Skip to main content
تازہ ترین
مردان میڈیکل کمپلیکس میں بچوں کا نیا وارڈ کھل گیاوزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے روزمرہ امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی کمیٹی قائم کردی، اسحاق ڈار کنوینئر مقررخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرتخت بھائی کی خانقاہ سیاحوں کے لیے رات کو بھی کھلے گیعبدالولی خان یونیورسٹی نے بہار سمسٹر کا شیڈول جاری کر دیاشہری فیڈرز پر لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے تک کم: پیسکومردان بورڈ کے ضمنی نتائج 20 اکتوبر کو
اشتہار
970 × 90اپنی دکان، اسکول یا کلینک کا اشتہار یہاں دیں — پورے مردان کے قارئین تک

کالم

یہ یونیورسٹیاں کس کام کی؟

ایک تو مجھے لوگوں کی سمجھ نہیں آتی کہ خواہ مخواہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہلکان کیوں ہوتے رہتے ہیں۔ ملک کی جی ڈی پی کیسے بڑھانی ہے، غربت کا خاتمہ کیسے کرنا ہے، برآمدات میں اضافہ کیوں کر ممکن ہے، سڑکوں پر رُلنے والے بچوں کو تعلیم کیسے دینی ہے...

ٹیگز

جاپانی سفیر سے ملاقات، ترک قونصل جنرل کی اردو

ملکوں کے تعلقات محض سفارتی بیانات، سرکاری ملاقاتوں اور معاہدوں سے قائم نہیں ہوتے۔ انکے پیچھے تاریخ بھی ہوتی ہے، یادیں بھی، محبت بھی اور بعض ایسے ذاتی تجربات بھی جو وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات کو ایک الگ معنویت عطا کرتے ہیں۔ جاپان کے ساتھ میرا تعلق بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ گزشتہ دنوں جاپان کے سفیر اپنی اہلیہ اور سفارت خانے کی سربراہ برائے عوامی امور کے ہمراہ میرے گھر تشریف لائے تو پرانی یادوں کے کئی دریچے کھل گئے۔جاپان وہ پہلا ملک ہے جس نے مجھے اپنے سرکاری اعزاز سے نوازا۔ 2010ء میں حکومتِ جاپان کی دعوت پر جاپان جانے کا موقع ملا۔ وہاں پارلیمان کی جنوبی ایشیا سے متعلق کمیٹی سے خطاب کیا اور جاپان کے وز

ٹیگز

ترکیہ آذربائیجان سرد مہری؟

صدر الہام علی یف کی انقرہ میں منعقدہ ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے غیر حاضری نے ترکیہ اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات میں سرد مہری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ دہائیوں سے ’’ایک قوم، دو ریاستیں‘‘ کے نظریے پر استوار یہ تعلقات لسانی، تاریخی، ثقافتی، اقتصادی اور تزویراتی بنیادوں پر باہمی اتحاد کی ایک منفرد مثال سمجھے جاتے رہے ہیں۔ خصوصاً قرہ باغ کی جنگ میں ترکیہ کی غیر مشروط سیاسی، سفارتی اور عسکری امداد، نیز صدر رجب طیب ایردوان اور صدر الہام علی یف کی باہمی ہم آہنگی نے اس رشتے کو تزویراتی عروج بخشا تھا۔ تاہم حالیہ چند ہفتوں کے دوران ابھرنے والے سنجیدہ تضادات نے پورے عالمِ ترک کو اس سوا

ٹیگز

پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح کے حوالے سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ ہر پاکستانی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025-26ءمیں پاکستان میں غربت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 29 فیصد ہوچکی ہے جو 2019ءمیں 22فیصد تھی۔ اس طرح گزشتہ چندبرسوں میں پاکستان میں غربت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور لاکھوں خاندان بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے کی سکت کھوتے جارہے ہیں۔ یہ اعدادوشمار محض معاشی رپورٹ کا حصہ نہیں بلکہ ایسے معاشرے کی تصویر پیش کرتے ہیں جہاں ایک طرف دولت اور وسائل چند ہاتھوں تک محدود ہے تو دوسری طرف پاکستان کا عام شہری دو وقت کی روٹی، بچوں کی تعلیم، علاج معالجے ا

ٹیگز

کراچی کے ’ بنیادی مسائل‘ اور حل

اگر کوئی جماعت مسلسل 18 سال سے کسی صوبے میں بلاروک ٹوک حکومت کررہی ہو چاہے مرکز میں اس کی حکومت ہو یا نہ ہو تواس صوبے کو باقی پاکستان کیلئے ایک ’مثالی صوبہ‘ ہونا چاہئے تھا۔ تین ادوار سے حکومت کرنے کے بعد یہ نہیں کہا جاسکتا کہ’ہم نے یہ کام شروع کیا ہے، اس پر جلد کام مکمل ہوجائیگا، 165سڑکوں کی تعمیر کا حکم دے دیا ہے۔ کسی بھی صوبے کا دارالحکومت دراصل اس کا اصل چہرہ ہوتاہے۔ بدقسمتی سے سندھ حکومت ’کراچی‘ کو دوسرے صوبوں کیلئے ایک ’مثال‘ کے طور پر پیش نہیں کرسکتی۔ کراچی تو چندسڑکوں کی کہانی ہے اگر آپ آج تک ان سڑکوں کو ہی نہیں بناسکے تو ناکامی کا اعتراف تو بنتا ہے۔

ٹیگز

بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

گزشتہ روز بیرونِ ملک قید پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آنا محض ایک سرکاری رپورٹ کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ ہمارے قومی نظام، معاشرتی رویوں، معاشی پالیسیوں اور بیرونِ ملک روزگار کے حصول کے طریقۂ کار پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب کے مطابق، دنیا کے 72 ممالک میں مجموعی طور پر 21ہزار 647پاکستانی قید ہیں۔ ان میں 13ہزار 78زیرِ سماعت مقدمات کے ملزمان، جبکہ 8ہزار 569سزا یافتہ قیدی ہیں۔ فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں 10 ہزار 745پاکستانی قید ہیں، جن میں 5ہزار 445 جدہ اور 5ہزار 300ریاض میں ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات میں

ٹیگز

سیاست کی صورتیں

سیاست کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے والے کھوجی ستر اسی برس کی کھوج کے بعد آخر کار تھک ہار چکے ہیں۔ ستر اسی برس سے وہ پاکستان میں ایسے اسکول کالج اور یونیورسٹیوں کی کھوج لگا رہے تھے جہاں علم کے متوالوں کو سائنسی سیاست کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ایسے ادارے جہاں سے بچے اور بچیاں سیاست میں گریجویشن ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرکے نکلتے ہیں اور عوام الناس کو بھرپور طریقے سے علم سیاست سے مانوس کرتے ہیںشناسا کرتے ہیں سیاسی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایسے طالب علم عملی سیاست میں قدم رکھتے ہیں۔ ان کیلئے سیاسی خدوخال اجنبی نہیں ہوتے وہ سیاسی بحرانوں کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ ایسے انمول اداروں کی تلاش تھی کھوجیوں کو ۔

ٹیگز

نیتن یاہو کی ناکامی ٹرمپ کی شکست؟

اسرائیلی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے مطابق وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کا بلاک 120ممبران کی کنیسٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہوئے صرف 53سیٹیں حاصل کر پایا۔ جبکہ اپوزیشن بلاک جس کی قیادت گادی ایسنکوٹ کر رہا ہے کو 48 سیٹیں ملی ہیں اور مجموعی طور پر اسرائیل کی عرب پارٹیاں 19سیٹیں حاصل کرکے کنگ میکر کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔ یاد رہے غزہ اور ویسٹ بینک کے فلسطینی باشندے اسرائیل میں بطورِ ووٹر رجسٹرڈ نہیں ہوتے۔

ٹیگز

لاتعلقی کا موسم

سیاسی تقسیم کبھی حکومت اور حزبِ اختلاف کے بیچ ہوا کرتی تھی اب یہ لکیر حکومتی صفوں کے بیچ سے بھی گزرنے لگی ہے۔ کاغذوں میں اپوزیشن تحریک انصاف ہے مگر اسپیکر انکی گفتگو ایسے سنتے ہیں جیسے پسماندہ علاقے کے کالج میں طلبہ کی ڈیبیٹ چل رہی ہو۔ تقریر سنی، نمبر دیے اور انعام دیے بغیر آگے بڑھ گئے۔اب حکومت کی اپنی ہی صفوں میں اپوزیشنیں چل پڑی ہے۔ایک ہی وقت میں دو تین طرح کی حکومتیں چل رہی ہیں اور ہر حکومت کے خلاف دو تین اپوزیشنیں اندر سے ہی نکلی ہوئی ہیں۔

ٹیگز

نئے صوبوں کی ضرورت یا بہتر حکمرانی؟

کسی ریاست کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے نہیں لگایا جاتا کہ اسکے کتنے صوبے، کتنے وزرائے اعلیٰ اور کتنے گورنر ہیں، بلکہ اصل معیار یہ ہوتا ہے کہ اس کے شہریوں کو انصاف، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولتیں کس حد تک میسر ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے جب بھی انتظامی ناکامیوں یا علاقائی محرومیوں پر بحث شروع ہوتی ہے تو بعض سیاسی حلقے نئے صوبوں کی تشکیل کو مسائل کا حتمی حل بنا کر پیش کرتے ہیں۔ اس تصور پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں یا اقتدار کی تقسیم کیلئے مزید سیاسی و انتظامی عہدے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگز
Subscribe to کالم

ہر صبح مردان کی خبریں آپ کے ای میل میں

اہم مقامی خبریں، تقریبات اور داخلے — صبح 7 بجے ایک مختصر ای میل۔