Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

نئے صوبے: فل اسٹاپ یا کامہ

قلم گھسیٹیے اور بلاول بھٹو میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ وہ مسترد شدہ صحافی سے کہیں زیادہ بارسوخ، باخبر اور باعلم ہیں۔ اُنہوں نے صوبوں کے حوالے سے فرمایا ہے کہ اس بحث کو فل اسٹاپ لگ گیا ہے جسکی تشریح و تفہیم کرتے ہوئے ایک کارٹونسٹ نے بلاول کو نئے صوبوں کی قبر پر کھڑے ہوئے دکھایا ہے۔ عمومی طور پر بلاول بھٹو کے بیا ن سے یہ مطلب نکلتا ہے کہ نئے صوبوں کی تجویز کا باب بند ہوگیا ہے مگر بلاول بھٹو کو شاید فل اسٹاپ پہچاننے میں غلطی ہوئی ہے۔ یہ دراصل کامہ ہے جسے وہ فل اسٹاپ سمجھ بیٹھے۔ نئے صوبوں کا معاملہ وقتی طور پر مؤخر ہوا تھا مگر مارچ 2027ء سے پہلے اس معاملے پر قانون سازی کی ڈیڈ لائن ابھی تک برق

ٹیگز

پی ایچ ایف ،نواز شریف اور پیرا فورس

گزشتہ ہفتے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ) کے زیر اہتمام سیمینار میں صوبائی وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈری و پاپولیشن خواجہ عمران نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو بالکل ختم نہیں کیا جائے گا وہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بھی بات کریں گے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ خواجہ عمران نذیر جو کہ شعبہ صحت کے بعض معاملات اور مسائل کو بڑی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں یقیناََ وہ پی ایچ ایف کیلئے بھی کام کرینگے اگرچہ پی ایچ ایف کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب میں دو وزرا ئےصحت اور دو سیکرٹری صحت ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہ

ٹیگز

جنگ کے ملبے پر نظموں کے پھول

اسرائیلی الیکشن کا اونٹ جس کروٹ بھی بیٹھے۔ غزہ کے جنگ زدہ معصوم بچوں کے چہروں پر ثبت ظلم کے نشان مدھم نہیں ہونیوالے کہ انہوں نے ظلم کی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عربوں کی بے حسی کا دکھ بھی سہا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ جنگ کی تباہی سے ملبہ ہونے والے گھر ہیں، خیموں میں جنگ کے خوف سے سہمے ہوئے بھوکے بچے بیمار مائیں اور ان کی بے بسی ہے۔سب سے بڑا المیہ اس وقت بھوک کا ہے ۔عرب میڈیا کی خبر ہے کہ غذائی قلت کا شکار ہزاروں بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ظالمو!

ٹیگز

پنجاب حکومت کے اصلاحی اقدامات

سیاسی یا صنفی تعصبات حائل نہ ہوں تو بلاشبہ پنجاب حکومت کے متعدد اقدامات واقعی قابل ستائش ہیں جن میں سے ایک صوبہ بھر کے گلی کوچوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ اور نگرانی کیلئے ادارہ پیرا (pera) کا قیام شامل ہے۔ ووٹر، سیاسی کارکن، چھوٹی دُکانداریاں، تجارتی اداروں، بلدیاتی و انتظامی اہلکاروں کی اکثریت کو یقیناً تجاوزات کے حالیہ خاتمے سے مفاداتی دھچکا پہنچا ہے۔ اتفاق سے یہ سارے گروہ موجودہ حکمران جماعت کا قیمتی سیاسی اثاثہ رہے ہیں۔ ان تمام نسبتوں سے بے پروا ہو کر، سیاسی حمایتوں سے محرومی و خدشات سے بے نیاز ہو کر بالخصوص شہروں میں جو ’’ٹنڈ‘‘ کی گئی ہے، شاید ماضی کی کسی حکومت

ٹیگز

عیادت کرنا منع ہے

ہمارے ایک دوست حال ہی میں طویل علالت کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں۔ موصوف چلنے پھرنے کے قابل ہوئے تو پہلا بیان انہوں نے عیادت کرنے والوں کیخلاف داغا بولے’’ تمہیں پتہ ہے بیماری میں مجھے سب سےزیادہ تکلیف کس نے پہنچائی ؟“کس نے ؟ میں نے پوچھا’’عیادت کرنے والوں نے‘‘ دوست نے جواب دیا’’وہ کیسے؟’’وہ ایسے کہ صبح سے شام تک ان کا تانتا بندھا رہتا تھا ایک آتا تھا دوسرا جاتا تھا ۔‘‘یہ تو اچھی بات ہے اپنوں اور غیروں کا پتہ ایسے مواقع پر چلتا ہے !’’میں نے کب کہا ہے کہ یہ اچھی بات نہیں !‘‘تمہاری باتوں سے تو مجھے یہی محسوس ہوا۔’’ تم نے ابھی میری بات سنی کب ہے؟

ٹیگز

عوام کیلئے پاک چائنا فرینڈ اسپتال

دوپہر کا وقت تھا۔ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ایک سو بیاسی بیڈ کے پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا انتظار ہورہا تھا۔ میں خود تقریب میں موجود تھا۔

ٹیگز

’رہائی‘،’ رسائی‘ یا بس’ دوائی‘

ودھائی دیں یا دُہائی دونوں کا موقع ہے، ودھائی اس پر کہ تحریک انصاف ہی کی ایک لیڈر نے اپنی قیادت کی ناکام حکمت عملی کو رہائی، رسائی اوردوائی جسے ہم قافیہ اور مرصع الفاظ میں بیان کر کے ثابت کیا ہے کہ سیاست ناکام ہونے کے باوجود اہل سیاست میں ادبی صلاحیتیں زندہ و تابندہ ہیں۔ دہائی کی مناسبت سیاست کی کمزوری، ناکامی اور قرب المرگی کی وجہ سے ہے۔ دہائی ہے بھئی دہائی ہے۔ اسلئے کہ کہاں سیاست کا وہ عروج کہ مقبولیت پر ناز، قبولیت کو ماننے سے انکار اور تنقیدی رائے سے انحراف اس جماعت کا خاصہ بن گیا تھا اور اب یہ زوال کہ مذاکرات کو رہائی سے شروع کرنا تھا مگر رہائی کی بات کیا کرتے رسائی تک نہ منوا سکے بات

ٹیگز

نوخیزیاں

کچھ دوستوں کی یادیں اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ بے اختیار حیرت اور مسکراہٹ میں مبتلا کر دیتی ہیں۔ڈاکٹر تیمورحسن تیموربہت اعلیٰ درجے کے شاعر تھے، کچھ عرصہ پہلے ان کا انتقال ہوا ہے۔ پیدائشی نابینا تھے لیکن ایسے حوصلہ مند کہ تعلیمی سفر جاری رکھا۔ آخری دنوں میں سائنس کالج وحدت روڈمیں پروفیسر تھے۔میری اُن سے بہت پرانی اور شرارتوں سے بھرپور دوستی تھی۔وہ دوستوں کو چھیڑتے تھے، جملے بازی کرتے تھے اور جواب میں دوست بھی اُنہیں نہیں بخشتے تھے۔ایک دفعہ کسی بات پر مجھ سے ناراض ہوگئے اور بول چال ترک کردی۔ اسی دوران اتفاق سے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وصی شاہ نے ہم دونوں کو بطور مہمان بلایا گیا۔ تیمور کو پتا

ٹیگز

بڑھتی مہنگائی پر دنیا بھر میں مظاہرے

فرانس میں بڑھتی مہنگائی بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے ،تعلیمی اداروں کے مسائل اور ہاؤسنگ بحران کیخلاف شروع ہونیوالے پر تشدد مظاہروں کیساتھ دیگر یورپی ممالک میں بھی احتجاجی سرگرمیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ فرانس کے علاوہ اٹلی اور البانیہ میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے پرتگال اور اسپین میں مہنگائی اور رہائشی بحران کیخلاف بڑے مظاہرے کئے گئے۔ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑ پیں ہوئیں، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ احتجاج کے دوران بعض مقامات پر توڑ پھوڑ ، لوٹ مار اور پولیس سے جھڑپوں کے واقعات پیش آئے۔ مختلف شہروں میں ل

ٹیگز

شو ٹُٹ گیا اے

یہ باتیں اب ماضی بعید کا قصہ لگتی ہیں جب ہم دوستوں کیساتھ لکشمی چوک کے سینماؤں میں فلم دیکھنے جایا کرتے تھے۔ سردیوں کی راتوں میں جب آخری شو ختم ہوتا تو سینما کے باہر رکشے اور تانگے قطار در قطار کھڑے ہوتے تھے۔ رات کا تقریباً سوا ایک بجا ہوتا مگر لکشمی چوک آباد ہوتا۔ سڑک کنارے اُبلے ہوئے انڈے، یخنی اور مرغے کی کلیجی تلی جا رہی ہوتی اور چائے کے کھوکھوں پر کڑک چائے کی مہکار ہوتی، اِس سردی میں بھی کسی کو گھر جانے کی جلدی نہیں ہوتی تھی۔ ایسے میں اچانک کہیں سے آواز آتی ”شو ٹُٹ گیا اے!“ اِس کا مطلب ہوتا کہ فلم ختم ہو گئی ہے اور تماشائی اب باہر نکلنے والے ہیں۔ یہ آواز سنتے ہی رکشہ ڈرائیور حضرا

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔