کالم
مجروح استحقاق
آپ جتنی بھی زبانیں جانتے ہیں، ان زبانوں میں کبھی کبھار آپ کو ایسے الفاظ سنائی دیتے ہیں جن کے معنی اور مفہوم آپ کی سمجھ بوجھ سے دور ہوتے ہیں۔ اردو پاکستان کی وہ واحد زبان ہے جو سب کی سمجھ بوجھ میں آتی ہے۔ دوسری زبانوں کے بارے میں ہم پھر کبھی مدح سرائی کریں گے، فی الحال ہم اپنے آپ کو اردو تک محدود رکھتے ہیں۔ اسی میں مجھے عافیت محسوس ہوتی ہے۔دقیق اور مشکل الفاظ کا سب سے پہلے نوٹس بچے لیتے ہیں۔ اس کے بعد دانشوروں کی باری آتی ہے۔ یہ بات مجھے اچھی لگتی ہے۔ اس لئے آج کے موضوع پر بچوں کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ یہ بات مجھے اس لئے بھی اچھی لگتی ہے کہ میری ماں کی مادری زبان سندھی نہیں تھی۔ میں
- Read more about مجروح استحقاق
- Log in to post comments
یورپ میں ریاستی فلاحی نظام کا زوال
آج کل یورپ کے مختلف ممالک فرانس، اسپین، پرتگال، البانیہ ،بلجیم اور اٹلی میں لاکھوں افراد تعلیم، صحت اور اجرتوں میں اضافے کیساتھ ساتھ مکانوں میں بڑھتے ہوئے کرایوں میں کمی کیلئے سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ پیرس میں ان مظاہروں کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ یہ احتجاج پھیلتے پھیلتے ایک وسیع بغاوت میں تبدیل ہو گیا ہے جس سے روز بروز توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور آتش زنی کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ فرانس کے اس احتجاج کا آغاز ستمبر کے آخر میں مضافاتی علاقوں کے طالب علموں نے اس وقت شروع کیا جب انکے اسکولوں کو گرم ٹھنڈا رکھنے اور چوہوں کواسکولوں کے اندر آنے سے روکنے کی سہولیات نا
- Read more about یورپ میں ریاستی فلاحی نظام کا زوال
- Log in to post comments
فوری انصاف؟
مریم نواز صاحبہ سے برے دنوں میں ایک بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے سوال کیا تھا۔اگر اختیار آپ کے ہاتھ میں آجائے تو آپ مسلم لیگ میں کیا تبدیلی لیکر آئیں گی۔مریم صاحبہ نے کہا، دائیں بازو کی جماعت ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ میں مردوں کا غلبہ ہے۔میری کوشش ہوگی کہ اس جماعت میں خواتین کی شراکت کو بڑھاؤں۔آج جب اختیار انکے ہاتھ میں آیا ہے تو مسلم لیگ میں نسائی رنگ ابھرتا ہوا محسوس بھی ہورہا ہے۔پنجاب کی کابینہ میں خواتین کا کردار نمایاں نظر آرہا ہے۔یہ خواتین با اختیار بھی ہیں اور پر اعتماد بھی۔پاکستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے تبدیلی تب تب ہی نظر آئی ہے جب اختیار عورت کے پاس آیا ہے۔خواتین
- Read more about فوری انصاف؟
- Log in to post comments
ایمرجنسی: اقتدار کی ناکامی یا ریاستی مجبوری؟
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک تلخ پہلو یہ ہے کہ یہاں اقتدار کے حصول پر تو بہت توانائیاں صرف کی جاتی ہیں، لیکن اقتدار ملنے کے بعد عوام کے تحفظ اور ریاستی ذمہ داریوں کی ادائیگی اکثر سیاسی ترجیحات کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں نافذ ہونے والی ایمرجنسی بھی اسی بحث کو ایک مرتبہ پھر قومی سیاست کے مرکز میں لے آئی ہے۔ سوال صرف یہ نہیں کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کی جگہ گورنر راج کیوں نافذ ہوا، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ حالات اس مقام تک پہنچے ہی کیوں جہاں ریاست کو غیر معمولی آئینی اختیارات استعمال کرنا پڑے؟
- Read more about ایمرجنسی: اقتدار کی ناکامی یا ریاستی مجبوری؟
- Log in to post comments
معاہدہ بدر، عالمی سیاست میں بڑی پیشرفت
دنیا اس وقت غیر معمولی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے۔ عالمی سیاست کے پرانے توازن بدل رہے ہیں، حکومتوں کے نظم و نسق میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، عالمی طاقتوں کی ترجیحات تبدیل ہو رہی ہیں اور مختلف خطوں میں نئی قیادتیں نئے سیاسی و معاشی راستے تلاش کر رہی ہیں۔ برصغیر سے لیکر مشرقِ وسطیٰ تک بے شمار تبدیلیوں کے امکانات موجود ہیں۔ کہیں دفاعی تعاون کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں، کہیں معاشی شراکت داری کے نئے دروازے کھل رہے ہیں اور کہیں علاقائی طاقتیں اپنے مستقبل کے تحفظ کیلئے نئے اتحادی تلاش کر رہی ہیں۔ معاہدہ بدر بھی اسی بدلتے عالمی منظرنامے کی ایک اہم کڑی ہے، جو پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان دفاعی صنعت،
- Read more about معاہدہ بدر، عالمی سیاست میں بڑی پیشرفت
- Log in to post comments
ڈارک ویب پر بچوں کا استحصال
باہمی رابطوں کے جدید برق رفتار ذرائع نے جہاں پوری دنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ایک گھر کے افراد کی طرح جوڑ دیا ہے اور ڈاک کے نظام کے تحت ہفتوں اور مہینوں میں ہونے والے تبادلہ معلومات کو لمحوں میں ممکن بنادیا ہے وہیںان ذرائع سے دنیا بھر میں جرائم کے نت نئے اور نہایت خوفناک طریقے بھی عام ہورہے ہیں۔آن لائن مالی فراڈ ، فحاشی کا فروغ اور مختلف اقسام کی بلیک میلنگ وغیرہ جیسے جرائم کا جال ان ہی کے طفیل پھیلتا چلا جارہا ہے۔ آن لائن جرائم کی سب سے زیادہ روح فرسا اور اذیت ناک قسم مختلف مکروہ مقاصد کیلئے معصوم بچوں کا استعمال اور جنسی استحصال ہے جس کا سلسلہ عالمی سطح پر ڈارک ویب اور ڈیپ ویب پر جاری
- Read more about ڈارک ویب پر بچوں کا استحصال
- Log in to post comments
بٹ کوائن پر بدلتی عالمی سوچ
ستمبر 2017ءکی بات ہے۔ امریکہ کے سب سے بڑے بینک جے پی مورگن کے سربراہ جیمی ڈائمن ایک سرمایہ کار کانفرنس میں کھڑے ہوئے اور بٹ کوائن کو کھلے عام فراڈ قرار دیدیا۔ نو سال بعد، 19اکتوبر 2026کو، اسی جے پی مورگن کے سرمایہ کاری کے شعبے نے ایک ایسی رپورٹ جاری کی جو عالمی مالیاتی نظام کی بدلتی سوچ کا واضح ثبوت ہے۔اس رپورٹ کی 31سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بٹ کوائن کو طویل مدتی مالیاتی پیش گوئیوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔جے پی مورگن کے بنیادی تخمینے کے مطابق، آئندہ دس سے پندرہ سال کے دوران بٹ کوائن کی اوسط سالانہ متوقع آمدن تقریباً 10 فیصد ہو سکتی ہے، جو امریکی حصص، سونے اور بانڈز کیلئے اسکے تخمینوں سے زیادہ
- Read more about بٹ کوائن پر بدلتی عالمی سوچ
- Log in to post comments
پاپولسٹ حکمرانوں کی نشانیاں
پاپولزم کو بالعموم عوامیت پسندی کہا جاتا ہے مگر میری دانست میں اس کیلئے مقبولیت پسندی زیادہ موزوں الفاظ ہیں۔ پاپولزم کی لہر نے دنیا بھر میں جو ہیجان برپا کررکھا ہے، اسے ایک رجحان کے بجائے وبا قرار دینا بہتر محسوس ہوتا ہے۔ پاپولزم کیا ہے ؟ماہرین سیاسیات کی لچھے دار تعریف سے قطع نظر سادہ الفاظ میں اسکا مفہوم یہ ہے کہ صحیح اور غلط کے جھنجھٹ میں پڑے بغیر وہ موقف اور بیانیہ لیکر چلنا جسے عوام پسند کرتے ہیں۔ لوگوں کی بے چینی، اضطراب اور محرومیوں کی آڑ میں اپنی سیاست چمکانا۔ شیکسپیئر کا ڈرامہ ’’جولیس سیزر‘‘سیاسی پروپیگنڈے اورپاپولزم کی بہترین مثال ہے ۔رومی اشرافیہ کا ایک گروہ، جس میں کاسیئس اور ب
- Read more about پاپولسٹ حکمرانوں کی نشانیاں
- Log in to post comments
یہ برین ڈرین نہیں!
ایک شام بینظیر بھٹو میرے گھر آئیں۔ ہم صبح چار بجے تک باتیں کرتے رہے۔ یہ ان غیر معمولی گفتگوؤں میں سے ایک تھی جو سیاست سے تاریخ تک، ذاتی یادوں سے ایک قوم کے مستقبل تک پھیل جاتی ہیں۔ انہوں نے مجھے اپنی زندگی کی کہانیاں سنائیں، جن میں ایک طوطے کا یادگار قصہ بھی تھا۔ مجھے یاد ہے میں نے ان سے ایک بات کہی تھی جس پر میں آج بھی یقین رکھتا ہوں۔ ’’بی بی، آپ نے اپنے والد کے پاکستان کیلئے کئے گئے تین سب سے دور رس کاموں سے کبھی پورا فائدہ نہیں اٹھایا‘‘۔ پہلا کام تھا عام پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کا دروازہ کھولنا۔ ایک وقت تھا جب پاسپورٹ حاصل کرنا ایک عام انتظامی حق نہیں بلکہ ایک مراعت تھی۔ سفر کی آزا
- Read more about یہ برین ڈرین نہیں!
- Log in to post comments