Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

بھارت کی آبی بلیک میلنگ

دنیا کی سیاست میں طاقت کے پیمانے تبدیل ہو رہے ہیں۔ کبھی سرحدوں پر قبضہ، فوجی برتری اور عسکری قوت کسی ملک کی طاقت کا بنیادی معیار سمجھے جاتے تھے، لیکن اکیسویں صدی میں پانی، توانائی، تجارت، ٹیکنالوجی،مصنوعی ذہانت اور معاشی وسائل بھی جنگی حکمت عملی کا حصہ بن چکے ہیں۔ اب کسی ملک کو کمزور کرنے کیلئے ضروری نہیں کہ اس پر میزائل برسائے جائیں، اسکے دریاؤں کے بہاؤ، زرعی پیداوار اور معاشی شہ رگ کو دباؤ میں لانا بھی ایک مؤثر حربہ بن سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع اسی نئی جغرافیائی سیاست کا ایک تشویش ناک پہلو ہے۔سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں عالمی بینک کی معاونت سے پاکستان اور بھارت

ٹیگز

امن، ٹرمپ اور مکہ اتحاد

دنیا کی تاریخ میں بعض لمحات ایسے آتے ہیں جب چند گھنٹوں کی سفارتکاری برسوں کی دشمنی کا رُخ بدل سکتی ہے اور بعض اوقات ایک میز پر بیٹھنے کا فیصلہ جنگ کے میدان میں بہنے والے ہزاروں قطروں سے زیادہ قیمتی ثابت ہوتا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کوششوں سے 26اکتوبر 2026ء کو تہران میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران کے اعلیٰ حکام کی ملاقات اسی تناظر میں غیرمعمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی اور ترکیہ کے اعلیٰ انٹیلی جنس حکام کی شرکت نے خطے کی سیاست میں ایک نئی سفارتی سرگرمی کوجنم دیا ہے۔ یہ م

ٹیگز

خواتین کے لئے خطرناک ملک؟

پنجاب میں خواتین کے حساس تنازعات کے مقدمات میں خاتون ثالث کی ترجیحی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک مستحن اقدام ہے۔ نئے قانونی نظام کے تحت مصالحتی کارروائی 30دن میں مکمل ہوگی۔ مصالحت کے ذریعے طے پانے والے معاملات کو قانونی حیثیت دی جائے گی اس سلسلے میں قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا اس سے متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔

ٹیگز

الزام آئینے کو نہیں، خود کو دو

ایک شخص صبح اٹھتا ہے، آئینے میں دیکھتا ہے، اور اپنے چہرے پر دھول دیکھتا ہے۔ چہرہ دھونے کے بجائے وہ آئینہ صاف کرنے لگتا ہے۔ دھول وہیں رہتی ہے۔وہ کمرے کو، گھر کو، باہر کی گلی کو الزام دیتا ہے۔ وہ کبھی یہ نہیں سوچتا کہ دھول اس کے اپنے چہرے پر تھی، اور کھڑکیوں اور آئینوں کو کتنا ہی صاف کر لیا جائے، وہ کبھی نہیں مٹے گی۔ہم، ایک قوم کی حیثیت سے، کھڑکیاں صاف کرنے کے ماہر اور اپنا چہرہ دھونے سے گریزاں ہوچکے ہیں۔ ہمارے اداروں میں کمیاں رہی ہیں، بار بار اور دہائیوں سے۔ وہ شہری جو یہ دیکھتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں کہ قانون طاقتوروں کے سامنے جھک جاتا ہے، میرٹ کا تعلقات کے سامنے ہار جانا، اور دیانتداری کا ص

ٹیگز

امریکہ : وسط مدتی انتخابات

سینیٹ اور ایوان نمائندگان پر مشتمل امریکی پارلیمان یعنی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات منگل کو ہورہے ہیں جو صدر ٹرمپ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ہونگے۔ امریکی ایوان زیریں میں 435 اور ایوان بالا میں 100ارکان ہوتے ہیں۔ صدارتی الیکشن ہر چار سال اور پارلیمانی انتخابات ہر دوسال بعدکرائے جاتے ہیں۔ صدر کے عہدے کے دوسال کی تکمیل پر ہونیوالے انتخابات وسط مدتی کہلاتے ہیں۔ دو سال بعد ایوان زیریں یا کانگریس کی تمام نشستوں اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر الیکشن ہوتا ہے ۔ سینیٹ کے رکن کی مدت چھ سال ہے۔ تین نومبر ہی کو امریکہ کے بیشتر حصوں میں رائے دہندگان ریاستی سطح کے عہدیداروں کا انتخاب بھی کریں گے۔ کیلیفور

ٹیگز

سی پیک: عظیم منصوبہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی معاشی تاریخ کا ایک غیر معمولی منصوبہ تھا۔ 2015ء میں آغاز کے وقت پاکستان توانائی بحران، کمزور بنیادی ڈھانچے، محدود سرمایہ کاری اور سست معاشی نمو کا شکار تھا۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھی، شاہراہوں کا نیٹ ورک بہتر ہوا اور گوادر کو قومی معاشی نقشے پر اہم مقام ملا۔ اس لیے سی پیک کو مکمل ناکامی قرار دینا درست نہیں۔ تاہم ایک دہائی بعد سوال یہ ہے کہ کیا رفتار کے حصول میں پائیداری اور معاشی منطق کو نظر انداز کیا گیا؟

ٹیگز

علامہ اقبال پر نئی یلغار

پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال پر ایک نئی یلغار شروع ہو چکی ہے۔ بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے اسٹوڈنٹ ونگ اے بی وی پی کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ علامہ اقبال کو بھارتی یونیورسٹیوں کے نصاب سے نکالا جائے۔ حال ہی میں جموں یونیورسٹی کے بورڈ آف اسٹڈیز نے سفارش کی ہے کہ علامہ اقبال، قائداعظم اور سر سید احمد خان کو ایم اے پولیٹکل سائنس کے نصاب سے خارج کیا جائے۔ قبل ازیں دہلی یونیورسٹی بھی علامہ اقبال کو اپنے نصاب سے خارج کر چکی ہے۔ آر ایس ایس کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں قائم اقبال انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی کو بھی بند کرانا چاہتی ہے کیونکہ آر ایس ایس کا اسٹوڈنٹ ونگ

ٹیگز

معاشی استحکام سے پائیدار ترقی

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وزارت خزانہ نے 20 اور 21 اکتوبر کو ’’پاکستان کے ٹیکس نظام میں اصلاحات‘‘ پر ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور آئی ایف سی کے ریجنل ڈائریکٹرز نے پاکستان میں معاشی استحکام کو اقتصادی ترقی میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔ سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسل نے مجھے بھی اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ اس کے علاوہ 22 اکتوبر کو ceo کلب پاکستان نے بھی سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ملکی معیشت پر ایک اہم کانفرنس منعقد کی جس میں میرے علاوہ وفاقی وزراء اور کارپوریٹ سیکٹر کےceos نے پاکستان کے معاشی مستقبل کے

ٹیگز

عورت کا تحفظ، پولیس اور اجتماعی ذمہ داری

مجھے ہمیشہ یہ سوچ کر خوشی ہوتی تھی کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں عورتوں کے حقوق،ان کی عزت و وقار اور تحفظ کیلئے بہت اچھی قانون سازی کی گئی ہے۔اب ضرورت صرف معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ہےاسی لیے ہم اپنی تحریروں میں مسلسل رویوں کی تبدیلی، برداشت اور عورت کے احترام کی بات کرتے رہتے ہیں ۔لیکن لاہور میں سرِعام سڑک پر ایک طالبہ کے ساتھ پیش آنیوالے تشدد کے واقعے نے میری اس فخریہ سوچ کو شدید دھچکا پہنچایا،محض راستہ نہ دینے کے تنازع پر ایک شخص نے جس غصے اور طاقت سے طالبہ کو اسکوٹی سے نیچے گرایا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا، وہ صرف ایک لڑکی پر حملہ نہیں تھا بلکہ اس کے وقار، خودمختاری اور بنیادی انسانی ا

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔