Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

یونیورسٹیوں میں فکری آزادی کیوں نہیں؟

انجمن ترقی اردو پاکستان کی قومی زبان پر دو روزہ کانفرنس میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے ۔دوسرے شہروں سے بھی اردو کے معززاساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ موضوعات ملاحظہ ہوں۔ اردو زبان عہد حاضر میں مسائل امکانات اور مستقبل۔ نئی نسل اور اردو ڈیجیٹل عہد اور زبان کے حوالے سے۔ اردو بطور زبان تعلیم و تحقیق عالمی تناظر میں۔ اردو میڈیا روایات سے امکانات تک۔ فروغ اردو میں علمی اور ثقافتی اداروں کا کردار۔ موضوعات بھی آج کے حالات سے مطابقت رکھتے ہیں اور ان پر اظہار خیال کرنے والے بھی جہاں دیدہ تجربہ کار اور اپنے اپنے شعبے کی ممتاز شخصیات۔ ہمیں بھی پہلے سیشن میں دعوت دی گئی۔ میں نے تو صرف یہ عرض کیا کہ

ٹیگز

بندھے ہاتھ کی طاقت

پچھلی دو نشستوں میں درویش نے مسئلہ بیان کیا تھا اور حل پر چپ سادھ لی تھی۔ یہ کہ آنے والے کل کا بھاؤ ہماری آنکھ کا ٹیڑھ ہے، اور یہ کہ اِسی ٹیڑھ سے گھڑی بے وفا ہو جاتی ہے، یعنی جو عہد باندھتے وقت بہترین ہو وہ نبھانے کی گھڑی میں بہترین نہیں رہتا۔ ہم سب دور سے زاہد ہیں اور قریب سے رند، اور یہ عیب نہیں، آدمی کا خمیر ہے۔ سو آدمی کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ جس گھڑی کیلئے اپنے ہاتھ پر بھروسا نہ ہو، اُس گھڑی کی لگام آج ہی کسی اور کے ہاتھ میں تھما دے۔

ٹیگز

مشرقِ وسطیٰ کی بساط

مشرقِ وسطیٰ ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں اسرائیل کی داخلی سیاست، ایران امریکہ کشیدگی اور مسلم دنیا کے بدلتے ہوئے دفاعی تعلقات ایک دوسرے سے جڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ سیاسی شکست محض ایک حکومت کی تبدیلی نہیں، بلکہ خطے کی آئندہ حکمتِ عملی پر اثرانداز ہونے والا اہم واقعہ بن سکتی ہے۔ تاہم، انتخابی نتائج اور نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں حتمی صورتِ حال سامنے آنے تک کسی بڑے سیاسی فیصلے کا اعلان قبل از وقت ہوگا۔

ٹیگز

مولانا فضل الرحمان کیوں ناراض ہیں؟

مولانا فضل الرحمان کی پی ٹی آئی سے مخاصمت بہت پرانی اور گہری ہے۔ 2011ء میں جب اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے غبارے میں ہوا بھرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے بڑے جتن کئے کہ مولانا فضل الرحمان اس (پی ٹی آئی) کیساتھ اتحاد کرلیں لیکن وہ نہ مانے۔ مولانا کو بڑے لالچ بھی دیے گئے اور اس کے فوائد بھی انکے سامنے رکھے گئے لیکن مولانا کا ان کو جواب یہی ہوتا تھا کہ ان کے کہنے پر وہ کسی بھی جماعت سے اتحاد کرلیں گے لیکن پی ٹی آئی سے نہیں کریں گے۔ مجھے پتہ چلا تو میں نے مولانا سے پی ٹی آئی کے بارے میں ان کے اس سخت رویے کے بارے میں پوچھا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے جواب میں ہنری کسنجر سے اپنی ایک ملاقات کا حوا

ٹیگز

غربت: قومی المیہ

پاکستان میں غربت اہم معاشی اور سماجی مسئلہ ہے جسکا تعلق صرف لوگوں کی کم آمدنی سے نہیں بلکہ بے روزگاری، مہنگائی، تعلیم ، صحت کی سہولتوں کی کمی، آبادی میں اضافے اور معاشی مواقع کی غیر منصفانہ تقسیم سے بھی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تین ڈالر سے کم کمانے والوں کی تعداد 29فیصد اور چار ڈالر سے کم کمانے والے افراد کی تعداد 44.7فیصد ہے یعنی 10 کروڑ 69 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ۔ ورلڈ بینک کے سروے کے مطابقmenaap ( مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان) ریجن کے انتہائی غریبوں میں سے 48فیصد صرف پاکستان میں ہیں۔ اقوام متحدہ کا ایک کثیر الجہتی غربت انڈیکس (mpi ) جو ص

ٹیگز

اسرائیلی انتخابات اور تیسری عالمی جنگ؟

27 اکتوبر 2026ء کو ہونیوالے اسرائیلی انتخابات اسرائیل میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ہونیوالے چھٹے عام انتخابات تھے۔ جن کے بارے میں یہ پشین گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ ان میں موجودہ وزیراعظم نتن یاہو بری طرح ہار جائیں گے اور انکے قریبی حریف سابق آرمی چیف اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ آئزن کوٹ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اسرائیل میں اسکے قیام کے بعد آج تک کبھی کسی سنگل پارٹی نے سادہ اکثریت یعنی 61 سیٹیں نہیں جیتیں جو 120کے ایوان میں حکومت بنانے کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔ اسرائیل میں ہمیشہ مختلف سیاسی اتحادوں کی حکومت رہی ہے۔ موجودہ انتخابات میں جو تصویر سامنے آئی ہے وہ بھی

ٹیگز

انقلاب: اہل دانش کی افیون

میرا دوست بلا کا راست گو ہے۔ اپنی تحریر میں ابن رشد کی عربی کتاب کا حوالہ دیتا ہے اور خود ہی بتا دیتا ہے کہ عربی عنوان پڑھنے والوں پر رعب ڈالنے کے لیے ایزاد کیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ مجھ بے خبر سمیت کسی پڑھنے والے پر پھر بھی رعب نہیں پڑتا۔ پڑھنے والوںپر رعب ڈالنے کا بہتر نسخہ وہی ہے جو کچھ پرچہ نویسوں نے دریافت کیا ہے یعنی یہ کہ 1905 کے بعد سے دنیا میں جہاں جو اہم واقعہ رونما ہوا، ہمارے پرچہ نویس وہاں بنفس نفیس موجود تھے نیز یہ کہ انہوں نے بڑی بہادری سے تمام اہل مجلس بالخصوص اصحاب اقتدار سے اختلاف کیا اور پھر معجزہ یہ کہ تاریخ نے انہی کی رائے درست ثابت کی۔ ’اللہ اگر توفیق نہ دے، انسان کے

ٹیگز

عاشق و محبوب

یہ لیلیٰ مجنوں، ہیررانجھا، سسی پنوں، سوہنی مہینوال یا مرزا صاحباں والا پرانا عشقیہ قصہ نہیں، یہ زمانہ حال کی کہانی ہے۔ عشق ومحبت ، وفا اور جفا اس کہانی میں بھی ہے۔ عاشق ومعشوق کا یہ رشتہ پیچیدہ ، نازک اور حساس ہے۔ اس قصے کا عاشق دیسی اور محبوب پر دیسی ہے، عاشق رجائی ہے تو محبوب ہرجائی ہے ،عاشق محبوب کی لمبی عمر کی دعا کرتا ہے اور محبوب عاشق کے جلد خاتمے کی تمنا، عجیب رشتہ اور دلچسپ محبت ہے کہ جذبات دونوں طرف ہیں مگر ایک طرف نرمی ہے تو دوسری طرف سختی۔اگر عاشق ناہنجار ہے تو محبوب مکمل شعلہ بار ہے۔

ٹیگز

نیتن یاہو کے ستارے گردش میں....؟

اس وقت دنیا بھر کے ٹیلی ویژن چینلز اور عالمی اخبارات میں اسرائیلی انتخابات‘ وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بحث جاری ہے‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ کے اختتام تک ٹرن آؤٹ تقریباً 78 فیصدتک رہا جو 1999ء کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کے عام انتخابات محض حکومت کی تبدیلی کا معاملہ نہیں بلکہ یہ وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی سیاسی بقا، جنگی پالیسیوں، قومی سلامتی اور اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں عوامی فیصلے کا اہم مرحلہ بن چکےہیں۔ بظاہر یہ انتخابات ایک ایسی صیہونی ریاست کی داخلی سیاست کا معاملہ ہیں جسے

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔