وہ کہلاتا ہے جو اپنی منزل کی تلاش میں نکلتا ہے۔ راہ سلوک میں قدم قدم پر مرشد کی ضرورت پڑتی ہے کہ سالک، مالک تک پہنچ سکے البتہ سیاست کی راہیں ٹیڑھی ،میڑھی اور پیچ دار ہیں سیاست کے سالک کا اگر کوئی مالک نہ ہو تو وہ ٹھوکر کھا سکتا ہے سیاسی سالک، مالک کے بغیر چل ہی نہیں پاتا۔ حالیہ سیاست میں دیکھنا ہوگا کہ سالک کا کوئی مونس بنتا ہے یا نہیں، کیا اس پر کسی محسن کی نظر کرم ہے یا نہیں اور کیا سالک شافع کی شفاعت سے سیاست کا بیڑا پار کر سکے گا یا نہیں؟

ٹیگز

جب خدمت بولتی ہے تو عوام پھول برساتے ہیں!

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حسن ابدال، جہلم اور ساہیوال کے دوروں نے عوامی رابطے کی سچی تصویر پیش کی ہے ، جہلم میں اولڈ جی ٹی روڈ سے سول لائنز روڈ اور شاندار چوک تک مناظر کچھ ایسے تھے کہ سڑکیں انسانوں سے بھر گئیں، کہیں گلاب کی پتیاں تھیں، کہیں خیرمقدمی بینر، کہیں بچے اور نوجوان ہاتھوں میں پوسٹر اٹھائے کھڑے تھے، وزیراعلیٰ کی گاڑی پر پھولوں کی برسات ہوئی تو یوں محسوس ہوا جیسے شہر اپنے انداز میں کہہ رہا ہو کہ ہم نے آپ کو دیکھا بھی ہے اور آپ کے کام کو محسوس بھی کیا ہے،مگر اصل سوال یہ ہے کہ عوام سڑکوں پر کیوں نکلے؟کیا صرف استقبال کیلئے؟یا اس کے پیچھے کسی کارکردگی کا احساس بھی موجود ہے؟

ٹیگز

سیاست، ریاست، صنعت اور منسٹرز !

یہ خوبی بہرحال ایک سیاست دان میں ہوتی ہے کہ جب جی چاہا رزم کو بزم اور بزم کو رزم بنا دیا۔ کیمرا اور من پسند لوگ سامنے ہوں تو زبانی کلامی مخالف کی دھجیاں اڑانا بھی کوئی ان سیاستدانوں سے سیکھے، اور جب محفل کیمروں اور ووٹرز سے پاک ہو تو سیاسی دشمن کیلئے بھی یوں رس بھرے کہ رہے نام اللہ کا۔ ہمیں سیاست کا یہ سہ جہتی جمال بہرحال اچھا لگتا ہے۔ کچھ تو بسنت بہار ہو یا خزاں پرانی فلموں کے اینگری مین بنے رہتے ہیں۔ ورنہ مسکراہٹ مولانا فصل الرحمٰن کی ہو یا خواجہ آصف کی، ہوتی کاٹ دار ہے۔ خورشید شاہ اور نوید قمر بھی مسکرا دیں تو کِھل جاتے ہیں۔ سیاستکار خود جائزہ لے لیں کہ رخ انور کو تبسم سے دور رکھنا زیاد

ٹیگز

نئے صوبے اور ریفرنڈم کی گونج

ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حوالے سے سیاسی افق پر گونج سنائی دیتی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے زعماء اس پر اظہارِ خیال کرتے نظر آتے ہیں۔ مگر کسی بڑی سیاسی پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر اپنی پارٹی کے کسی اجلاس یا مجلس عامہ میں اس پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اس معاملے پرلیڈلیتے نظر آتے ہیں انہوں نے اس معاملے کو ڈرائنگ روم سے نکال کر پبلک کیا اب انہوں نے تازہ بیان میں اس معاملے پر ریفرنڈم کروا کر عوام کی رائے حاصل کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر کسی قسم کا کوئی تاثر نہ دے سکے جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پرزور طور پر اس کی حم

ٹیگز

فضائی آلودگی اور حکومتی دعوے

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرہردوسرا شہری گہری تشویش کا اظہار کررہا ہے ۔ ہر سال سردیوں کے آغاز کے ساتھ اسموگ کی شدت بڑھ جاتی ہے، تاہم مستقل اور موثر اقدامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کوایک مرتبہ پھر صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.لاہور کا فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آنا حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی، غفلت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے،بلاشبہ اسموگ اور زہریلی فضائی آلودگی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کی تہہ چھائی رہ

ٹیگز

ترقی کا سفرکیسے؟

قیامِ پاکستان کو اُناسی سال ہو چکے ہیںمگرہمارا ملک ابھی تک کئی سنگین مسائل اور مشکلات سے بری طرح دوچار ہے۔ معاشی بحران، بے پناہ قرضوں کا بوجھ، سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی، بے روزگاری، ناقص تعلیمی نظام اورتوانائی کا بحران قومی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔آج سب سے اہم سوال یہ ہے کہ اس ملک کو ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور ترقی یافتہ ملک کیسے بنایا جا سکتا ہے ؟

ٹیگز

قیدیوں کےلئے جیلوں میں لائبریریاں

معاشرے کی تعمیر و ترقی میں تعلیم، تربیت اور اصلاح بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان صرف اس کی بلند عمارتیں، سڑکیں اور جدید سہولیات نہیں ہوتیں بلکہ اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے کمزور، محروم اور بھٹکے ہوئے افراد کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔ جیلیں بھی ہمارے معاشرے ہی کا ایک حصہ ہیں جہاں مختلف جرائم میں ملوث افراد اپنی سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے افراد بھی موجود ہوتے ہیں جو حالات، غربت، جہالت، غلط صحبت، جذباتی فیصلوں اور معاشرتی ناانصافیوں کے باعث جرم کی دنیا میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد کو صرف سزا دینا کافی نہیں بلکہ ان کی اصلاح، تعلیم اور کردار سازی کے لیے مؤثر

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔